ہوم بلاگ صفحہ 10139

قسمت مہربان: آن لائن پرانا فریج خریدنے والا راتوں رات کروڑ پتی کیسے بنا؟

0

سؤل: جنوبی کورونا میں آن لائن پرانا فریج خریدنے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، واقعے کی تفصیلات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریائی جزیرے جیجو سے تعلق رکھنے والے شخص نے آن لائن پرانا فریج خریدا تو اس کے نیچے 1 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر ٹیپ سے چپکے ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شہری نے پولیس اسٹیشن میں اپنی نوعیت کی پہلی درخواست جمع کرا دی اور بتایا کہ اس نے ایک آن لائن فریج خریدا تھا جس کی صفائی کرتے ہوئے اس کے نیچے ٹیپ سے چکپے ہوئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر ملے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس جاننے کی کوشش کر رہی ہے اس فریج کا پہلا مالک کون ہے اور اسے کس شخص نے خریدنے والے تک پہنچایا۔ اگر رقم کا اصل مالک نہیں ملتا تو یہ پیسے مذکورہ شہری کے ہی ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق اگر ان پیسوں کا اصل مالک نہیں ملتا تو جس شخص نے اس فریج کو خریدا ہے یہ تمام پیسہ اسی کا ہوجائے گا۔

کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے محصور طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی

0

اسلام آباد: افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد، امریکا کے 4 سی ون تھرٹی طیاروں کی لینڈنگ کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کردیا گیا جس کے بعد وہاں موجود پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 2 طیارے محصور ہوگئے تاہم بعد ازاں طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 2 طیارے محصور ہوگئے جنہیں بعد میں اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق امریکا کے 4 سی ون تھرٹی طیاروں کی لینڈنگ کے لیے کابل ایئرپورٹ کو اچانک بند کردیا گیا۔ اس موقع پر 2 امریکی ہیلی کاپٹرز نے کابل ایئرپورٹ کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔

ایئرپورٹ بند ہونے کے بعد پی آئی اے کے دونوں طیاروں ایئر بس 320 اور 777 کو اڑان کی اجازت نہیں دی گئی۔ 320 طیارے میں 170 اور 777 میں 329 مسافر موجود ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کچھ پاکستانی کابل ایئرپورٹ پہنچے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان جانا ہے، ان کے پاس ٹکٹس موجود نہیں تھے، 8 مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا۔

بعد ازاں کابل ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کے طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے جبکہ دوسرا طیارہ کچھ دیر بعد اسلام آباد کے لیے اڑان بھرے گا۔

طالبان کابل میں داخل، علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے

0

کابل : بین الاقوامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر کے مستعفی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد سابق وزیر داخلہ علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے، طالبان اور افغان حکومت میں اقتدار کی پر امن تبدیلی کے سلسلے میں تاحال مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی و برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان قیادت کے مطالبے پر کابل میں قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ اللہ کی ثالثی میں مذاکرات جاری ہیں اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

بی بی سی نیوز کا کہنا ہے کہ طالبان وفد اقتدار کی منتقلی پر مذاکرات کےلیے افغان صدارتی محل میں موجود ہیں اور قطری دارالحکومت دوحہ میں موجود طالبان رہنما ملا برادر بھی کابل پہنچ گئے ہیں تاہم ترجمان طالبان نے ملابرادر کے کابل پہنچنے کی تردید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اقتدار کی پُر امن منتقلی کےلیے آمادہ ہوگئی ہے جس کے بعد افغانستان کے سابق وزیر داخلہ علی احمد جلالی کو عبوری حکومت کا سربراہ ہوں گے۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل پر حملہ نہیں ہوا،کابل کا تحفظ افغان فورسز کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کا عمل پر امن طریقے سے ہوگا اور کابل میں شہریوں کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

کابل شہر، ایئرپورٹ کی صورتحال اور ترجمان طالبان کا مؤقف

بی بی سی کا کہنا ہے کہ طالبان کے کابل میں داخل ہوتے ہی بڑی تعداد شہریوں نے میں کابل سے نکلنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث دارالحکومت میں شدید ٹریفک جام ہوگیا اور ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر شہریوں و غیر ملکیوں کا جم غفیر لگ گیا ہے، وی آئی پی لاؤنج میں سرکاری افسران کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم حالات کے پیش نظر کابل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ رک گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز ایک گھنٹے سے کھڑی ہے، پی آئی اے کی پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی جارہی جب کہ نئی دہلی اور دبئی سے آنے والی پروازیں کابل ایئرپورٹ کے چکر لگا رہی ہیں۔

شہر کے حالات اور افراتفری کا ماحول دیکھتے ہوئے ترجمان طالبان جاری بیان میں کہا ہے کہ اسپتالوں کو ایمرجنسی سپلائی نہیں روکی جائے گی جب کہ غیر ملکی شہری اپنی خواہش پر کابل چھوڑ سکتے ہیں۔

جیلوں پر قبضہ، قیدیوں کی آزادی

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے کابل میں داخل ہوتے ہی پل چکری جیل پر قبضہ کرکے قیدیوں کو چھڑالیا ہے جب کہ بل چرخی جیل پر بھی قبضہ کرکے قیدیوں کو آزاد کروالیا ہے۔

ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ طالبان نے بگرام ایئربیس پر اہم ترین جیل پر قبضہ کرلیا ہے اور بگرام ایئربیس کی جیل نے قیدیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

غیر ملکی سفارتی عملہ

روس نے افغان دارالحکومت کابل میں تعینات اپنے سفارتی عملے کو واپس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، روس کا کہنا ہے کہ فی الحال کابل میں سفارتی عملے کو واپس بلانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

روسی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کا سفارتی عملہ پر سکون ماحول میں کام کررہا ہے۔

سفارت خانے کی بندش کے حوالے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تاحال سفارت کو بند کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل میں موجود یورپی یونین کے سفارتکاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

وہ پاکستانی ترجیح ہیں جنہیں ریاست نے اب تک نظر انداز کیا: وزیر اعظم

0
وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کی۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشا اللہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔

اس سے پہلے ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے پختونخواہ حکومت کو ایبٹ آباد میں سرسبز پاکستان کے لیے کی گئی کوششوں میں نمایاں خدمات پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جدکار بانڈہ بدلاں کے مقام پر بنجر زمین سرسبز بنانے کی کوشش قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مذکورہ علاقے کی سرسبز ہونے سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

مسافروں کے لیے بڑی خبر، اہم اعلان

0

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای) واپسی کے منتظر مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب پروازیں کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے۔

پی آئی اے نے امارات کے شہر العین کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے زیادہ سے زیادہ مسافروں کو لے جانے کے لیے روز پرواز آپریٹ کرے گی۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے العین کے لیے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

پاکستانی مسافروں کے لیے اچھی خبر

خیال رہے کہ یو اے ای جان کے خواہش مند مسافروں کے لیے ملک کے 7بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز کو جگہ فراہم کردی گئیں۔

سعودی عرب: مسافروں کے لیے خوش خبری

علامہ اقبال انٹرنیشنل، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر بھی پی سی آرٹیسٹ کی سہولت ہوگی جبکہ کراچی، پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے سے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

بے روزگار میاں بیوی کامیاب کاروبار کے مالک کیسے بنے؟ عثمان ڈار نے ویڈیو شیئر کردی

0

اسلام آباد: کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، اسی پروگرام کی بدولت بے روزگار میاں بیوی کامیاب کاروبار کے مالک بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ کامیاب جوان پروگرام اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو ٹویٹ کر دی۔ کشمیری جوڑے نے چند ماہ کے تربیتی کورس سے پورا کاروبار شروع کر لیا۔ کوکنگ شوقین میاں بیوی نے ایک ساتھ نیوٹک کلاسز میں داخلہ لیا۔ میاں نے پہلی اور بیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اہلیہ زرمینہ علی کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے پروفیشنل شیف بننا چاہتی تھی، کامیاب جوان پروگرام سے نیوٹک میں کوکنگ کورس کے لیے اپلائی کیا، خاوند بھی میرے ساتھ کوکنگ ٹریننگ میں حصہ لینے کیلئے تیارہوئے، مظفرآباد کے5اسٹارہوٹل میں پروفیشنل کوکنگ کی تربیت لی، اب ہم نے اپنا ہوٹل اینڈکوکنگ کاکامیاب کاروبار شروع کیا ہے۔

اس ضمن میں خاوند نے بتایا کہ بیگم کے ساتھ مل کر ہوٹل انڈسٹری کے بزنس میں داخل ہوچکاہوں، خوش ہوں کہ اپنا کاروبار شروع کرنے کا خواب پورا کر لیا، وزیراعظم اورکامیاب جوان پروگرام کی پوری ٹیم کی شکرگزار ہوں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ہنر حاصل کر کے ذاتی کاروبار کریں، حکومت مالی مدد کیلئے قرض اور ہنرمند بنانے کیلئے مکمل تربیت دے گی، مالی اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کےشاندارموقع سے فائدہ اٹھائیں۔

طالبان کابل میں داخل ہوگئے، افغان وزارت داخلہ کی تصدیق

0

کابل : طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوگئے، ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ کابل بڑا شہر ہے طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی صورتحال مزید کشیدہ ہوتی جارہی ہے، 34 میں سے 21 صوبائی دارالحکومت افغان طالبان کے کنٹرول میں آچکے ہیں جب کہ طالبان نے وفاقی دارالحکومت کابل میں داخل ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ نے افغان طالبان کے کابل میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان دارالحکومت میں افغان فورسز اور طالبان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ کابل میں سرکاری عمارتیں خالی کرا لی گئیں ہیں جب کہ امریکا نے سفارتی عملے کو کابل سے نکالنے کےلیے ہیلی کاپٹر سفارتخانے پہنچا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے کہا کہ طالبان کلاکان، قارہ باغ اور پغمان میں داخل ہوچکے ہیں۔

ترجمان طالبان کا بیان

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل کے راستے پُرامن طریقے سے داخل ہونے کا ارادہ ہے، کابل میں طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل میں داخلے سے قبل افغان حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاکہ محفوظ طریقے سے حکومت کی منتقلی ہو۔

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ کابل بڑا شہر ہے اسی لیے طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے، حکومت بات کررہے ہیں تاکہ وہ رضاکارانہ طور پر حکومت طالبان کے حوالے کریں۔

کابل کے سوا تمام بڑے افغان شہروں پر طالبان کا قبضہ ہوگیا

کابل میں سفارتخانے کی بندش کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: دفتر خارجہ

0

اسلام آباد: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان کے داخلے کے پیش نظر دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ابھی کابل میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستان کا سفارتخانہ فعال ہے، افغانستان کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں، ابھی کابل میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام پاکستانیوں کو ممکنہ مدد فراہم کی جارہی ہے، افغانستان میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے چاہتا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال خراب نہ ہو، پاکستان کی کوشش ہے کہ سفارتخانہ بند نہ کرے۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کچھ دیر قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ نے افغان طالبان کے کابل میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان دارالحکومت میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل کے راستے پرامن طریقے سے داخل ہونے کا ارادہ ہے، کابل میں طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کابل میں داخلے سے قبل افغان حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاکہ محفوظ طریقے سے حکومت کی منتقلی ہو۔

طالبان کابل میں داخل: طور خم گیٹ بند، سیکیورٹی ہائی الرٹ

0

پشاور: افغانستان کی سرحد پر طور خم گیٹ ہر قسم کی آمد و رفت اور مال بردار گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا، افغان طالبان کچھ دیر قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل میں داخلے کے بعد افغانستان کی سرحد پر طور خم گیٹ ہر قسم کی آمد و رفت اور مال بردار گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طور خم بارڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، افغان حدود میں طور خم بارڈر گیٹ پر طالبان موجود ہیں۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کچھ دیر قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ نے افغان طالبان کے کابل میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان دارالحکومت میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل کے راستے پرامن طریقے سے داخل ہونے کا ارادہ ہے، کابل میں طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کابل میں داخلے سے قبل افغان حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاکہ محفوظ طریقے سے حکومت کی منتقلی ہو۔

سائنوفارم ویکسین کی افادیت کے حوالے سے تحقیق کے حیران کن نتائج

0
سائنو فارم

لیما :‌ نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین سائنو فارم کرونا سے متاثرہ مریضوں کو لقمہ اجل بننے سے بچانے کےلیے انتہائی مؤثر ہے۔

چینی ویکسین سائنو فارم سے متعلق طبی تحقیق جنوبی امریکی ملک پیرو میں سامنے آئی، جو فروری سے جون تک جاری رہی تھی، محققین نے پیرو کے 4 لاکھ ہیلتھ ورکرز کو اس تحقیق میں شامل کیا تھا جن میں سے اکثر پر سائنو فارم ویکسین کا استعمال کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ ویکسین کووڈ (ممکنہ طور پر لمباڈا اور گیما اقسام کے خلاف) کی علامات والی بیماری سے تحفظ کے لیے 50.4 فیصد تک مؤثر ہے جب کہ موت سے بچانے میں 94 فیصد کارآمد ہے۔

محققین نے کہا کہ ویکسین کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے بوسٹر ڈوز کے بارے میں سوچنا چاہیے، جس طرح کمبوڈیا اور متحدہ عرب امارات میں سائنو فارم کی دو خوراکیں لگوانے والوں کو ایسٹرازینیکا یا فائزر کی ایک خوراک بطور بوسٹر لگوائی گئی۔

پیرو کے محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ سائنوفارم ویکسین کی افادیت ان اقسام کے خلاف کم لگتی ہے مگر یہ عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیار کے مطابق قابل قبول ہے کیوں کہ ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں ویکسین کی افادیت 78.1 فیصد تھی۔

پیرو میں کووڈ سے اموات کی شرح دنیا میں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ قرار دی جاتی ہے جس کی وجہ ماہرین کورونا کی قسم لمباڈا کو قرار دیتے ہیں۔

لمباڈا امریکا اور جنوبی امریکی ممالک میں پھیلنے والی قسم ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ویکسین سے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔