ہوم بلاگ صفحہ 10140

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل کا حل نکل آیا

0

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی ایک اور بڑی مشکل کا حل نکل آیا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے موبائل اپیلیکیشن کے علاوہ ڈیسک ٹاپ ورژن اور ویب واٹس ایپ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ونڈوز ٹین کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو ایک مشکل درپیش تھی کہ وہ چیٹ کا اسکرین شاٹ نہیں لے پاتے تھے، جس کی وجہ سے صارفین نے متبادل طریقے استعمال کیے۔

اگر آپ ان طریقوں کو نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اسکرین شاٹ لینے کے تین طریقے ہیں۔

اسنیپنگ ٹول

Assign a Shortcut Key to the Snipping Tool in Windows

ونڈوز میں موجود اسنیپنگ ٹول نامی فیچر کی مدد سے صارف اسکرین پر نظر آنے والی تصویر کا امیج باآسانی حاصل کرسکتا ہے۔

دوسرا طریقہ

اگر آپ پورے چیٹ باکس کا اسکرین شاٹ لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مائیکروسافٹ کا براؤزر ’ایج‘ بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا، کیونکہ اُس میں یہ سہولت موجود ہے، جسے مینئول اور کی بورڈ کی شاٹ کی Shift+Ctrl+S کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے۔

How to take webpage screenshot on Microsoft Edge • Pureinfotech

یہ بٹن دبانے کے بعد تصویر بن جائے گی، جسے آپ اپنے کمپیوٹر میں جے پی جی فارمیٹ میں محفوظ کرسکتے ہیں۔

تیسرا طریقہ

اگر آپ گوگل کروم پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو تھرڈ پارٹی ایپلیکیشنز  (ایکسٹینشنز) کی مدد سے پورے پیج کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں، اس حوالے سے اسٹور پر متعدد ایکسٹیشنز موجود ہیں۔

How to Take Webpage Screenshots in Microsoft Edge - Make Tech Easier

بڑے خطروں سے نمٹنےکیلئےصلاحیتیں مزید نکھارنی چاہئیں، آرمی چیف

0

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولنگر گیریژن کا بھی دورہ کیا، اور ہیوی میکانائزڈ بریگیڈ کی فوجی مشقیں دیکھیں، آرمی چیف نے جوانوں کی ترتیب اور جنگی تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اظہار اطمینان کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرے سے بھرپور انداز میں نمٹنے کے لیے صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جانا چاہیے۔

چمگادڑ پرندہ ہے یا جانور؟ جانئے اہم معلومات

0

چمگادڑ اڑنے والا ایک ممالیہ جاندار ہے، یہ پرندوں کے برعکس اڑنے کے ساتھ ساتھ چل پھر بھی سکتے ہیں مگر یہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے اور چلنے کی صلاحیت کھوچکا ہے، قدرت نے اس کے پنچوں کو ایسی شکل دی ہے کہ وہ ہوا میں اس کی اڑنے میں مدد کے ساتھ ساتھ اسے سہارا بھی فراہم کرتے ہیں۔

چمگاڈر واحد دودھ پلانے والا جانور ہے جو اڑتا ہے اسکے علاوہ کوئی جانور نہیں اڑتا، چمگادڑوں کی چودہ سو اقسام ہیں، ان میں سے تین اقسام ایسی ہے جو انسانوں اور جانوروں کو خون بھی چوستی ہیں جو انسانیت کے لئے خطرناک ہے، ان کی عمر دس سے اکتیس سال تک ہوتی ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق ان کے منہ میں ایسا مادہ ہوتا ہے جو ایک چیخ کے آواز نکالتی ہے جس سے انہیں فاصلہ متعین کرنے میں مدد ملتی ہے، اسی خاصیت کی بدولت وہ راستے کا تعین کرتی ہیں، چمگا دڑ کے آواز نکالنے کے عمل کو "چرک” کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق شیطانی کاموں کے لئے بھی ماضی میں چمگادڑوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، مگر اب یہ سلسلہ معدوم ہوگیا ہے۔

کیڑے مکوڑوں کو کھانے والی چمگادڑوں کو ماحول دوست اور انسان دوست بھی مانا جاتا ہےِ، خاص طور پر آم اور کیلوں کی فصلوں کی پولی نیشن کے لئے یہ بہت اہم ہے اس کے علاوہ جنگلی کیڑوں سے نجات دلانے میں معاون رات کی یہ دلچسپ مخلوق ماحولیات کا لازمی حصہ ہے۔

چمگادڑ گھونسلہ نہیں بناتی بلکہ پرانی عمارتوں، غاروں اور درختوں سے اپنے پنجے کے بل لٹک کر زندگی گزارتی ہے۔

چمگادڑ پرندہ نہیں اصل میں جانور ہے، جانوروں کی طرح بچے دیتی ہے اور انہیں دودھ پلاتی ہے، بصارت سے محروم ہونے کے باوجود یہ بڑی مہارت سے شکار کرنے کا فن رکھتی ہے۔

تیزی سے بڑھتی کو آبادی کے باعث بنتے شہر اور زرعی زمینیں ختم ہونے کے باعث چمگادڑوں نے شہروں سے نقل مکانی کررہی ہے۔

چمگاڈر واحد دودھ پلانے والا جانور ہے جو اڑتا ہے اسکے علاوہ کوئی جانور نہیں اڑتا، چمگادڑوں کی چودہ سو اقسام ہیں، ان میں سے تین اقسام ایسی ہے جو انسانوں اور جانوروں کو خون بھی چوستی ہیں جو انسانیت کے لئے خطرناک ہے، ان کی عمر دس سے اکتیس سال تک ہوتی ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق ان کے منہ میں ایسا مادہ ہوتا ہے جو ایک چیخ کے آواز نکالتی ہے جس سے انہیں فاصلہ متعین کرنے میں مدد ملتی ہے، اسی خاصیت کی بدولت وہ راستے کا تعین کرتی ہیں، چمگا دڑ کے آواز نکالنے کے عمل کو "چرک” کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق شیطانی کاموں کے لئے بھی ماضی میں چمگادڑوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، مگر اب یہ سلسلہ معدوم ہوگیا ہے۔

کیڑے مکوڑوں کو کھانے والی چمگادڑوں کو ماحول دوست اور انسان دوست بھی مانا جاتا ہےِ، خاص طور پر آم اور کیلوں کی فصلوں کی پولی نیشن کے لئے یہ بہت اہم ہے اس کے علاوہ جنگلی کیڑوں سے نجات دلانے میں معاون رات کی یہ دلچسپ مخلوق ماحولیات کا لازمی حصہ ہے۔

چمگادڑ گھونسلہ نہیں بناتی بلکہ پرانی عمارتوں، غاروں اور درختوں سے اپنے پنجے کے بل لٹک کر زندگی گزارتی ہے۔

چمگادڑ پرندہ نہیں اصل میں جانور ہے، جانوروں کی طرح بچے دیتی ہے اور انہیں دودھ پلاتی ہے، بصارت سے محروم ہونے کے باوجود یہ بڑی مہارت سے شکار کرنے کا فن رکھتی ہے۔

تیزی سے بڑھتی کو آبادی کے باعث بنتے شہر اور زرعی زمینیں ختم ہونے کے باعث چمگادڑوں نے شہروں سے نقل مکانی کررہی ہے۔

کابل میں ایک اور دھماکا، اموات 60 سے متجاوز

0

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انخلا کے آپریشن کے دوران تیسرا ‏دھماکا ہوا ہے اور ان پہ در پہ ہونے والے دھماکوں میں ہونے والی اموات کی تعداد 60 ہو گئی ہے ‏جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دھماکوں کے بعد ایک اور خوفناک دھماکے نے شہر کو ‏لرزا کر رکھ دیا ہے جس کے نتیجے میں 10 امریکی فوجیوں سمیت 60 سے زائد اموات ہوئی ہیں اور ‏ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے افغان محکمہ صحت کے سینر حکام کے حوالے سے بتایا ‏کہ ان دھماکوں میں 140 افراد زخمی بھی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

کابل ایئر پورٹ پر دو دھماکوں نے دنیا کے طاقت ور ممالک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، دھماکوں کے ‏بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر داعش کی جانب سے کیے گئے ہیں، جرمن وزیر دفاع ‏کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں داعش خود کش حملہ آور کابل جا رہے ہیں۔

کابل دھماکے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی ملاقات ‏ملتوی کر دی گئی ہے، جب کہ جو بائیڈن امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے ساتھ مانیٹرنگ ‏روم میں موجود ہیں، جہاں سے کابل کی صورت حال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کابل دھماکے کے بعد ‏کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی ‏برطانوی اہل کار کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل میں اور ایئر پورٹ کے اطراف ‏صورت حال خطرناک ہے، فرانسیسی سفیر کابل سے نکل جائیں، سفرا اب پیرس سے خدمات انجام ‏دیں گے۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ کابل ایئر پورٹ دھماکےکی مذمت کرتی ‏ہے دھماکےاس علاقےمیں ہوئےجہاں سیکیورٹی امریکی افواج کےہاتھ میں ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ امارت اسلامیہ اپنےلوگوں کی حفاظت اور تحفظ پربھرپور توجہ دےرہی ‏ہے شرپسندحلقوں کو سختی سے روکا جائےگا۔

پاکستان نے کابل ایئرپورٹ پردہشت گردی کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تمام ‏قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے حملےسےکئی قیمتی جانوں کےضیاع سمیت متعدد افراد ‏اور بچےزخمی ہوئے ہیں۔ ‏

ترجمان دفتر خارجہ نے دھماکوں میں ہونے والے زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا اور متاثرین سے ‏اظہار ہمدردی کیا ہے۔ ‏

افغانستان سے انخلا، پروازیں‌ کراچی میں‌ اتارنے کی منظوری

0

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے افغانستان سے انخلا میں مدد کی امریکی فوج اور نیٹو کی درخواست منظور کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیٹو ممالک اور امریکا نے افغانستان سے انخلا میں مدد دینے کے لیے پاکستان سے تحریری درخواست دی تھی، جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے ارسال کیا جانے والا خط بیس اگست کو پاکستانی وزارتِ خارجہ کو موصول ہوا تھا، جس میں فوجی طیاروں کے ذریعے مسافروں کو ٹرانزٹ سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

امریکی حکام نے خط میں بتایاتھا کہ مسافروں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جنہیں ٹرانزٹ سہولیات فراہم کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

کیٹگریز میں امریکی سفارتکار و شہری، امریکی حکومت کے لئے افغانستان میں کام  کرنے والے مختلف ممالک اورافغان شہری شامل ہیں۔

حکومتی منظوری کے بعد کابل سے پرواز بھرنے والی یہ پروازیں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گی، جن کے ذریعے 2 ہزار کے قریب غیر ملکیوں اور افغانی کراچی پہنچیں گے۔

خط میں بتایا گیا تھا کہ ہر جہاز میں 5 سو مسافر ہوں گے، جنہیں ایئرپورٹ پر ہی ویزہ کی فراہمی کے بعد مختص ہوٹل اوررہائش گاہوں میں ٹہرایا جائے گا۔

اس ضمن میں کمشنر کراچی نے بھی پولیس ، سیکیورٹی اداروں سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے تین ہوٹل مختص کیے گیے ہیں۔

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ طیاروں کی لینڈنگ، ری فیولنگ، مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹ اور فول پروف سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ کراچی آنے والے مسافروں کی رہائش، سیکیورٹی کا بندوبست سندھ حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ان طیاروں کی لینڈنگ کا آغاز چھبیس اگست سے ہو ا، جن کے ذریعے 31  اگست تک تین ہزار مسافر اسلام آبادپہنچیں گے جبکہ کم از کم آٹھ پروازوں کے مسافر 21روز تک ٹرانزٹ قیام بھی کرسکیں گے۔

نذیر کا تذکرہ جنھوں نے کلکتہ سے لاہور تک اپنے فلمی سفر میں‌ شان دار کام یابیاں سمیٹیں

0

پاکستان کے نام ور فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار نذیر نے 26 اگست 1983ء کو اس دارِ‌ فانی سے منزلِ جاودانی کی طرف کوچ کیا۔ انھوں نے 1935ء میں نمائش کے لیے پیش کی گئی فلم ’’چانکیہ‘‘ سے ہندوستان بھر میں بے مثال شہرت پائی تھی۔

نذیر 1904ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز ایک خاموش فلم سے کیا تھا اور 1933ء میں کلکتہ چلے گئے جو اس زمانے کی فلم انڈسٹری ہونے کی وجہ سے ہر بڑے چھوٹے فن کار کا ٹھکانہ تھا۔ انھیں ان کے فلم ساز دوست کی مدد حاصل تھی اور نذیر کو ’’چانکیہ‘‘ میں‌ اداکاری کرنے کا موقع ملا تو انھوں نے ثابت کردیا کہ وہ باصلاحیت اور نہایت باکمال فن کارہیں۔ اس فلم نے انھیں‌ شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اسی دور میں ان کی دیگر فلمیں چندر گپت، دہلی کا ٹھگ، پیاس اور اپنی نگریا وغیرہ نمائش پذیر ہوئیں۔

اداکار نذیر نے 1939ء میں ہند پکچرز کے نام سے اپنا فلمی ادارہ بنا لیا اور سندیسہ، سوسائٹی، آبرو، سلمیٰ، لیلیٰ مجنوں اور وامق عذرا نامی فلموں میں نظر آئے۔ اسی زمانے میں انھوں نے سورن لتا سے شادی کرلی جن کے ساتھ ان کی فلمی جوڑی بہت پسند کی گئی تھی۔

قیام پاکستان کے بعد نذیر لاہور آگئے۔ یہاں انھوں نے ’’سچائی‘‘ کے نام سے اپنی پہلی فلم بنائی۔ اس کے بعد فلم ’’پھیرے‘‘ ریلیز ہوئی اور اس نے زبردست کام یابی حاصل کی۔ اس کے بعد نذیر نے انوکھی داستان، خاتون، شہری بابو، ہیر، صابرہ، نورِ اسلام، عظمتِ اسلام جیسی کام یاب فلمیں‌ انڈسٹری کو دیں۔ انھوں نے اداکاری کے علاوہ فلم سازی میں خوب نام و مقام بنایا۔ پاکستان فلم انڈسٹری کا یہ ہمہ جہت فن کار لاہور کے ایک قبرستان میں ابدی نیند سو رہا ہے۔

سائیکل پر آئس کریم فروخت کرنے والی "ننھی ریما” عزم وہمت کی اعلیٰ مثال

0

جن ہاتھوں میں قلم اور کھلونے ہونے چاہیئے ان نرم کلائیوں کو وقت کے بے رحم لہروں نے وزنی سائیکل کھیچنے پر مجبور کردیا ہے۔

ننھے اور ننگے پاؤں سے بھاری بھر کم سائیکل چلا کر بیمار ماں باپ اور کمسن بہن بھائیوں کا سہارا بننے والی نو سالہ ریما ہمت اور حوصلے کی مثال بن گئی ہے۔

ریما کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع سکھر سے ہے، تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ریما سکھر کی تپتی گرمی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گلی گلی آئسکریم فروخت کرتی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ننھی ریما نے آپ بیتی بتائی کہ والد کے بیمار ہونے کے باعث میں نے آئسکریم بیچنے کا فیصلہ کیا، پڑھنے کا بہت دل کرتا ہے مگر حالات کی مجبوری کے باعث آئسکریم بیچتی ہوں۔

اس موقع پر ننھی ریما نے ایسا تاریخی جملہ ادا کیا کہ جسے سن کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے، ننھی ریما نے کہا کہ ” کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے کہ ہم خود اپنے لئے روزی کمائیں”۔

ریما کے والد منیر خود ایک محنت کش ہے اور اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی امید سے جی رہا تھا کہ اسے اور اس کی شریک حیات کو بیماریوں نے آگھیرا، باپ بیمار ہوا تو بیٹی نے محنت سے کمانے کا بیڑا اٹھالیا۔

ریما کے والد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی روزی روٹی کمانے کے لئے کچھ بہتر کرسکیں۔

ٹیلی ویژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ خالدہ ریاست کا تذکرہ

0

پاکستان ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ خالدہ ریاست سرطان کے عارضے سے لڑتے ہوئے 26 اگست 1996ء کو وفات پاگئی تھیں۔ انھوں نے اپنے وقت کے نام ور فن کاروں کے ساتھ ڈراموں‌ میں‌ اداکاری کے جوہر دکھائے اور ناظرین میں‌ مقبول ہوئیں۔

پی ٹی وی کے ناظرین کو اپنی عمدہ پرفارمنس سے متاثر کرنے والی خالدہ ریاست یکم جنوری 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز 70 کی دہائی میں ڈرامہ سیریل ‘نامدار‘ سے کیا، جس میں ان کے ساتھ نام ور اداکار شکیل نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ خالدہ ریاست کی مقبولیت کا آغاز حسینہ معین کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل ‘بندش‘ سے ہوا۔ انھوں نے انور مقصود کے اسکرپٹ پر مبنی طویل دورانیے کے کھیل ‘ہاف پلیٹ‘ میں بھی لیجنڈری اداکار معین اختر کے ساتھ اپنا کردار نبھایا تھا۔

خالدہ ریاست کے دیگر مشہور ڈراموں میں لازوال، مانی، دو کنارے، ایک محبت سو افسانے، پڑوسی، کھویا ہوا آدمی، ٹائپسٹ شامل ہیں۔

مرحوم خالدہ ریاست کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

برطانوی شہری بادشاہی نظام کے مخالف نکلے

0

برطانیہ کے شہریوں نے باشاہی نظام کے خاتمے کے حق میں فیصلہ سُنا دیا۔

برطانیہ میں ہونے والے سروے میں شہریوں کی بادشاہی نظام کے حوالے سے رائے لی گئی، جس میں سے بیشتر نے ملکہ الزبتھ دوم کے بعد شاہی نظام کے خاتمے کی حمایت کی۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر تین میں سے ایک شہری ملکہ برطانیہ کے بعد بادشاہت کے خاتمے کا حامی ہے۔

سروے میں حصہ لینے والوں میں دونوں طرح کے شہری شامل تھے، جن میں سے 29 فیصد نظام جاری رکھنے کے حامی جبکہ چونتیس فیصد مخالف تھے۔

برطانیہ کے ثقافتی جریدے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹھارہ فیصد شہریوں نے بادشاہی نظام جاری رکھنے کے حوالے سے حمایت اور مخالفت نہیں کی جبکہ پانچ فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی شہزادے اینڈریو کے اسکینڈل اور ہیری کی شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد عوام شاہی نظام پر عدم اطمینان کررہے ہیں۔

یواے ای کا سیاحوں کے لئے بڑا اعلان

0

ابوظبی: یو اے ای کی ریاست عجمان نے رواں سال گرین اکانومی کے ویژن کوحاصل کرنے کے لئے نیا اور دلچسپ منصوبہ متعارف کرادیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عجمان سیاحوں کو پارکوں میں ای اسکوٹر فراہم کرے گا، اس بات کا اعلان عجمان میں پبلک ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی اور لائسنسنگ ایجنسی نے کیا، حکام کا کہنا تھا کہ یہ سہولت اس لئے دی جاری ہےکہ وہ لوگو ں کے عوامی نقل وحرکت اور سیاحتی علاقوں میں سفر کو آسان بنائے۔

اس اقدام سے عجمان کے رواں سال کے گرین اکانومی کے ویژن کوحاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

امارات کی ٹرانسپورٹ باڈی نے ای اسکوٹر کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے ’ایکسپلور‘ ایپ بھی متعارف کرادی ہے، عجمان کے پارکوں میں یہ ای اسکوٹر اب اسمارٹ فونز پر ‘ایکسپلور’ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ایکسپلور نامی ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پلیٹ فارمز پر مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں کرونا کیسز کی جانچ کے لئے یو اے ای کا بڑا اقدام

حکام نے ای اسکوٹروں کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہوگی اور صرف ان صارفین کو جن کی عمر کم از کم سولہ سال ہے ان کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزید برآں یہ ای اسکوٹر صرف مخصوص علاقوں میں چلائی جائے گی، ای اسکوٹر کے رائیڈر کو پیلے رنگ کی جیکٹ ، ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات بھی کرنے ہونگے جبکہ ایک وقت میں صرف ایک شخص کو ای اسکوٹر چلانے کی اجازت ہوگی۔

ان ای اسکوٹرز پر سواری کرتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانہ تین سو سے پانچ سو درہم جرمانہ بھی عائد کیا جائےگا۔