اشتہار

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام بدل کر پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رکھ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام بدل کر پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رکھ دیا گیا۔

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام پاک فضائیہ کے پہلے مسلم سربراہ سابق سربراہ ائیر مارشل اصغر خان کے نام پر رکھ دیا گیا، اس تاریخی موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ائیر مارشل اصغر خان مہمانِ خصوصی تھے، اس تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی شریک تھے، سابقہ ائیر چیفس،ریٹائرڈ اور حاضر سروس اعلیٰ افسران کی ایک کثیر تعداد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پی اے ایف اکیڈمی کے کیڈٹس نے بارش کے دوران ایک شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا، اس تقریب کے دوران فادر آف پاک کے لازوال کیرئیر پر ایک مختصر ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی، ائیر مارشل اصغر خان نے تالیوں کی گونج میں پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان کے نام کی نقاب کشائی کی۔

- Advertisement -

ائیر مارشل اصغر خان ایک دیانتدار اور اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل ایک منفرد شخصیت کے مالک ہیں، ائیر چیف

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ا س موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ائیر مارشل اصغر خان ایک دیانتدار اور اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل ایک منفرد شخصیت کے مالک ہیں، انہوں نے اپنی اعلیٰ بصیرت اور فکری قیادت سے قوم کی بھرپور خدمت کی اور پاکستا ن ائیر فورس کی بہتری اور اعلیٰ معیار کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔

ائیر چیف نے مزید کہا کہ اس عظیم ادارے کو مادر وطن کے اس بے مثال بیٹے کے نام پر رکھنا ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، ائیر مارشل اصغر خان پاک فضائیہ میں شاندار اخلاقی اقدار کا نظام وضع کیا جس کو ان کے بعد آنے والے پورے عزم سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

ائیر چیف نے مزید کہا کہ ائیر مارشل اصغر خان کی شخصیت ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ہمشہ مشعل راہ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں