بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا نے بحیرہ زرد کی جانب مزید ایک اور میزائل تجربہ کیا ہے، یہ دعویٰ جنوبی کوریا فوج کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بحیرہ زرد کی سمت میں کروز میزائل داغے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ کروز میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے داغے گئے۔

- Advertisement -

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ میزائل تجربات 17تا 31 اگست کو امریکہ اور جنوبی کوریا کی الچی فریڈم شیلڈ فوجی مشق کے بعد کیے گئے ہیں۔

فوجی سربراہ کے بیان میں جس میں میزائلوں کے بارے میں تکنیکی تفصیلات شامل نہیں ہیں کہا گیا ہے کہ ہماری فوج اپنی جنگی صلاحتیوں کو مضبوط بنا رہی ہے تو وہ امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون میں اپنی پوری تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی فوجی مشقوں نے جزیرہ نما کوریا پر جوہری جنگ کے خطرے کو مزید شہہ دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں