تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اپوزیشن کا قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: اپوزیشن نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا۔ کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر متفقہ ٹی او آرز بنانے پر بھی رضا مندی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس اور اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے حکومت کے ساتھ مل کر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے ٹی او آرز طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کا 70 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار

خورشید شاہ کے مطابق ایاز صادق نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے وزیر اعظم سے بات کرنے کے بعد اپوزیشن کو آگاہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم سے مزید سوال کریں گے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم سوالات کا صحیح جواب نہ دے سکے اس لیے 70 سوال بنانے پڑے۔

دوسری جانب عمران خان نے بھی کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیں گے۔

اپوزیشن کی مشاورتی بیٹھک میں ایم کیو ایم غیر حاضر رہی۔

مزید پڑھیں: ہمارا دامن صاف ہے، احتساب کے لیے تیار ہیں

ادھر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پاناما لیکس پر اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ہے جو متفقہ ٹی او آرز طے کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پہلے تحقیقات کے لیے کمیشن پھر سپریم کورٹ اور پھر پارلیمنٹ میں جواب دینے کا کہا جس پر وزیر اعظم نے عملدر آمد کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -