تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

گلوبل کرکٹ کپ کا آغاز، امریکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی میں اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کا کراچی میں آغاز ہو گیا ہے نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا شہر قائد میں آغاز ہوگیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے افتتاحی میچ میں امریکا نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق قومی کپتان مصباح الحق پاکستان ویٹرنز کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ ٹیم میں سابق کرکٹرز بوم بوم شاہد آفریدی، عبدالرزاق، احسن رضا ودیگر بھی شامل ہیں۔

امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل بھی کرکٹ فین نکلے اور پاک امریکا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری ویٹرنز ٹیم یہاں آئی ہے، خوشی ہوگی نوجوان پاکستان آکر کرکٹ کھیلیں۔ مجھے پاکستان کا کلچر اور پکوان بہت پسند آئے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان، امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، ویسٹ انڈیز، یو اے ای اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

گلوبل کپ 2 اکتوبر تک کراچی کے پانچ مختلف گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 36 میچز ہوں گے، ہر میچ 45 اوورز پر مشتمل ہوگا جب کہ پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -