پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سبزی منڈی میں گاڑیوں کی داخلہ فیس میں اضافہ، رمضان میں پھل مہنگے ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رمضان سے قبل نئی سبزی منڈی میں گاڑیوں کی داخلہ فیس میں تیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس سے پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کے مبارک مہینے سے قبل سبزی منڈی کی مارکیٹ کمیٹی نے پھل اور سبزیاں لانے والے ٹرکوں کی فیس میں ایک سو رپے اور بڑے ٹرالرز کی فیس میں تین سو روپے اضافہ کردیا ہے۔

سبزی منڈی کی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین شائستہ خان اچکزئی نے فیسوں کے اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں کی داخلہ فیس میں اضافے کے سبب پھل اور سبزیاں مہنگی ہوجائیں گی۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک نے گزشتہ ماہ سے سبزی منڈی کی بجلی بھی کاٹ دی ہے جس سے لاکھوں روپے کے پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی سے کولڈ اسٹوریج بند پڑے ہیں جس سے ہماری ایکسپورٹ متاثر ہوگئی ہے، اگر بجلی جلد بحال نہیں کی گئی تو نقصان بڑھتا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر  میں بھی سبزی منڈی فروٹ ہول سیلرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے احتجاج کیا تھا۔

- Advertisement -

سبزی منڈی کی بجلی منقطع، تاجروں نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

شائستہ اچکزئی کا کہنا تھا کہ منڈی کے تاجرو ں سے مارکیٹ کمیٹی سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکس وصول کرتی ہے لیکن تاجروں کے مسائل حل نہیں کیے جاتے۔ اب اس نے داخلہ فیس میں نا جائز اضافہ کر دیا ہے جس سے مارکیٹ کمیٹی کی آمدنی میں لاکھوں روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔

انہوں نے سبزی منڈی کے تاجروں سے بھی مطالبہ کیا کہ ہر دوکان پرالگ میٹر نصب کیا جائے تاکہ ہر تاجر اپنے بجلی کے بل کا خود ذمہ دار ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اور مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت سے دکانداروں کو میٹر فراہم کرنے کے بجائے کنڈے لگا دیے جاتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں