جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فلم پدماوتی ریلیز ہونے پر دپیکا اور بھنسالی کے سر کی قیمت مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: متنازع فلم پدما وتی کی ریلیز کے خلاف راجپوت کرنی سینانے محاذ بنا رکھاہے، ہندوانتہا پسندوں نے سنگین دھمکی دے دی اور کہا کہ پدماوتی ریلیز ہوئی تو دپییکا کی ناک کاٹنے کی دھمکی کے بعد اب دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر کردی۔۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی کی انتہا ہوگئی، فلم پدماوتی کے خلاف تحریک چلاتی راجپوت کرنی سینا نے دپیکا پاڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی دیدی۔

انتہا پسند رہنما ماہی پال نے کا کہا ہے کہ پدما وتی ریلیزہوئی تودپیکاکی ’’ناک‘‘ کاٹ دیں گے۔

- Advertisement -

راجپوت کرنی سینا نے فلم کے ڈائیریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹنے کی بھی دھمکی دے دی جبکہ دپیکا کی ناک اور بھنسالی کے سر پر پانچ کروڑ روپے کا انعام رکھ دیا گیا ہے۔

اب انتہا پسند تنظیم کے رہنما ٹھاکر ابھیشیک سوم نے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر کردی۔


مزید پڑھیں : تاریخی فلم پدما وتی کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے


دوسری جانب انتہا پسند تنظیم راجپوت کرنی سینا نے فلم کی ریلیز روکنے کے لیے یکم دسمبرکو پورے بھارت میں مظاہروں کا اعلان کردیا ہے ۔

انتہا پسند تنظیم کا الزام ہے راجستھان کی رانی پدمنی پر بننے والی فلم حقیقت پر مبنی نہیں ، اسے ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

اس سے قبل فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا ہے، فلم ساز سنجےلیلا بھنسالی نے حقائق اور تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔


مزید پڑھیں: فلم پدماوتی کی تاریخی کہانی پر ایک نظر


خیال رہے کہ پدماوتی فلم ہندوستان کے شدت پسند حلقے پہلے ہی اعتراض اٹھا رہے ہیں اور اسے متنازع ترین فلم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ فلم بھارتی ریاست چتر گڑھ کی رانی پدمنی کی زندگی پر بنائی گئی ہے، تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ پدمنی نے بادشاہ علاؤ الدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر خودکشی کی تھی۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم رواں سال دسمبر کی پہلی تاریخ کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس میں رنویر سنگھ بادشاہ علاؤالدین اور دییکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں