اشتہار

یوم یکجہتی کشمیر، اٹلی میں یورپ کی حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاک یونائیٹیڈ فیڈریشن اٹلی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں 75 سال سے بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے کوشاں مظلوم اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اس حوالے سے ریلیاں، سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں بھی پاک یونائیٹڈ فیڈریشن اٹلی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکا نے بھارت مردہ باد، دہشتگرد بھارت دہشتگرد کے نعرے لگائے جب کہ اٹلی کی فضائیں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے بھی گونجتی رہیں۔

- Advertisement -

کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے اٹلی میں نکالی جانے والی یہ ریلی یورپ بھر کی گزشتہ سالوں میں ہونے والی تمام ریلیوں سے بڑی تھی جس میں شرکا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کشمیر کانفرنس سے چوہدری پرویز اقبال لوسر، چوہدری تجمل حسین کھٹانہ، سید سجاد بخاری، احتشام صدیق، چوہدری فصیل چیچی ودیگر نے خطاب کیا اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

کانفرنس میں مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہماری زندگیوں کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں