قوالی کے شہنشاہ لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کی آج 67 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے -
The news is by your side.

Advertisement

قوالی کے شہنشاہ لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کی آج 67 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

دنیا بھر میں آواز کا جادو جگانے والے گلوکاراستادنصرت فتح علی خان کی سڑسٹھویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے.

سروں کے بادشاہ، قوالی کے شہنشاہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کی آج سڑسٹھویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، نصرت فتح علی خان تیرہ اکتوبر انیس سو اڑتالیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، جن کا تعلق گائیکی اور قوالی کے ایک مشہور خاندان سے تھا۔

نصرت فتح علی خان نے الاپ، راگوں اور گائیکی سے دنیا بھر میں تاریخ رقم کی، استاد نصرت فتح علی خان نے سولہ سال کی عمر سے قوالی گانا شروع کی اور رفتہ رفتہ اس فن میں جدت اور مہارت پیدا کی.

پاکستان میں نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف اپنے خاندان کی روایتی رنگ میں گائی ہوئی ان کی ابتدائی قوالیوں سے ہوا۔ ان کی مشہور قوالی ’علی مولا علی‘ ان ہی دنوں کی یادگار ہے لیکن آپ صحیح معنوں میں شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب ہالی ووڈ کی معروف موسیقار پیٹر گیبریل کی ترتیب دی گئی موسیقی میں گائی گئی ان کی قوالی ’دم مست قلندر مست مست‘ ریلیز ہوئی.

انہوں نے عارفانہ اور صوفیانہ کلام کو مشرقی اور مغربی موسیقی کے حسین امتزاج سے ایک نیا انداز متعارف کرایا اور موسیقی کے ذریعے پوری دنیا کو ایسا مرید بنایا کہ ان کی پرفارمنس شروع ہوتے ہی لوگ جھومنے پر مجبور ہوجاتے تھے اور وہ نصرت فتح علی خان ہی تھے جنہوں نے پاکستانی گلوکاروں کے وقار،عزت اورمقام کوپوری دنیا میں بلند کیا۔

نصرت فتح علی خان کی آواز کا جادو دنیا بھر میں ایسا چھایا کہ انہوں نے چالیس سے زیادہ ممالک میں کانسرٹ کر کے لوگوں کے دل جیت لئے، بحیثیت قوال انہوں نے ایک سو پچیس آڈیو البم ریلیز کئے جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں سمیت نصرت فتح علی خان نے برطانیہ ،جاپان اور امریکا کی میوزک انڈسٹری میں بھی کام کیا اور خوب شہرت پائی، عظیم فنکار کو بہترین گائیکی پر حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز اگیا ۔وہ بیک وقت موسیقار بھی تھے اور گلوکار بھی تھے۔ 1995 میں انہیں یونیسکو میوزک ایوارڈ دیا گیا۔ 1997 انہیں گرامی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔

انہوں نے ڈیڈ مین واکنگ، بینڈٹ کوئین، دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ اور نیچرل بورن کلرز جیسی بین الاقوامی فلموں کیلئے میوزک، گیت، ساؤنڈ ٹریکس اور الاپ وغیرہ بھی گائے اور بنائے.

انکی قوالیوں اور گیتوں میں ’’دم مست قلندر مست ‘‘، ’’علی مولا علی‘‘، ’’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘‘ میرا پیا گھر آیا، اللہ ہو اللہ ہو ، کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا شامل ہیں.

اگست 1997 کو آج ہی کے روز محض 48 برس کی عمر میں انہوں نے اس دار فانی سے کوچ کیا لیکن انکی یادیں آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں