ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں کم خرچ میں ’اپنا مکان‘

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کم تنخواہ وصول کرنے والے افراد کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، قومی رہائشی کمپنی نے 7 ہزار ریال سے کم تنخواہ وصول کرنے والے افراد کے لئے ماہانہ بنیادوں پر آسان اقساط پر مکان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قومی رہائشی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ سعودی شہری جن کی تنخواہ سات ہزار ریال سے زیادہ نہیں ہے انہیں ماہانہ اقساط پر مکان فراہم کئے جائیں گے، قسط کی شروعات 850 ریال سے ہو گی۔ وصولی کا آغاز مکان حوالے کرنے پر کیا جائے گا۔

قومی کمپنی کے مطابق پہلے مرحلے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 12 پروجیکٹ نافذ کئے جائیں گے، مستقل بنیادوں پر پروجیکٹ اپ ڈیٹ ہوں گے، آسان قسط پر مکان کی فراہمی کا پروگرام سبسڈی والا ہے۔

- Advertisement -

قومی کمپنی مذکورہ پروگرام کے ذریعے مکان نہ خریدنے والے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو گھروں کا مالک بنانا چاہتی ہے۔

قومی کمپنی کے مطابق امیدواروں کو ایک لاکھ ریال تک اضافی رقم دی جائے گی، یہی نہیں بلکہ جو افراد مکان خریدیں گے انہیں ڈیڑھ لاکھ ریال تک کا اضافی سبسڈی پیکیج بھی دیا جائے گا،زیر تعمیر فلیٹس مذکورہ پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لئے مرحلہ وار بنیادوں پر عظیم الشان منصوبوں کا اعلان کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں