منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

نیتن یاہو کا حماس کی شرائط پر رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم وزیر اعظم نیتن یاہو کی ڈھٹائی برقرار ہے، انھوں نے ایک بار پھر حماس کی شرائط مسترد کر دیں، اور تمام محاذوں پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی کی حماس کی شرائط کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ’’حماس کی طرف سے پیش کردہ ہتھیار ڈالنے کی شرائط‘‘ کو مسترد کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا ہم جنگ روکنے کے بدلے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے حماس کی تجویز کو قبول نہیں کرتے، جو ہمیں نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے، ہم اسے تباہ کر دیتے ہیں، نیتن یاہو نے کہا ہم باقی یرغمالیوں کی بھی جلد واپسی کے لیے پرعزم ہیں، اور یہ اس جنگ کے مقاصد میں سے ایک ہے اور اس کے حصول کے لیے فوجی دباؤ بنیادی شرط ہے۔

- Advertisement -

برطانیہ نیتن یاہو سے مایوس

نیتن یاہو نے کہا جب تک غزہ میں حماس کی حکومت موجود ہے، اس وقت تک اسرائیل کی سلامتی خطرے میں رہے گی، اس لیے میں نے حماس کی طرف سے پیش کردہ تمام شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔

انھوں نے پھر دہرایا کہ غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنانا چاہیے اور اسرائیل کے مکمل حفاظتی کنٹرول کے تابع ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ہفتے کو فون پر امریکی صدر پر بھی واضح کیا کہ ہم اسرائیل کے لیے امریکا کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر جنگ جاری رکھنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرنے کے اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں