پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

لوڈشیڈنگ سے پریشان کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیپرا نے کےالیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی ، کے الیکٹرک نے اپریل ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5روپے30پیسےاضافے اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 3روپے89پیسےاضافے کی نظرثانی درخواست دی۔

کےالیکٹرک حکام نے کہا کہ اپریل میں فرنس آئل سے4 ارب روپےکااضافی بوجھ پڑا، عالمی سطح پرفرنس آئل کی قیمت میں 22فیصداضافہ ہوا، جس پرممبر سندھ نے سوال کیا کےالیکٹرک متبادل ذرائع سےبجلی کی پیداوارمیں ناکام کیوں ہے، کے الیکٹرک کےپڑوس میں جوکوئلہ پڑاہےاس پرکوئی کام نہیں ہوا۔

- Advertisement -

کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ متبادل توانائی سے500میگاواٹ پیدا کرنے پر کام کررہے ہیں اور سوئی سدرن کیساتھ خریدوفروخت کے معاہدے پرکام چل رہاہے۔

نیپرا نےاپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 5 روپے 28 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرااعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی ، اپریل میں میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے 1ارب 13 کروڑ روپے سے زائدکابوجھ پڑا۔

بعد ازاں نیپرا نے کے الیکٹرک کی اپریل فیول چارجز ،تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پرعوامی سماعت مکمل کرکے اعلامیہ جاری کردیا۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ عوامی سماعت چیئرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ، کے الیکٹرک نے 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں3روپے89پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست تھی۔

حکام نے کہا کہ نیپراکی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کےمطابق ایف سی اے مدمیں5روپے28پیسے فی یونٹ بنتاہے، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا، کےالیکٹرک کا مارچ کا ایف سی اے صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 45 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا، 5روپے28پیسے فی یونٹ کا اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لئے ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں