اشتہار

مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ ’گزشتہ ہفتے 8 سے 15 دسمبر کے دوران 51 لاکھ 19 ہزار زائرین نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنچنے کی سعادت حاصل کی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 15 ہزار 295 بزرگوں اور معذوروں کو خصوصی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ’پانچ لاکھ ایک ہزار 938 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ دو لاکھ 34 ہزار341 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کی‘۔

- Advertisement -

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ’زائرین کو 42 ہزار 125 تحائف دیے گئے جبکہ 8 ہزار 638 نے فون سروسز اور دیگر مواصلاتی چینلز سے استفادہ حاصل کیا‘۔

’87 ہزار 446 زائرین نے مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے استفادہ حاصل کیا جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 13 ہزار584 تک دیکھی گئی‘۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے ایک لاکھ 11 ہزار 600 زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ جبکہ 92 ہزار 992 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کے لیے خصوصی الیکٹرک بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے جو مسافروں اور زائرین کو ایئرپورٹ سے مسجد نبوی ﷺ تک لے کر جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ کے امیر اور المدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے نئی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

یہ نئی الیکٹرک بسیں مدینہ منورہ کے رہائشیوں، عام مسافروں اور زائرین کی آسانی کے لیے چار اہم راستوں پر چلائی جائیں گی۔ 38 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والی اس سروس کے روزانہ 18 گھنٹے کے دوران 16 سے زیادہ ٹرپس چلائے جائیں گے۔

مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم انتقال کر گئے

جدید الیکٹرک بسیں ایک بار چارج کرنے کے بعد اپنے مخصوص ٹریک پر 250 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہیں۔ ان میں جدید ایئرکنڈیشنگ سسٹم، سفر کی تفصیلات دکھانے والی ڈسپلے اسکرینز اور خصوصی افراد کے لیے مخصوص نشستیں بھی لگی ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں