سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مددگار شے -
The news is by your side.

Advertisement

سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مددگار شے

سگریٹ نوش افراد کے لیے سگریٹ چھوڑنا نہایت مشکل عمل بن جاتا ہے جسے وہ چاہتے ہوئے بھی چھوڑ نہیں سکتے۔

تاہم ایسے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ مچھلی کے تیل کے استعمال سے سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد ملتی ہے۔

طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد کو تمباکو نوشی سے چھٹکاراحاصل کرنے میں اس طرح مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈ نکوٹین کی طلب کو پورا کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایک ماہ تک مچھلی کے تیل کے کیسپول استعمال کرنے سے تمباکو نوشی کی شرح میں 11 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے جبکہ صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق 3 ماہ تک مچھلی کے تیل سے بنے کیپسول پابندی سے استعمال کرنے سے دماغی امراض میں بھی کمی لانا ممکن ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں