اشتہار

آسکر ایوارڈ: کامیاب اداکاروں کیلئے کروڑوں روپے کے تحائف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ ‘آسکر’ کا میلہ 10 فروری کو لاس اینجلس میں سجے گا، آسکر ایوارڈز میں کامیاب اداکاروں کے لیے لاکھوں ڈالرز کی قیمتی اشیاء تحفے میں دینے کی تیاریاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق فلمی دنیا کے سب سے معتبر مانے جانے والے آسکر ایوارڈ کا 92 واں میلہ دو روز بعد امریکا کے شہر لاس اینجلس میں سجایا جائے گا، آسکر کے لئے بہترین فلم کی دوڑ میں متعدد فلمیں میدان میں ہیں۔

آسکر ایوارڈ انتظامیہ کی جانب سے قیمتی پرفیومز، نایاب اشیاء اور خوبصورت پرس سمیت اٹہتر لاکھ ڈالر کی قیمتی اشیاء کے علاوہ 20 ہزار ڈالر کے بحری جہاز کے سفر کا ٹکٹ بھی تحفوں میں شامل ہے، جو کامیاب ہونے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کو دئیے جائیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آسکر کی بہترین فلموں کے لیے فورڈ ورسز فیراری، دی آئرش مین، جوجو ریبٹ، جوکر، لٹل ویمن، میریج اسٹوری، 1917، ونس اپن اے ٹائم نے ہولی ووڈ اور پیراسائیٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہترین اداکار، اداکارہ، معاون اداکار، میوزک، ڈائریکٹر، سنیماٹوگرافی اور کاسٹیوم ڈیزائن وغیرہ کے لیے بھی تقریباً ان ہی فلموں سے تعلق رکھنے والوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں