اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شاہ رخ‌ خان ایک بار پھر ’ زیرو ‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم زیرو دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی جس کے بعد شائقین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں شاہ رخ خان (باؤا سنگھ) ، انوشکا شرما (عافیہ) اور کترینہ کیف (حسن جہاں ببیتا) کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ایک منفرد کہانی ہے جسے شائقین پسند کریں گے مگر سینیما گھروں کی زینت بننے کے بعد ’زیرو‘ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام نظر آئی۔

مزید پڑھیں: فلم ’زیرو‘ سے کیا سبق ملتا ہے؟ کنگ خان نے بتادیا

بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریئو گرافر فرح خان نے زیرو کی ریلیز پر شاہ رخ خان کی اور اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ فلم رئیس کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے شاہ رخ خان اور زیرو کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’فلم پر تنقید اور مثبت رائے کا اظہار ہی دراصل شاہ رخ خان اور اُن کی ٹیم کی کامیابی ہے۔

بالی ووڈ فلم ناقد ترن آدرش نے فلم کو ناکام قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیااور زیرو کو ایک اسٹار دیا۔ علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین بھی اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔

مختصر کہانی 

فلم زیرو میں شاہ رخ خان پستہ قد شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جو ذہنی معذور لڑکی عافیہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں، بعد ازاں ان کی ملاقات ڈانسر حسن جہاں ببیتا سے ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: فلم زیرو: مسٹرپرفیکٹ کنگ خان کی اداکاری کے معترف

ایک موقع پر باؤا سنگھ عافیہ کی تصویر دیکھ کر اُسے پانے کی خواہش کرتے ہیں، جیسے ہی وہ محبت کا اظہار کرنے کے لیے ایک اسکول پہنچتے ہیں تو اُن کی آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں کیونکہ عافیہ دولت مند باپ کی بیٹی تو ہے مگر فالج کے باعث وہیل چیئر پر معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔

دوسری جانب ہدایت کار آنند ایل رائے اور فلم کی کاسٹ نے شائقین کے ملے جلے ردعمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج پہلا روز ہے، آئندہ دنوں میں زیرو باکس آفس پر چھا جائے گی کیونکہ یہ منفرد کہانی ہے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں