تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

"تاریخ مسخ کرنا،نسل پرستی کو ہوا دینا آرایس ایس،بی جےپی کا وطیرہ ہے”

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تاریخ مسخ کرنا، نسل پرستی کو ہوا دینا آرایس ایس،بی جےپی کا وطیرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی وزیراعظم کےٹوئٹ پر میڈیا کےسوالات پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ انیس سو سینتا لیس کےواقعات کو منافقانہ اوریکطرفہ بیان کرنا شرمناک ہے، اس ذہنیت سے ثابت ہوا کہ بھارت سے زیادہ دنیا میں کوئی ریاست تضادات کا شکار نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد خفیظ نے کہا کہ تاریخ مسخ کرنا، نسل پرستی کو ہوا دیناا ٓرایس ایس،بی جے پی کا وطیرہ ہے، آر ایس ایس،بی جے پی ہمیشہ سیاسی مقاصد کیلئےنفرت وتقسیم کرتی ہے، ہندوتوا سوچ اور نفرت وتشدد پھیلانےوالوں کا انداز شرمناک ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کے غیر ذمے دارانہ بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ توقع ہےکہ معتدل بھارتی آبادی مزید تقسیم کےسیاسی ہتھکنڈے کو مسترد کرے گی۔
اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا داسو حملےمیں ملوث نہ ہونے کا بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستان متعدد مرتبہ ناقابل تردید شواہد سامنے لاچکا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور معاونت ومدد سمیت دہشت گردی کی سرپرستی اورسرمایہ کی فراہمی میں بھی ملوث ہے، گزشتہ برس عالمی برادری کوٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات فراہم کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بھارتی بیان مسترد کر دیا

ترجمان نے کہا کہ لاہورحملےمیں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت بھی پیش کیے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید چہرہ کمانڈرکلبھوشن ہے۔

دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ لفاظی،ابہام اورایک نئےجھوٹ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتاہے ، بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -