تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے ہوگا

آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کتنا ہوگا، اعداد وشمار اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیے، نئے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال میں ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جن میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کیلیے ترقیاتی بجٹ میں 538 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس تجویز کردہ بجٹ میں سے سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ این ایچ اے کو 121 ارب روپے ملے گا جب کہ آبی وسائل کے لیے 96 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے، ترقیاتی کاموں کے لیے کابینہ ڈویژن کو 60 ارب کا بجٹ ملے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 96 ارب 36 کروڑ رکھے گئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں کیلئے 50 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے میں پیپکو کے لیے 49 ارب روپے اور ریلوے کے لیے 33 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے، اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 25 ارب، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 41 ارب 87 کروڑ روپے، ایوی ایشن کے لیے ڈھائی ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص ہے۔

اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے لیے9.5 ارب روپے، وزارت ہاؤسنگ کے لیے 11 ارب 60 کروڑ، وزارت داخلہ کے لیے 10 ارب 47 کروڑ، وزارت صحت کے لیے 12 ارب، وزارت غذائی تحفظ کےلیے 12 ارب اور میری ٹائم افیئرز کے لیے 3.1 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -