تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نائجیریا میں چرچ کی چھت گرنے سے160 افراد ہلاک

لاگوس: نائیجیریا میں زیر تعمیر چرچ رنبیرز بائبل میں بشب کی حلف براداری کی تقریب کے دوران چھت گرنے سے 160 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی نائجیریا میں واقع زیر تعمیر چرچ رینرز بائبل چرچ میں بانی اکان ویکس کو بشپ کے منصب پر فائز کرنے کےلیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران چرچ کی چھت گر گئی۔

نائیجیریا یونیورسٹی آف اویو ٹیچنک نے 160 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسپتالوں کے مردہ خانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔

نواجوان رہنما ایدیکان پیٹرز کے مطابق چھت گرنے سے متاثرہ افراد کی لاشیں اویو شہر کے دیگر پرائیوٹ اسپتالوں و مردہ خانوں میں منتقل کی گئیں ہیں تاہم ملبے کے نیچے ابھی بھی لوگ موجود ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں اکان ویکس اور نائیجیریا کی ریاست اکوا آئیبوم کے گورنر اڈوم ایمانوئیل بھی موجود تھے تاہم دونوں حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔ نائیجیرین حکام نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’چھت گرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ عمارت کی تعمیر کے وقت اصولوں کو نظر انداز تو نہیں کیا گیا‘‘۔

خیال رہے نائیجیریا میں کرپشن کی وجہ سے عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں، بلڈرز اور کنٹریکٹرز بھاری منافع کمانے اور خود کو قانون کی گرفت سے محفوظ رکھنے کے لیے افسران کو رشوت ادا کر کے باآسانی پرمٹ حاصل کرلیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -