جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

نیپرا نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیپرا نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف قواعد کی خلاف ورزی پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ لگا دیا ہے۔

نیپرا نے فیصلہ عمل درآمد کے لیے سی ای او سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کو بھجوا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور جنریشن کمپنی نے اینگرو فرٹیلائزر سے فری آف کاسٹ گیس بوسٹر کمپریسر اسٹیشن (جی بی سی ایس) حاصل کیا، اور پھر اسے ایک ارب 24 کروڑ روپے میں ناردرن پاور جنریشن کمپنی منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کو 15 روز میں نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جرمانے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر 5 انڈپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے حتمی تصفیے کی مد میں بھاری رقم ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئی پی پیز کو حتمی تصفیے کی مد میں 72 ارب روپے ادا کرے گی، اور ان پانچوں پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

حکومت کا 5 آئی پی پیز کو حتمی تصفیے کی مد میں بھاری رقم ادا کرنے کا فیصلہ

حکومت حبکو کو 36 ارب 50 کروڑ، روش پاور کو ساڑھے 15 ارب، لال پیر پاور کمپنی کو 12 ارب 80 کروڑ، اٹلس پاور لمیٹڈ کو 15 ارب 50 کروڑ اور صبا پاور کو 6 ارب روپے ادا کرے گی۔

10 اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے معاہدے ختم کرنے کا آغاز کیا تھا جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا تھا کہ پانچ آئی پی پیز سے ٹیک اینڈ پے معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں، اس اقدام سے بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں