بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

عوام کیلیے اچھی خبر! بجلی سستی کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی  سستی کی گئی ہے۔

ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30  اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔

- Advertisement -

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

علاوہ ازیں کراچی سمیت ملک بھرکے لیے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں کرلیں گئیں۔

بجلی صارفین پر 8 ارب 72کروڑ روپےکا بوجھ ڈالنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی، درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔

نیپرا کی جانب سے درخواست پرسماعت20 نومبر کو ہوگی ، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے اور آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے، اس وقت گذشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہورہی ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کررہے ہیں ، گذشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں