اشتہار

بیمار ہتھنی نور جہاں کی حالت تشویشناک ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نور جہاں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ وہ جمعرات کی صبح جنگلے میں بنائے گئے تالاب میں بیٹھ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جانوروں کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی زیادہ دیر نہیں بیٹھتا۔ تالاب میں زیادہ دیر گزرنے پر نور جہاں کو کرین کی مدد سے نکالا گیا لیکن وہ حرکت کرنے سے قاصر ہے۔ وہ مسلسل اپنے پہلو کے بل لیٹی ہوئی ہے۔

نور جہاں کے علاج میں غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو عہدے سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ ان کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے جانوروں کی صحت کو شدید نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

کچھ روز قبل گولڈن ٹائیگر غذا کی کمی اور نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے ہلاک ہوا جبکہ نور جہاں کی بیماری نے شدت اختیار کی۔ نور جہاں کے علاج کے لیے غیر ملکی ماہرین پر مشتمل ٹیم کراچی پہنچی اور ہتھنی کا معائنہ کیا۔

چڑیا گھر میں موجود چاروں ہاتھیوں کو بہت چھوٹی عمر میں سال 2009 میں تنزانیہ کے جنگل سے پاکستان لایا گیا تھا جن میں سے نور جہاں اور مدھو بالا چڑیا گھر جبکہ ملیکہ اور سونو کو کراچی سفاری پارک میں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں