اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10718

پاکستان سپر لیگ کی چمکتی دمکتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

0

کراچی: پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے پی ایس ایل سیزن سیون کی ٹرافی کی رونمائی کے دوران کیا۔

سلمان نصیر نے کہا کہ ک رونا دنیا بھر میں اثرانداز ہورہا ہے، ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا، وزیراعظم

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ کررونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر "دراز آفیشل” پاکستان سپرلیگ 7 کا لائیو اسٹریمنگ پارٹنر بنا، پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر اور ایم ڈی دراز احسن سایانے دستخط کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے، افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہونگی۔

وزیراعظم کی 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر حکومت کو مبارک باد

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا جی ڈی پی گروتھ کے باعث روزگار کے مواقع پیداہوئے اور فی کس آمدنی بڑھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر مبارکباد دیتا ہوں، جی ڈی پی گروتھ کی وجہ سےروزگارکےخاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوبین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

بلومبرگ کی پیشگوئی ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح برقرار رکھے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد پاکستان نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل ہے، دی اکانومسٹ نے ملازمتیں،انسانی جانیں بچانےکی کوشش کوتسلیم کیا۔

یاد رہے معروف جریدے دی اکانومسٹ نے عالمی معیشتوں پر رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ پچاس ملکوں کی نارملیسی انڈیکس میں کوویڈ کے بعد بحالی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان فہرست میں مصر کے بعد دوسرے نمبر پر رہا۔

معروف جریدے دی اکانومسٹ نے اعتراف کیا تھا کہ کورونا کے دوران وزیراعظم عمران خان کے متوازن فیصلوں اور این سی او سی کے بہتر اقدامات سے صورتحال معمول پر آئی اور معیشت بحال ہوگئی۔

‘پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ انتہائی اہم ہوگا’

0

مسقط : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کا حق ملنا بہت بڑی تبدیلی ہے ، پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ انتہائی اہم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے دار الحکومت مسقط میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے زلفی بخاری کےاعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں پاکستانی برادری ، عمانی حکام اوررائل فیملی کے نمائندے بڑی تعداد شریک ہوئے جبکہ پاکستانی سفیراورعمانی دفترخارجہ کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

زلفی بخاری نے تقریب میں دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی وتجارتی شراکت داری کے نئے دور پر اظہار خیال کرتے ہوئے شانداراستقبال اورمہمان نوازی پرعمانی حکام اورپاکستانی کمیونٹی سے اظہار تشکر کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کا حق ملنا بہت بڑی تبدیلی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنےووٹ کااندراج یقینی بنائیں، پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئےبیرون ملک پاکستانیوں کاووٹ انتہائی اہم ہوگا۔

پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئےبیرون ملک پاکستانیوں کاووٹ انتہائی اہم ہوگا۔

پاکستان اورعمان کےدرمیان برادرانہ تعلقات کومضبوط کرنےجارہےہیں،

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورعمان کےدرمیان برادرانہ تعلقات کومضبوط کرنےجارہےہیں، دونوں ممالک کےدرمیان عوامی سطح پررابطوں اورتبادلوں کا فروغ ضروری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری اورکاروبارکیلئےحالات انتہائی سازگار ہیں، عمانی حکام سے ویژن2040کےتحت مختلف شعبوں میں تعاون ، پاکستانی کمیونٹی کیلئےمزیدسہولیات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان افرادی قوت کے تبادلوں پر زور دیں گے۔

‘لاہور دھماکے کے پیچھے کونسی تنظیم ہے، بحثیت وزیر داخلہ ابھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں’

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم لاہور دھماکے کے پیچھےکونسی تنظیم ہے، بحثیت وزیر داخلہ ابھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعے کے پیچھے کون سی آرگنائیزشن ہے بحثیت وزیر داخلہ ابھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلا م آباد میں سال کے پہلے دہشت گرد واقعے پرٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کی، کوشش ہے طالبان کے ذریعے معاملات بہتر ہوں اگر نہیں ہوتے تو ہم ہر برے حالات کے لئے تیار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کے راستے بند نہیں ہوئے لیکن مذاکرات میں کامیابی بھی نہیں ہوئی، دہشت گردی کےواقعات کا جائزہ لےرہے ہیں،اس کے خاص مقاصد ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہورہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان بارڈر پرصرف بیس کلومیٹرکی باڑ جبکہ ایران پردوسوکلو میٹر کی باڑ رہ گئی ہے، جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا خون دینا اچھی بات ہے اورسب لوگوں کو ان واقعات پرخون دیناچاہئے، کسی کے ساتھ خون دیتےوقت مسائل ہوئے میں اسکی تفتیش کروں گا۔

لائیو نشریات کے دوران خاتون رپورٹر کو گاڑی کی ٹکر(ویڈیو نے دل دہلا دئیے)

0

خبر دینے والی خود خبر بن گئی، مغربی ورجینیا میں براہ راست نشریات کے دوران خاتون رپورٹر کو تیز رفتار پک اپ ٹرک نے ٹکر مار دی اس کے باوجود خاتون نے رپورٹنگ جاری رکھی۔

خاتون رپورٹر امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے علاقے ڈنبر میں پانی کی کمی سے متعلق لائیو نشریات کے دوران رپورٹ پیش کررہی تھی کہ اچانک پیچھے آرہی تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

گاڑی کی ٹکر سے خاتون رپورٹر زمین پر گر گئی جس پر اینکر سے رپورٹر سے سوال کیا کہ ‘کیا آپ ٹھیک ہیں’ جس پر خاتون صحافی نے جواب ہاں ‘وہ بلکل ٹھیک ہیں’ اور انہوں نے کھڑے ہوکر دوبارہ اپنی رپورٹ پیش کرنا شروع کردی، جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

بعدازاں خاتون صحافی نے بتایا کہ ‘گاڑی کی ٹکر سے جب میں نیچے گری تو میری ساری زندگی بس میری آنکھوں کے سامنے آچکی تھی’۔

خاتون صحافی کو گاڑی کی ٹکر لگنے، زمین پر گرنے اور پھر اٹھ کر رپورٹ پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کے فور منصوبہ: کراچی کے باسیوں کے لئے بُری خبر

0

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لئے بُری خبر ہے کہ فراہمی آب کے میگا منصوبے ‘کے فور’ کے ڈیزائن میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے، جس کے باعث 12 ارب روپے ضائع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے فور منصوبے کا نیا ڈیزائن تیار کیا گیا ہے، 650 ملین گیلن کا منصوبہ اب 260ملین گیلن تک محدود کردیا گیا ہے، نئےڈیزائن میں منصوبےکی لمبائی127کلومیٹر سے کم ہوکر108کلومیٹر رہ گئی ہے، منصوبےکی پی سی ون تیار کی جاچکی ہے، جسے جلد ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سےمنظورہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبہ اوپن کینال کےبجائےزیر زمین پائپ لائنوں پر بنایا جائےگا، منصوبےکی نئی لاگت 126 ارب روپے رکھی گئی ہے،جس پر کام کا آغاز مارچ2022 سے شروع ہوگا اور اسے 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کے فور منصوبہ 2023 تک مکمل کرلیں گے ، چیئرمین واپڈا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ سال کی تاخیر کا شکار اس منصوبے کو وفاق نے اپنے ذمے لیکر واپڈا کے حوالے کیا تھا، نئے منصوبے سے قبل سندھ اور وفاق کو آدھی آدھی لاگت برداشت کرنی تھی، منصوبہ میں چالیس کلو میٹرسے زائد اوپن کینال بچھائی جاچکی تھی جس پر 12 ارب لاگت آئی تھی جو نئے منصوبے کے بعد ضائع ہوگئے ہیں، خطیر رقم کا ضیاع کس کی نااہلی،کون ذمہ دار؟ اس کا تعین نہ کیا جاسکا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اب منصوبہ کا نیا ٹھیکہ ٹیکنو کنسلٹ کودیاگیاہے، اس سے قبل عثمانی اینڈ کو منصوبے پر کام کررہی تھی۔

یاد رہے کہ کے فور کے منصوبے کے روٹ میں متعدد بار تبدیلی کی جاچکی ہے، جس کے نتیجے میں منصوبے کی لاگت بڑھتی چلی گئی جب کہ اس منصوبے کی 2007 میں تخمینی لا گت 25 ارب روپے تھی۔

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو ارسال

0

اسلام آباد : جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی، منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی ، قومی اسمبلی میں وزارت قانون نے سمری صدرمملکت کو ارسال کی۔

صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی ، جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 9 ستمبر کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا تھا، جس کی وجہ سے وہ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نہ بن سکی تھیں، جسٹس عائشہ ملک ‏کی سپریم کورٹ ترقی پر وکلا نے احتجاج کیا تھا۔

دسمبر 2021 کے آخر میں چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائی کورٹ کی سینئر جج جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 17 ججوں کی تعداد مقرر ہے، جسٹس مشیر عالم 17 اگست 2021 کو ریٹائر ہو گئے تھے، جس کے باعث ایک نشست خالی ہے۔

لندن کے رقبے سے بڑا برفانی تودا پگھل گیا

0

برفانی خطے انٹارکٹیکا میں برطانوی دارالحکومت لندن کے رقبے سے 3 گنا بڑا برفانی تودا پگھل کر سمندر میں شامل ہوگیا جس سے 152 ارب ٹن میٹھا پانی سمندر برد ہوگیا۔

اس بات کا انکشاف برطانیہ کے انٹارکٹک سروے اور مرکز برائے پولر آبزرویشن اینڈ موڈلنگ کی جانب سے ہونے والی تحقیق کے بعد ہوا۔

اس تحقیق میں سائنس دانوں نے زمین کے مدار میں موجود 5 سیٹلائٹس کی مدد سے لندن سے ساڑھے تین گنا بڑے اے 68 اے کے نام سے جانے والے بر فانی تودے کو ٹریک کیا۔

سیٹلائیٹس سے حاصل ہونے والی معلومات سے سائنس دانوں کو یہ جاننے میں مدد ملی کہ اس تودے نے کب پگھلنا شروع کیا اور اس کا اختتام کب ہوا۔

اس حوالے سے ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اس آئس برگ کی آخری بڑی سل سے گزشتہ سال جنوبی جارجیا کے قریب تازہ پانی خارج ہو کر سمندر میں مل گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس آئس برگ کے پگھلنے سے سمندر میں شامل ہونے والے میٹھے پانی سے اولمپک سائز کے 61 ملین سوئمنگ پولز کو بھرا جاسکتا تھا۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس کے پگھلنے کا عمل اس وقت شروع ہوا جب یہ جنوبی جارجیا کے سب انٹارکٹک جزیرے میں داخل ہوا اورصرف 2020 اور 2021 کے تین ماہ میں یہ مکمل طور پر پگھل کر سمندر میں شامل ہوگیا۔

اس برفانی تودے کا سفر جولائی 2017 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب یہ 2500 میل رقبے پر محیط انٹارکٹک پینی سولا سے ٹوٹ کر الگ ہوا، اس وقت اسے زمین پر دنیا کا سب سے بڑا آئس برگ قرار دیا گیا تھا۔

بلندی پر کرتب دکھانے والا نوجوان حادثے کا شکار، دیکھنے والے سکتے میں آگئے

0

نوجوانوں کے خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جس میں خطرناک حادثات کا شکار ہوتے نظر آتے ہیں۔

ایسے ہی ایک خوفناک حادثے کی ویڈیو جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ سے سامنے آئی ہے جہاں ایک نوجوان کرکس میں کئی فٹ کی بلندی پر کرتب دکھاتے ہوئے زمین پر آگرا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوکاز نامی اسٹنٹ مین جو 20 فٹ کی بلندی سے ایک جھولے کے ذریعے چھلانگ لگاکر ہوا میں ہی گھومتے ہوئے کئی فٹ بلندی پر بنے اسٹیج پر پہنچنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے حادثے کا شکار ہوجاتا ہے۔

نوجوان کا ہوا میں گھومتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھتا ہے جس کے باعث وہ اسٹیج پر صحیح سے پہنچ نہیں پاتا اور پشت کے بل زمین پر گر پڑتا ہے۔

اسٹنٹ مین کو اتنی بلندی سے زمین پر گرتا دیکھ کر کرتب دیکھنے والوں کی بھی چیخیں نکل جاتی ہے۔

خوش قسمتی سے لوکاز نامی نوجوان کو زیادہ چوٹ نہیں آئی تاہم حادثے کے نتیجے میں اس کی ایک کلائی میں فریکچر ہوا۔

سعودی عرب: کرونا ویکسی نیشن کے لیے بچوں کا خوف کیسے دور کیا جارہا ہے؟

0

ریاض: سعودی عرب میں بچوں کے لیے مختص کرونا ویکسی نیشن سینٹرز میں نہایت خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ بچے ویکسین لگانے سے خوفزدہ نہ ہوں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 5 سے 11 برس کے بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے توکلنا اور صحتی ایپ پر پہلے سے اپائنٹمنٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام ریجنز میں 5 سے 11 برس کے بچوں کے لیے ویکسی نیشن کے دو مرحلے بنائے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں ایسے بچوں کو ویکسین فراہم کی گئی جو کسی قسم کے امراض کا شکار تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں عام بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے سینٹرز میں خصوصی انتظامات کیے ہیں جہاں کارٹون کرداروں کی تصاویر اور رنگ برنگے اسٹیکرز چسپاں کر کے خوشنما ماحول بنایا گیا ہے۔

ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت نے ٹویٹر پر خصوصی شارٹ فلم بھی اپ لوڈ کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے کے لیے جانے والے بچے وہاں کے ماحول سے خوش ہیں۔

سینٹر کے عملے کو اس بات کی خصوصی تربیت دی گئی ہے کہ وہ انجیکشن کا خوف بچوں سے کس طرح دور کریں، جس کے لیے سینٹرز میں موجود عملہ بچوں کو رنگ برنگے کارٹون کرداروں کے اسٹیکرز بھی فراہم کرتا ہے جبکہ انہیں مختلف کھلونے بھی دیے جاتے ہیں تاکہ بچے کسی خوف کے بغیر سینٹر میں آئیں۔

سینٹر کے باہر بچوں کا استقبال کرنے کے لیے بھی خصوصی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو آنے والے بچوں سے انتہائی نرمی و خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں اور انہیں ویکسی نیشن بوتھ میں لے جاتے ہیں۔

وزارت کی جانب سے بچوں کے لیے بنائی گئی ویڈیو غیر معمولی طور پر مقبول ہورہی ہے جسے دیکھ کر بچے ویکسین لگوانے کے لیے فوراً تیار ہوجاتے ہیں۔