اشتہار

حکومت نے ایل پی جی ایئرمکس پلانٹ کیلیے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایل پی جی ایئر کس پلانٹ کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا سے اجازت نامے کے بعد نجی سیکٹر کو ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگانے کی آزادی ہوگی، نجی سیکٹر کے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کے لیے قیمتوں کا طریقہ کار ڈی ریگولیٹڈ ہوگا۔

ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس اسٹوریج، فلنگ، ڈسٹری بیوشن کو ایل پجی امپورٹ کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ایل پی جی درآمد ٹریڈ پالیسی سمیت وفاقی حکومت کے نافذ قوانین کے تحت ہوسکے گی اور اوگرا یقینی بنائے گا کہ ایل پی جی ایئرمکس پلانٹ لائسنس دہندگان ایل پی جی سلنڈروں کی مارکیٹنگ میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

ایل پی جی ایئر مکس کے ماہانہ ٹیرف ہر ماہ کی 10 تاریخ تک نوٹیفائی کرے گا اور اوگرا کورپورٹ کرے گا۔

مزید برآں اوگرا ایل پی جی سیکٹرریگولیٹرکے طور پر ایل پی جی ڈسٹریبیوشن، میٹرنگ کے حوالے سےشکایات کا جائزہ لے گا اور اوگرا وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں