بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

آسکر کی نئی فہرست جاری، چار بالی ووڈ شخصیات بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے چار اداکاروں اور ہدایت کارہ کو اکیڈمی آف پرموشن پکچر اینڈ سائنس (آسکر) نے ممبر شپ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسکر کی جانب سے تنظیم میں شامل کیے جانے والے 842 افراد کی فہرست جاری کی گئی، ممبر شپ حاصل کرنے والی شخصیات کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

فہرست کے مطابق مختلف کیٹگریز میں جہاں ہالی ووڈ کے اداکاروں کو شامل کیا گیا وہیں بھارت کی چار فلمی شخصیات اداکار انوپم کھیر، انوراگ گیشپ اور رتیش بترا جبکہ ہدایت کارہ زویا اختر بھی شامل ہیں۔

آسکر کی نئی فہرست میں شامل ہونے والی شخصیات اور موسیقاروں میں لیڈی گاگا، الزبتھ موس، کلیری بوم، لوئی ٹریٹگناں، جیمی بیل، اسٹرلنگ براؤن، ٹام ہالینڈ، جنیفر اہلے، بیرو کیونگھن، ٹریسی لیٹس، ڈیمیئن لوئس، آرچی، پنجابی و دیگر اہمیت کے حامل ہیں۔

دی اکیڈمی نے گزشتہ روز انٹرنیٹ پر فہرست جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آج ہمارے لیے بہترین دن ہے کیونکہ ہم 842 اثر انگیز شخصیات کو اکیڈمی میں مدعو کرنے پر انتہائی پرجوش ہیں‘‘۔

اکیڈمی کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق ممبر شپ حاصل کرنے والی 842 شخصیات کا تعلق 59 مختلف ممالک سے ہے اور ان میں سے بیشتر خواتین ہیں۔

بالی ووڈ شاعر اور کہانی نویس جاوید اختر نے بیٹی کے منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’’مجھے امید ہے تمام بھارتیوں کو اس بات پر خوشی اور فخر محسوس ہوگا کہ میری بیٹی (معروف رائٹر اور ہدایت کارہ) کو آسکر کی جانب سے ممبر شپ کی پیش کش کی گئی ہے، یہ ہم سب کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے‘‘۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں