تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

نور مقدم کیس: وزیراعظم کا واضح اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ نورمقدم کیس میں طاقتور سے بھی طاقتور ہو اس کو سزا ملےگی، کوئی سمجھتا ہےکہ دہری شہریت کا حامل ہے بچ جائیگا توایسا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق "آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” کے لائیو سیشن میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں سفاکانہ طریقے سے قتل کی جانے والی نور مقدم کیس اور افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس کو پہلے دن سے دیکھ رہا ہوں یہ خوفناک کیس ہے،کیس کی مکمل تفصیل حاصل کرچکا، میں یہ واضح کردوں کہ اگر ملزم بڑے خاندان سے ہے تو بچ جائیگا ایسا نہیں ہوگا، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے دہری شہریت کا حامل ہے بچ جائیگا توایسا نہیں ہوگا، نورمقدم کیس میں طاقتور سے بھی طاقتور ہو اس کو سزا ملےگی، نورمقدم کا واقعہ ملازمین ، چوکیدار کےسامنے ہوا دو دن اسٹریٹجی جاری رہی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کیساتھ پیش واقعے کو اپنی بیٹی کی طرح فالو کیا۔

وزیراعظم کا اعتراف

لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ  جو وقت اسپورٹس کو دیناچاہیے تھا وہ نہیں دے سکا، ملک کےدیگر مسائل کی وجہ سے اسپورٹس پر توجہ نہیں دے سکا، کرکٹ میں ہمارے دورمیں پاکستان اوپر آیا اور ورلڈ کپ جیتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں کسی نے یہ نہیں سوچا کہ اسکوائش کو ایک ادارہ بنایاجائے، اسکوائش کےساتھ ہمارے پاس ہاکی میں بھی بہترین ٹیلنٹ تھا، اب ہم نے اسپورٹس کو ایک ادارہ بنانا ہے اور اس میں پروفیشن کو لیکرآنا ہے، آخری دو سالوں میں اسپورٹس پر بھی پورا زور لگاؤں گا، ہاکی کےساتھ کرکٹ پر بھی دو سال میں توجہ دینگے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ایک ارب سے زائد آبادی والے بھارت کو ٹیسٹ چیمپئن شپ ہرادی، ایسے ٹینلٹ کا کیا فائدہ جس کےلئے گراؤنڈ ہی نہیں ہیں،اب میں اسپورٹس پر بھی پوری توجہ دوں گا۔

سابقہ حکمرانوں پر تنقید

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دو خاندانوں نے ملک کے ادارے تباہ کئے، بےشرمی سے ملک لوٹتے رہے کیونکہ انھیں پتا تھا ان کا اپنا بندہ بیٹھا ہے، جس طرح نیب کا ادارہ تباہ ہوا اسی طرح باقی ادارے بھی تباہ ہوئے، جب یہ دس سال حکومت کررہےتھے تب تو نیب کو نہیں بدلا، پہلی بار ایسا ہوا ہےکہ نیب نے بڑے بڑے ناموں کو پکڑا۔

الیکٹرانک ریفارمز ضرور کرینگے

آپ کا وزیراعظم، آپ کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان نیوٹرل امپائر کا تصور لیکر آیا، پہلی حکومت ہے جو کہہ رہی ہے انتخابی اصلاحات کریں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے پورا زور لگارہےہیں، اس سے پہلے جو حکومتیں تھیں وہ سرکاری مشینری استعمال کرتی تھی، ایک ہی حل ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین لیکرآئیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین آجائیں تو الیکشن ختم ہوتے ہی نتیجہ آجاتاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ان کے امپائر ،ن لیگ کی حکومت تھی، سینئر الیکشن کمیشن ن لیگ کے وزیراعظم کا ہم زلف تھا، دھاندلی کےالزامات آزاد کشمیر وزیراعظم ہاؤس سے لگائے گئے، ہم چاہتے ہیں، میڈیا، بارز کے الیکشن ووٹنگ مشینوں سے کرائیں، امریکا میں ٹرمپ نے کہا کہ دھاندلی ہوئی تو وہ ثابت نہیں کرسکا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کےالزامات کا واحد حل ہے۔

مزید شجرکاری کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس برسات میں چار سے پانچ جگہ پر شجرکاری مہم شروع کروں گا، سب کو کہتا ہوں کہ درخت لگائیں اس عمل میں شرکت کریں، ہم پاکستان میں دس ارب درخت اپنے بچوں، نسلوں کیلئے لگارہےہیں، ماضی میں درخت کاٹے گئے آئندہ نسلوں کا نہیں سوچا گیا،اللہ نے جو نعمتیں پاکستان کو دیں اس کا کسی نے نہیں سوچا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بارہ موسم دئیے، مگر ہم نے بےدردی سے ملک کے جنگلات کو تباہ کردیا، شہروں کے ماسٹر پلان نہیں بنے ، جو بنے ہوئے تھے وہ بھی تباہ ہوگئے، اسلام آباد واحد شہر تھا جس میں ہرے علاقے،گھروں، کمرشل علاقوں کا پتہ تھا، اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی دھجیاں اڑائی گئیں، اسلام آبادمیں جتنی ڈویلپمنٹ 10سالوں میں ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی، اب ہدایت کی ہے کہ تمام شہروں کے ماسٹرپلان بنائیں۔

Comments

- Advertisement -