تازہ ترین

شام میں نوفلائی زون کیلئےشام اورروس سے جنگ کرنی پڑے گی، جنرل ڈن فورڈ

واشنگٹن:‌ امریکا فوجی جنرلز نے شام میں نوفلائی زون کے مطالبے کو ناقابل عمل قراردیدیا، جنرل ڈن فورڈ کا کہنا ہےکہ شام میں نوفلائی زون کیلئے شام اور روس سے جنگ کرنی پڑے گی۔

امریکی وزیردفاع ایش کارٹر اور چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جوزف ڈن فورڈ سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، میٹنگ کا مقصد کمیٹی کو جاری ملٹری آپریشنز اور نیشنل سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔

امریکی قانون ساز داعش کے خلاف جنگ سے زیادہ شامی حکومت کے مستقبل،ایران کے اثر رسوخ اور روس و چین کی جارحیت سے متعلق زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہے تھے۔


مزید پڑھیں: شام میں امن کی کوشش پھر ناکام، حلب پر بمباری سے 32افراد ہلاک


جنرل ڈن فورڈ کا کہنا تھا کہ پینٹاگون کی شام کے معاملے پر روس کیساتھ معلومات کے تبادلے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، شام میں امدادی قافلے پر روسی بمباری سے متعلق جنرل ڈن فورڈ کا کہنا تھا کہ انکے پاس روس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں، امدادی قافلے پر یا تو روس نے حملہ کیا یا پھر شامی حکومت نے قافلے کو نشانہ بنایا۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی جانب سے شام کو نو فلائی زون قرار دینے کے مطالبے سے متعلق ایش کارٹر کا کہنا تھا کہ پابندی کا مطالبہ شامی اور روسی طیاروں کیلئے ہے۔


مزید پڑھیں :  امریکہ کی شام میں بمباری،80فوجی جاں بحق


جنرل ڈن فورڈ کا کہنا تھا کہ فی الوقت شام کی فضائی حدود کو نوفلائی زون قراردینے کیلئے روس اور شام سے جنگ کرنی پڑے گی۔

یاد رہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں واقع ایئر بیس پر امریکی اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں 80 سے زائد شامی حکومتی فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -