اشتہار

اب شمالی کوریا سے کسی قسم کا جوہری خطرہ نہیں، ڈونلڈ‌ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منگل کے روز شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات نے دنیا کو جوہری آفت سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، اب شمالی کوریا سے کسی قسم کا جوہری خطرہ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ٹرمپ نے کہا کہ دنیا نے ایک ممکنہ جوہری المیے سے دوری کے لیے بڑا قدم اُٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میزائل داغنے کی کارروائیاں یا جوہری تجربات یا تحقیق یہ سب کچھ اب مزید نہیں ہوگا، یرغمال افراد وطن لوٹ گئے ہیں اور اب اپنے گھر والوں کے ساتھ ہیں، کم جانگ ان آپ کا بہت شکریہ۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری منصب سنھبالنے سے پہلے امریکی لوگ یہ تصور کررہے تھے کہ ہم شمالی کوریا سے جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں، صدر اوباما نے کہا تھا کہ شمالی کوریا سب سے خطرناک اور بڑا مسئلہ ہے، لیکن اب نہیں ہے، آج آرام سے سوجائیں۔

دوسری جانب شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے واضح کیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے اور جوہری ہتھیاروں کی تلفی کو یقینی بنانے کے واسطے دونوں ملکوں پر لازم ہے وہ دشمنانہ سرگرمیوں کو روکے جانے کا عہد کریں تاکہ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں