جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

نور نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نور کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں وہ حجاب میں ملبوس نظر آرہی تھیں، تاہم اب حال ہی میں نور نے باضابطہ اعلان کردیا ہے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ مزید کسی ٹی شو یا فلم میں نظر نہیں آئیں گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نور نے اپنے چوتھے خاوند ولی حامد سے بھی خلع لے لی ہے۔

مزید پڑھیں: نور نے چوتھے خاوند سے خلع لے لی

نور کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے اور وہ ذہنی و جذباتی طور پر بے حد متاثر ہوئی ہیں، لہٰذا اب انہوں نے دینی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اس راہ پر خود نہیں آتے، بلکہ اللہ آپ کو اس راستے کے لیے منتخب کرتا ہے، ’میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اس راستے کے لیے چنا‘۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نور کے اہل خانہ ان کی اس تبدیلی سے خوش نہیں۔ ان کے مطابق وہ اس دینی راہ پر چل رہی ہیں تاہم پھر بھی ٹی وی شوز میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔

علاوہ ازیں ولی حامد سے خلع کے بعد انہوں نے اپنی عدت بھی پوری نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ کو ان سے شکایات ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں