12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سعودی عرب: گاڑی رکھنے والوں پر نئی فیس عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور تجدید پر سالانہ نئی فیس کی وصولی کا فیصلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں ‘وہیکل رجسٹریشن’ کے اجرا اور توسیع کی سالانہ نئی فیس (مقابل مالی) مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ فیس پٹرول خرچ کے حساب سے ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی کابینہ نے سعودی سینٹر فار انرجی ایفیشنسی کی تجویز پر سالانہ مقابل مالی کے حصول کا فیصلہ کیا ہے جو گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کے اجرا اور توسیع فیس کے ساتھ لیا جائے گا۔

- Advertisement -

سینٹر فار انرجی ایفیشنسی کی تجویز پر کابینہ نے ہلکی گاڑیوں کی انتہائی عمر اور پرانی گاڑیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقہ کار کی بھی منظوری دی ہے۔

سعودی عرب میں پرانی گاڑیوں سے متعلق ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد دو حصوں میں ہوگا جبکہ وہیکل رجسٹریشن کے اجرا اور تجدید کی فیس میں مقابل مالی کا تعین گاڑیوں کی درجہ بندی کے حساب سے ہوگا۔

خیال رہے کہ گاڑیوں پر سالانہ نئی فیس (مقابل مالی) محکمہ ٹریفک وصول کرے گا۔ یہ وہیکل رجسٹریشن کے اجرا اور توسیع کی فیس پر اضافہ ہوگا۔

سعودی عرب: غیرملکی ڈرائیوروں کیلئے خوشخبری

دوسری جانب غیرملکی ڈرائیوروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کراسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں