ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سندھ کے ایوان میں اب پی ایچ ڈی اور انجینئرز بھی نظر آئیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان نے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کم عمر نوجوانوں کو اسمبلی میں پہنچا کر نئی روایت رقم کر دی اب سندھ کے ایوان میں پی ایچ ڈی ہولڈرز اور انجینئرز بھی نظر آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کا ایوان پہلی بار انجینئیرز، پی ایچ ڈی ہولڈرز اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی عوامی مسائل کے حل کے لیے تقاریر سے گونجے گا۔ ایم کیو ایم نے 25 سالہ ماسٹر ڈگری ہولڈر معاذ محبوب کو ایوان بھیج کر نئی روایت قائم کی ہے۔

انجینئر اور ڈبل ماسٹرز ڈگری ہولڈر عادل عسکری بھی ایوان میں نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے، عادل عسکری نے تو عوام کے مسائل کے حل کے لیے ویب ایپلی کیشن بھی بنا ڈالی۔

- Advertisement -

بیرون ملک سے تعلیم یافتہ اور علمی شعبے سے تعلق رکھنے والےعبدالباسط پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں، ان کا عزم نوجوانوں کو تعلیمی میدان اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ایوان میں پندرہ سے زائد نوجوان چہروں کو متعارف کرا کر سندھ کی پارلیمانی سیاست میں نئی روایت کی بنیاد ڈالی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں