تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اے آر وائی نیوز کی خبر پر نوٹس، ن لیگی امیدوار ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس طلب

اے آر وائی نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے پی پی 170 سے ن لیگی امیدوار امین ذوالقرنین کو طلب کرلیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اے آر وائی نیوز پر پنجاب ضمنی الیکشن میں پی پی 170 سے ن لیگی امیدوار امین ذوالقرنین کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی خبر نشر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ امیدوار کو وضاحت کے لیے 9 جولائی کو اپنے دفتر میں طلب کرلیا ہے۔

ن لیگی امیدوار امین ذوالقرنین پر انتخابی مہم کے دوران ترقیاتی کاموں کے اعلان، انتخابی دفاتر کے سامنے یوٹیلٹی اسٹور کے ٹرک میں اشیا کی تقسیم کی شکایت ہیں، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مذکورہ رہنما کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 272 سے آزاد امیدوار ہارون احمد اور پی ٹی آئی کے معظم علی خان کو بھی 9 جولائی کو وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز سے دو روز قبل خبر نشر کی گئی تھی کہ یوٹیلٹی اسٹور کے ٹرک ن لیگی امیدوار کے دفاتر پہنچا دیے گئے ہیں جہاں سے عوام میں الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشیائے خور ونوش تقسیم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز کے ٹرک ن لیگی امیدوار کے دفاتر پہنچا دیے گئے

مذکورہ صورتحال پر پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن کے اندر شرم ہے تو ان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

Comments

- Advertisement -