اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

’ نجات مفتاح‘ … تھیٹرمیں کام کرنے والی روایت شکن پہلی سعودی خاتون

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : روایت پسند سعوی عرب میں پہلی مرتبہ کسی خاتون نے تھیٹر پر کام کرکے سب کو حیران کردیا ہے، ولی عہد شاہ محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت مملکت روشن خیالی اور جدیدیت کی جانب گامزن ہے.

تفصیلات کے مطابق سعودیہ عرب میں نجات مفتاح نامی اداکارہ نے اسٹیج ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا کر قدامت پسندی کی زنجیروں کو توڑ دیا ہے اور عوامی تھیٹر میں کام کرنے والی پہلی سعودی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں.

عرب میڈیا کے مطابق نجات مفتاح نے تھیٹر میں پیش کیے جانے والے ڈرامے حیات الامبرا طور میں اہم کردار ادا کر کے شائقین کے دل جیت لیے اور تھیٹر دیکھنے والے افراد نے اداکارہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس نئے اضافے پر خوشی کا اظہار کیا.

- Advertisement -

نجات مفتاح جو آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں اور شوقیہ طور پر اداکاری کرتی ہیں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسکول اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرتی رہی ہیں لیکن تاہم عوامی تھیٹر میں اتنے لوگوں کے سامنے اداکاری کے جوہر دکھانے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا.

نجات مفتاح کا کہنا تھا کہ دنیا کو نئے اور روشن خیال سعودیہ عرب سے روشناس کرانے کے لیے اپنی سی کوشش کی ہے جس کے لیے والدین کی حوصلہ افزائی اور قدم قدم پر معاونت حاصل رہی جس کے بغیر یہ سب ناممکن نہ تھا چنانچہ میں والدین اور اپنے اساتذہ کی شکر گزار ہوں.

خیال رہے کہ حیات الامبرا طور یعنی شہنشاہ کی زندگی نامی ڈرامہ 2017 سے اب تک چار مرتبہ جدہ میں پیش کیا جا چکا ہے تاہم پہلی مرتبہ اس میں ایک خاتون اداکارہ کو کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اس سے پہلے یہ کردار بھی ایک مرد اداکار نے ادا کیا تھا.

واضح رہے کہ معیشت کی زبوں حالی کے شکار سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت خواتین کو خصوصی رعایت دی جارہی ہے اور اب خواتین گاڑی بھی چلا رہی ہیں، ملازمتیں بھی کر رہی ہیں جب کہ سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے دبئی طرز کا نیا شہر بھی قائم کیا جارہا ہے.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں