تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ملیریا کی دوائی سے کوئی نہیں مرتا، ٹرمپ کا اصرار

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کرونا وائرس کے خلاف ملیریا کی دوائی استعمال کرنے پر اصرار شروع کردیا ہے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ‘ملیریا کی دوائی سے کوئی مرتا نہیں’۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار اپنی منطق پر زور دینے لگے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ملیریا کی دوائی کرونا وائرس کے خلاف موثر کام کرسکتی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ملیریا کی دوائی کے کرونا مریضوں پر اچھے نتائج آئے، جب لوگ اتنی بڑی تعداد میں کرونا میں مبتلا ہوکر مررہے ہیں تو ملیریا کی دوائی کے استعمال میں حرج نہیں۔

ٹرمپ کے “مشورے” نے امریکی شہری کی جان لے لی!

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ  ایک امریکی نے ٹرمپ کی تجویز کے بعد گھر میں کلوروکوئن ملا کیمیکل استعمال کر کے موت کو گلے لگا لیا تھا، جب کہ اس کی بیوی کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 1500 افراد پر دوائی کی ریسرچ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 1917 میں فلو سے 5 کروڑ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مقررہ وقت پر الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ میل کے ذریعے ووٹنگ کے حق میں نہیں، پوسٹ میل سے ووٹنگ خطرناک ہے، لوگوں کو جا کر ووٹ ڈالنا چاہیے۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ مہلک ترین نئے کرونا وائرس سے افریقی امریکی زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہے جہاں اب تک 4 لاکھ افراد متاثر جبکہ 12 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -