اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے جس پر وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 97 پیسے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق پیٹرول 2 روپے 7 پیسے کم ہونے کے بعد 86 روپے لیٹر پر دستیاب ہورہا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 2 روپے کم ہونے کے بعد 96 روپے 45 تک پہنچ گئی تھیں۔