جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

’لوڈشیڈنگ شیڈول میں نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ 71 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے بدستور مستثنٰی ہے۔

کے الیکٹرک نیٹ ورک کا سہ ماہی جائزہ مکمل کر لیا گیا جس میں لوڈ شیڈنگ شیڈول میں نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی۔ نیٹ ورک کا مجموعی طور پر 71 فیصد حصہ بدستور لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق 29 فیصد نیٹ ورک میں بجلی بلوں کی وصولیوں کی بنیاد پر لوڈشیڈ کا دورانیہ طے کیا جا تا ہے، 7 مارچ سے نافذالعمل ترمیم شدہ شیڈول ویب سائٹ، کے ای لائیو ایپ اور واٹس ایپ پر بھی موجود ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ سہ ماہی جائزے میں انفرادی طور پر فیڈرز میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تاہم مجموعی صورتحال میں نمایاں تبدیلی نہیں آئی، لوڈشیڈنگ کا انحصار چوری اور عدم ادائیگی کی شرح پر ہوتا ہے ان میں کمی کے باعث بجلی فراہمی میں بہتری ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارے کا عملہ مستقل چوری کی روک تھام میں سرگرم ہے، کنڈے ہٹانے کی مہم سمیت نادہندگان کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، مالی سال جولائی 2023 سے اب تک کےالیکٹرک نے چوری کو روکنے کے لیے تقریباً 20,000 کاروائیاں کیں اور 200,000 کلوگرام سے زیادہ غیر قانونی تاریں بجلی نیٹورک سے ہٹائی ہیں۔

حکومتی احکامات کے تحت قانون نافذ کرنے والےاداروں کی مدد سے بجلی چوری کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی جاری ہے، ماہ رمضان کی آمد کے تناظر میں کے-الیکٹرک حکومت کی ہدایات کی منتظر ہے اور ان احکامات کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں