پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

بھارت : بدنام زمانہ گینگسٹر کا عدالتی احاطے میں لرزہ خیز قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنؤ : بھارتی ریاست اتر پردیش کے بدنام زمانہ گینگسٹر سنجیو مہیشوری عرف سنجیو جیوا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

مقتول کرشنا نند رائے قتل کیس کے مرکزی ملزم مختار انصاری کا قریبی ساتھی بتایا جارہا ہے، ملزمان وکلاء کے لباس میں ملبوس میں تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ کی قیصر باغ عدالت کے احاطے میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک بچی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

- Advertisement -

مقتول سنجیو جیوا کو آج دوپہر ایک کیس کی سماعت کے لیے عدالت لایا گیا تھا، اسی دوران وکیل کے بھیس میں ایک ملزم نے فائرنگ کردی، جیوا کو کئی گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حملہ آور سنجیو جیوا کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور دو سالہ بچی بھی زخمی ہوئی ہے جسے علاج کے لیے لکھنؤ کے سول اسپتال بھیجا گیا ہے۔

عدالت کی دیواریں خون کے دھبوں سے سرخ ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے چھ گولیاں فائر کیں۔ پولیس نے حملہ آوروں میں سے ایک کو حراست میں لے کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

عدالت میں قتل

عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ کی زد میں آکر دو سالہ بچی بھی شدید زخمی ہوگئی وہ اپنے والد کے ساتھ عدالت آئی تھی اس کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب وکلاء کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ لے کر عدالت کے احاطے میں کیسے پہنچے؟ یہ پولیس کے لیے شرمناک ہے جبکہ وکلاء کو بغیر تلاشی عدالت کے احاطے میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں ہے، واقعہ کے خلاف وکلاء احتجاجاً دھرنے پر بیٹھ گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول جیوا مہیشوری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں