تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوکیا کے سستے فور جی فون متعارف

سیؤل: ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کرنے والی موبائل کمپنی نوکیا نے اپنے دو نئے سیٹ متعارف کرادیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوکیا کی جانب سے متعارف کرائے گئے دونوں فون کی پیڈ ہونے کے باوجود فور جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں گے۔

نوکیا 215 فور جی اور 225 فور جی وی او ایل ٹی ای اور ایچ ڈی کالز سپورٹ بھی موجود ہے۔

نوکیا کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے دونوں فونز کے فیچرز تقریباً ایک جیسے ہیں، نوکیا 215 اور 225 میں ایف ایم ریڈٰو، ایل ای ڈی فلیش لائٹ اور میموری کارڈ لگانے کے لیے علیحدہ سے سلاٹس دی گئی ہیں۔

نوکیا 225 فور جی کی پشت پر وی جی اے کیمرہ دیا گیا جبکہ 215 کیمرے کے بغیر ہے۔

مزید پڑھیں: نوکیا کا ایک اور سستا ترین فون

کمپنی کی جانب سے 225 فور جی میں بیٹری کی لائف بڑھانے کے لیے خصوصی چپ سیٹ کی گئی ہے، اسی وجہ سے اس کی قیمت دوسرے موبائل کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

نوکیا کی جانب سے 215 فور جی کی قیمت 289 یوآن مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 7 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے جبکہ 225 فورجی کی قیمت 349 یوآن مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 8 ہزار 500 کے قریب بنتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے فون چودہ اور 17 اکتوبر سے چین میں دستیاب ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -