ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

نائیجریا کشتی حادثے میں 26 مسافر جان سے گئے، متعدد لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

نائیجریا میں کشتی حادثے کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور افسوسناک واقعہ میں مصنوعی جھیل میں مسافر بردار کشتی الٹ گئی، جس کے باعث 26 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ متعدد لا پتہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ اتوار کے روز پیش آیا اور یہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کشتی الٹنے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔


حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بد قسمت کشتی میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، جو مصنوعی جھیل پر کشتی کے ذریعے اپنی زرعی زمینوں پر جا رہے تھے۔

حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حادثے میں 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 30 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں