تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دوسروں کی جان بچانے والے ڈرائیور کیلئے آرمی چیف کی جانب سے ایوارڈ

راولپنڈی : بلوچستان کے دارالحکومت میں کئی لوگوں کی جانیں بچانے والے آئل ٹینکر ڈرائیور کو بڑا اعزاز مل گیا، آرمی چیف نے فیصل بلوچ کو ایوارڈ سے نوازا۔

پاک فوج کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے کے عمل کا اعتراف کیا گیا ہے آرمی چیف کی جانب سے جلتا آئل ٹینکر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور کے لیے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیصل بلوچ جلتا آئل ٹینکر 3 کلومیٹر تک چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیصل بلوچ نے7 جون کو کوئٹہ میں اپنی جان پر کھیل کر قیمتی جانیں بچائیں، جرات کی بے لوث مثال کے اعتراف میں کورہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں نقد انعام سے نوازا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایات پر بہادر ڈرائیور فیصل بلوچ کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -