پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک اور خادم فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرے کی خدمت پر مامور آغا علی بدی اتوار کے روز انتقال کر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک اور خادم آغا عبدہ علی ادریس انتقال کر گئے تھے۔

- Advertisement -

روضہ رسول کے خادم شیخ عبدہ علی ادریس کا مدینہ منورہ میں اللہ کو پیارے ہوئے تھے جبکہ ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ادا کی گئی تھی جس میں سرکاری افسران بھی شریک ہوئے تھے۔

مرحوم شیخ عبدہ علی ادریس شیخ روضہ شریفہ کے خدام (اغوات) میں سے تھے جن کے مطابق وہ اس روضہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی دیکھ بھال کے انچارج تھے اور طویل عرصے سے خدمات پر مامور تھے۔

اس کے علاوہ انہیں یہ سعادت بھی حاصل تھی کہ وہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھولنے، بند کرنے، چراغاں کرنے، خوشبو لگانے کے امور بھی انجام دیا کرتے تھے۔

امامِ کعبہ کا اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت

واضح رہے کہ مسجد نبوی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر اطہر کے لئے جو‘خصوصی افراد معمور ہیں انھیں اغوات کہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں