پیر, نومبر 18, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10721

کراچی: لیاری میں خاتون قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادی گئیں

0
کراچی میں 23 مارچ کو ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب 18 جنوری کو خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، مقتولہ سمیرہ ناز کو الیکٹریشن نے قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایس پی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم فرحان کو، جو پیشے سے الیکٹریشن ہے، کلا کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گھر کے کاموں کے لیے اکثر مقتولہ کے گھر آتا جاتا رہتا تھا، ملزم کا کہنا ہے کہ اکثر گھر کے کام کی وجہ سے اس کی خاتون سے بات چیت تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم 18 جنوری کو مقتولہ کے گھر لائٹ ٹھیک کرنے پہنچا، ملزم نے موقع دیکھ کرخاتون کو قتل کیا پھر زیادتی کا نشانہ بنایا، قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ملزم کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد کچہری میں 15 ججز اور 58 اہلکار کرونا وائرس کا شکار

0

اسلام آباد: اسلام آباد کچہری میں 15 ججز اور 58 اہلکار کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد عدالتیں بند کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری میں کرونا وائرس کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

کووڈ 19 میں مبتلا ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئی ہیں، عدالتوں میں اسپرے کروایا جائے گا۔ عدالتی اہلکار جس عدالت میں کام کر رہے تھے وہاں بھی اسپرے ہوگا۔

ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار 678 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد رہی۔

اومیکرون کے بچوں پر وار، شرح 49 فیصد سے تجاوز کرگئی

0

سائسن دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کی نئی قسم اومیکرون بچوں کیلئے زیادہ خطرناک ہے، صرف جنوبی افریقہ میں اومیکرون سے متاثرہ بچوں کی اسپتال میں داخلے کی شرح 49 فیصد سے زائد ہوگئی۔

کرونا کی مہلک وبا نے 2019 کے اختتام سے اب تک کروڑوں انسانوں متاثر اور لاکھوں کو ہلاک کیا، اس دوران کرونا کے کئی ویرینٹ سامنے آئے تاہم ان اقساموں میں بچؤں کو متاثر کرنے صلاحیت بہت کم تھی یا نہیں تھی۔

لیکن جنوبی افریقہ سے پھیلنے والے نئے ویرینٹ اومیکرون میں بچوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔

یہ انکشاف جنوبی افریقہ کے نیشنل انسٹیٹوٹ فار کمیونیکیبل ڈیزیز کی ایک تحقیق میں ہوا، جس میں جنوبی افریقہ کے اسپتالوں میں داخل کرونا مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنوبی افریقہ کے اسپتالوں میں داخل اومیکرون سے متاثرہ 4 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 49 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔

یہ شرح اویجنل وائرس اور اس کی بیٹا قسم کے مقابلے میں بھی زیادہ تھی۔

تحقیق کے مطابق 4 سے 18 سال کی عمر کے افراد میں کووڈ کے باعث زیادہ بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہونے کی شرح ڈیلٹا کے مقابلے میں 25 فیصد تھی مگر بیٹا کے مقابلے میں کم تھی۔

سائنس دانون نے تحقیق سے ممکنہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بالغ آبادی کے مقابلے میں اومیکرون قسم سے بچے اور نوجوان پر زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

تحقیق میں کرونا سے متاثرہ افراد کی عمر کا جائزہ لیا گیا، جس میں دریافت ہوا کہ کرونا وبا پھیلی تھی عمر کی اوسط حد 43 سال تھی جب کہ عمر کی یہ حد بیٹا میں 45 اعشاریہ 6، ڈیلٹا میں 40 اعشاریہ 8 اور اومیکرون میں 38 اعشاریہ 5 ہوگئی ہے۔

انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، ملزمان کے خاکے تیار

0

لاہور : انار کلی دھماکے میں ملوث ملزمان کے خاکے تیار کرلئے گئے اور تصاویر نادرا کو ارسال کردی گئی، دھماکے میں بچے سمیت3 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انارکلی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، علاقے کی جیو فنسنگ اورفوٹیج کی مدد سے ملزمان کے خاکے تیار کرلئے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ وقوعہ کے وقت دہشت گرد اور سہولت کار رابطےمیں رہے اور ایک دہشت گردبیگ رکھ کرفرارہوگیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فوٹیجز کے ذریعے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ، دہشت گرد اور سہولتکاروں کی تصاویر نادرا کو بھجوادی گئیں،ذرائ

دوسری جانب لاہور انارکلی دہشت گردی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ سی ٹی ڈی انسپکٹرعابدبیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکر کیا گیا اور کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے تفتیشی ٹیموں کو بال بیرنگ اور دیگر مواد ملا۔

تخریب کاری کےدوران آگ لگنےسےموٹرسائیکلیں ،دیگرسامان جل گئے ، دہشت گردی کی کارروائی کےلیےآئی ای ڈی مواداستعمال کیاگیا ، دھماکا خیزمواد رکھنے کے لیے دہشت گرد موٹرسائیکل پر آئے۔

خیال رہے انارکلی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے، واقعہ کے بعد تحقیقاتی اداروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور جیو فینسنگ کی مدد سے تحقیقات جاری ہے۔

دھماکے کے باعث متاثرہ علاقے میں کاروبار اور معاملات زندگی مفلوج ہے جبکہ واقعہ کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

اب فلم سمیت کوئی بھی چیز ڈاؤن لوڈ کرنا لمحوں کی بات ہوگی!

0

انجنیئرز نے رواں برس انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافے کیلئے وائی فائی سیون پر کام شروع کردیا، بہت جلد دنیا حیران کن تبدیلی کا مظاہرہ کرے گی۔

اکثر لوگ وائی فائی انٹرنیٹ کی سست رفتار سے پریشان نظر آتے ہیں لیکن انجنیئرز نے ان صارفین کی پریشانی کے سدباب کےلیے کام شروع کردیا۔

جی ہاں! 1989 میں وائی فائی بینڈ دنیا کے سامنے آیا، جس کے بعد سے اب تک اس کے اسپیکٹرم یا فریکوئنسی بینڈ میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے لیکن اب بھی انٹرنیٹ کی سست رفتار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انجینئرز نے اسپیڈ میں اضافے کےلیے 2019 میں وائی فائی 6 نکالا پرھ 2020 میں وائی فائی 6 ای بھی متعارف کرایا جس کی 25 جی بی بلیو رے کوالٹی فلم فائل کو محض چند سیکنڈوں میں ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا۔

انسٹیٹوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجنیئرز (آئی ای ای ای) کے ورکنگ گروپ کے مطابق اس سے ورچوئل رئیلٹی، اگیومینٹڈ رئیلٹی، گیمنگ اور گھروں میں کام کرنے جیسے سروسز کو مدد مل سکے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وائی فائی 7 فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے عوام کی دسترس میں آنے تک اس ڈیوائس کو کئی برس لگ سکتے ہیں۔

ممکن ہے کہ 2023 میں وائی فائی سیون کی کچھ ڈیوائسز مارکیٹ میں دستیاب ہوں، ابھی تو وائی فائی 6 کی ڈیوائسز بھی سب کو دستیاب نہیں ہیں۔

وائی فائی 6 بمقابلہ وائی فائی 7

وائی فائی 6 میں اگر ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ 9.6 جی بی پی ایس ہے تو وائی فائی 7 میں یہ زیادہ سے زیادہ 46 جی بی پی ایس ہوگی۔

اسی طرح چینیل بینڈودتھ 160 میگا ہڑتز کے مقابلے میں 320 میگا ہرٹز ہوگی جبکہ فل بینڈ ودھ چینیل کی تعداد 7 کی بجائے 6 ہوگی۔

ملٹی یوزر ایم آئی ایم او 8 کی بجائے 16، ڈیٹا ٹرانسمیشن 1024 کیو اے ایم کی بجائے 4096 کیو اے ایم ہوگی۔

وائی فائی 7 میں 16 انٹیناز ڈیٹا کو ریسیو اور ٹرانسمیٹ کرسکیں گے اور خیال رہے کہ بیشتر فونز اور لیپ ٹاپس میں 2 انٹینا ریسیو اور 3 ٹرانسمیٹنگ کے لیے ہوتے ہیں۔

تو زیادہ انٹینا والے راؤٹرز سے مزید ڈٰوائسز کو زیادہ ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ مل سکے گی اور انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہونے کے مسائل کا سامنا بھی کم از کم ہوگا۔

انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

0

جمیکا: آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور ٹیم نے فائنل ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو چوبیس رنز سے شکست دے کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی ہے، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر دوسو انتالیس رنز بنائے۔

عبدالفصیح 68، شہزاد 43 اور قاسم اکرم ا38 رنزبناکر نمایاں رہے، معاذ صداقت نے اختتامی اوورز میں 42 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 239 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

گرین شرٹس کی عمدہ بولنگ کے سامنے افغان بلے باز سنبھل نہ سکے اور 240 کے تعاقب میں افغان ٹیم نو وکٹ پر 215 رنز ہی بناسکی، اویس علی نے تین اور قاسم اکرم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر19 ورلڈکپ: اویس علی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

دو سو چالیس رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم نو وکٹ پر دو سو پندرہ رنز ہی بناسکی۔

گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے یو اے ای کو 189رنز سے اور بنگلادیش نے کینیڈا کو آٹھ وکٹ سے ہرادیا، انڈر نائنٹین ورلڈکپ کے میچز پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر دکھائےجا رہےہیں۔

سال 2021: بھارتی ٹیم کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا

0

گزشتہ سال بھارتی ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ کوئی بھی بھارتی کھلاڑی آئی سی سی کی وائٹ بال ٹیم میں شامل ہونے سے قاصر رہا۔

سال دو ہزار اکیس بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے نہایت مایوس کن رہا، کوئی بھی بھارتی کھلاڑی آئی سی سی کی وائٹ بال ٹیم میں شامل نہ ہوسکا، کرکٹ ماہرین بھارتی بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان جاری چپقلش کو بھارتی ٹیم کی خراب پرفارمنس کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ پر بھارتی اجارہ داری زوال کی جانب گامزن ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال بھارتی کھلاڑی خاطر خواہاں نتائج دینے میں ناکام رہے، اس کے برعکس پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے سال 2021 خوش کن ثابت ہوا۔India T20قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کے سبب آئی سی سی نے اپنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا، سال بھر اپنی بلے بازی سے جادو جگانے کے سبب بابر اعظم نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

بابراعظم نے سال 2021 کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بالترتیب 67.50 کی اوسط سے 405 اور 37.56 کی اوسط سے 939 رنز اسکور کئے تھے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے گذشتہ سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹی ٹوئنٹی کیلنڈر ائیر میں 2000 رنز اسکور کرکے عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھائی، شاہین کی اونچی پرواز نے بھی کرکٹ شائقین کو محظوظ کیا، نوجوان پیسر نے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 26.04 کی اوسط اور 7.86 کی اکانومی سے 23 وکٹیں حاصل کیں۔

کرونا وائرس کیسز میں خطرناک اضافہ، 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

0

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد سے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 23 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 65 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار 678 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 479 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 44 لاکھ 15 ہزار 716 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 961 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 10 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 552 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

سری لنکا میں معاشی بحران شدید، خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں 287 فیصد اضافہ

0

سری لنکا بدترین معاشی بحران کی زد میں آگیا، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 287 فیصد اضافے کے پیش نظر سری لنکن صدر نے ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں خوردنی اشیاء کی قیمتوں لگاتار اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سری لنکن صدر گوٹابایا راجپکشے نے ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کی ہے جس کے بعد فوج خوردنی کی قیمتوں کا توازن رکھنے میں حکومت کی مدد کرے گی۔

صدر نے فوج کو اختیار دیا ہے کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ کھانے پینے کی چیزیں عام لوگوں کو اسی قیمت پر ملے جو حکومت نے طے کیے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے سری لنکا کی بدحالی کے اسباب میں کرونا وبا زیادہ اہمیت دی گئی ہے جس کی وجہ سے سری لنکا کی سیاحت تقریباً ختم ہوگئی ہے جب کہ بڑھتا سرکاری خرچ اور ٹیکس میں جاری تخفیف بدحالی کی وجوہات میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں 2019 کے بعد سے خوردنی ایشاء کی قیمتوں کو پر لگے اور جو دیکھتے ہی دیکھتے آسمان کو چھونے لگیں۔

خوردنی اشیاء سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے والے ادارے ایڈووکاٹا انسٹی ٹیوٹ نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

نومبر 2021 سے دسمبر 2021 کے درمیان خوردنی اشیاء کی قیمتوں کی مہنگائی 15 فیصد بڑھی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

سری لنکا میں 100 گرام ہری مرچ کی قیمت جہاں 18 روپے تھی، وہیں اب یہ بڑھ کر 71 روپے ہو گئی ہے یعنی ایک کلو ہری مرچ کی قیمت 710 روپے ہو گئی ہے جب کہ سری لنکن شہریوں سے آلو کی فی کلو قیمت 200 روپے وصول کی جارہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بینگن کی قیمت میں 51 فیصد، لال پیاز کی قیمت میں 40 فیصد اور بینس و ٹماٹر کی قیمتوں میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔