پیر, نومبر 18, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10722

ڈرامے بازیاں کام نہ آئیں، نور مقدم قتل کیس کا ملزم فٹ قرار

0

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ڈرامے بازیاں کام نہ آئیں عدالت میں فٹ قرار دے دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی مکمل میڈیکل رپورٹ پیش کردی۔

ملزم کو آج بھی اسٹریچر پر لایا گیا تھا اس سے پہلے وہ وہیل چیئر پر آتا جاتا رہا ہے۔

ظاہر جعفر کے وکیل نے تفتیشی آفیسر سے جرح مکمل کی، اڈیالہ جیل حکام نے عدالت میں ملزم ظاہر جعفر کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جس کے بعد ملزم کو مکمل فٹ قرار دیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک نہیں کئی بار طبی معائنہ کروایا گیا، ماہر نفسیات نے بھی معائنہ کیا سب نے اسے فٹ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کیلئے میڈیکل بورڈ کی درخواست مسترد کردی۔

،مزید پڑھیں: نور مقدم قتل کیس میں ڈرامائی موڑ ، ملزم ظاہر جعفر کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش

نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو سزا سے بچانے کیلئے ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس میں ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست شروع میں دی جاتی ہے ، ابھی کیس اپنے انجام کے قریب ہے۔

وکیل شاہ خاور کا کہنا تھا کہ ملزم کوبچانےکےلئے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کےتحت یہ درخواست دی گئی لیکن یہ آخری حربہ تھا، میرا خیال ہےکہ ان کا یہ حربہ ناکام ہو جائے گا۔

مدعی وکیل نے مزید کہا تھا ملزم کےخلاف شواہداس قدر مضبوط ہیں کہ امیدہے کہ اسے سخت سزا ملے گی۔

شرمیلا فاروقی کے بیان پر نادیہ خان کا سخت ردعمل

0

کراچی: اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے کارروائی کرنے کے بعد اپنا ردعمل دے دیا۔

اداکارہ نادیہ خان نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شرمیلا کی والدہ میرے سامنے ہی کھڑی تھیں میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کی بڑی مداح ہوں چلیں تصویر بناتے ہیں، اس کے بعد میں سب کی ویڈیوز بنا رہی تھی انیسہ فاروقی موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کو چھوڑ کر دوسری طرف چلی جاتی لیکن مجھے مناسب نہیں لگا کہ میں سب سے بات کررہی ہوں اور انہیں چھوڑ کر چلی جاؤں۔

نادیہ خان نے کہا کہ میں نے ان کو عزت دی اور ان کی تعریف کرکے ان کو خوش کرنے کی کوشش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

اداکارہ نے شرمیلا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں ان سے یہ پوچھتی کہ آپ کی بیٹی کے اکاؤنٹس کا بیلنس کیا ہے، کیا میں ان سے اس طرح کی نجی باتیں کرتی؟ لیکن میں نے ایسا نہیں کیا، میں نے ان سے وہ بات کی جو ان کو خوش کرتی۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی کی شادی میں جاتے ہیں تو کہتے ہیں آنٹی آپ نے کتنا حسین جوڑا پہنا ہے، ویڈیو میں آپ ایک لفظ ڈھونڈ لیں کہ یہ خراب تھا، شرمیلا نے میرے لیے ’بے شرم‘ کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ یہ غلط لفظ ہے یہ جرم ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ وہ کہہ رہی ہیں کہ کسی بھی عورت کے لیے کھڑی ہوجائیں گی اور لڑیں گیں تو آپ کسی کو بے شرم کہہ رہی ہو اس پر شرم نہیں آتی۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے مجھ سے سات دن تک رابطہ کیوں نہیں کیا، انہوں نے اپنے اسٹیٹس پر کیوں لگایا پھر وہ میڈیا میں کیوں چلی گئیں، بیٹی، بہو، ماں کے بارے میں بات ہوتی ہے تو کیا ہم میڈیا پر جاتے ہیں نہیں بلکہ ہم معاملے کو سلجھاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Centre Stage (@centrestage__)

واضح رہے کہ گزشتہ روز نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پیپلزپارٹی رہنما کی والدہ سے میک اپ اور ملبوسات کے بارے میں پوچھ رہی تھیں، شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کروائی ہے۔

قیدی پولیس سے بچنے کیلیے موبائل فون نگل گیا

0

بھارت کی جیل میں قید ایک مجرم پولیس سے بچنے کے لیے موبائل فون نگل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کی تہاڑ جیل میں جانچ کے دوران ایک قیدی نے پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچنے کے لیے موبائل فون کو ہی نگل لیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے بعد قیدی کے جسم سے موبائل فون نکال لیا گیا، اس کے پیٹ میں رکھے موبائل سے متعلق ایکسرے کی مبینہ ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے اینڈواسکوپی کے ذریعے اس کے جسم سے موبائل فون نکالا، اب قیدی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے

ڈائریکٹر جنرل تہاڑ جیل کا کہنا ہے کہ واقع پانچ جنوری کے روز پیش آیا جب جیل حکام جانچ کررہے تھے، جیسے ہی سینٹرل جیل نمبر ایک میں بند قیدی کے پاس پہنچے تو اس نے ڈر کے مارے فون نگل لیا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قیدی کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں علاج کے لیے جی بی پنت اسپتال ریفر کردیا گیا، آپریشن کے بعد موبائل فون نکال لیا گیا اور قیدی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی حالت اب بہتر ہے اور جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا ہے۔

بل گیٹس کی پاکستان میں کامیاب پولیو اور کورونا ویکسینیشن مہم کی تعریف

0

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے اور کامیاب کورونا ویکسی نیشن مہم کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اوربل گیٹس کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پولیو اور کورونا وائرس پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے بل اینڈمیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کےکام کی تعریف اور ان کے اقدامات کو سراہا۔ بل اینڈمیلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن نےغربت، بیماری، عدم مساوات کے خلاف کام کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے کوروناکےباوجودانسدادپولیومہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں پاکستان میں 2021میں پولیوکیسزمیں تیزی سےکمی ہوئی، پاکستان میں 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا۔

کورونا ویکسین تک مساوی رسائی کو فروغ دینےکیلئےبل گیٹس نے تعریف کرتے ہوئے پولیو کے خاتمےکیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

بل گیٹس نے پاکستان میں کامیاب کورونا ویکسی نیشن مہم کا اعتراف اور اپنی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

پاکستانی کھلاڑی کے زور دار شاٹ پر امپائر گر گئے، ویڈیو وائرل

0

انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑی کے زور دار شاٹ سے امپائر بال بال بچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان انڈر 19 ٹیموں کے درمیان اہم میچ جاری ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے، افغانستان انڈر 19 نے 15 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 53 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان کی بیٹنگ کے دوران میچ میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ذیشان ضمیر نے امپائر کی جانب زور دار اسٹروک کھیلا جو سیدھا وکٹوں پر جا لگا اور خوش قسمتی سے امپائر بال بال بچ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ذیشان شاٹ کھیلتے ہوئے رن لینے کے لیے بھاگے اور امپائر گیند لگنے سے خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے نیچے گر گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے مذکورہ ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’امپائرنگ کرنا آسان کام نہیں ہے۔‘

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویڈیو کو چند گھنٹوں قبل شیئر کیا جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

پنجاب میں لاک ڈاؤن سخت؛ نئی پابندیاں عائد

0

پنجاب کی عوام کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے صوبہ بھرمیں لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا ہے اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ویکسی نیشن مہم اور NPIs پر عمل درآمد تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس پازیٹوٹی شرح کے مطابق پنجاب کے محتلف علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔ 10 فیصد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور اور راولپنڈی میں کورونا وائرس کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق نوٹیفیکشن پنجاب بھر میں 31 جنوری تک نافذ العمل رہے گا، پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی کاروباری سرگرمیاں اور دفتری امور معمول کے مطابق چلیں گے ہر قسم کے انڈور ڈائننگ پر 21 جنوری سے مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے انڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، پر 24 جنوری سے مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر میں آوٹ ڈور اجتماعات ،شادی کی تقریبات کی مکمل ویکسینیٹد 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی جب کہ آوٹ ڈور ڈائیننگ کیلئے صرف مکمل ویکسینیٹد افراد کو اجازت ہو گی۔

صوبہ بھر کے تمام مزارات، جمز اور سینما گھروں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

پنجاب بھرمیں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی جب کہ ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔

مکمل ویکسی نیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورزم کی اجازت ہو گی البتہ تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فیصد تعداد کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تعلیمی ادارے 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے50 فیصد تعداد کے ساتھ متفرق دنوں میں کھلے رہیں گے۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل ویکسی نیشن کروانے کی جامع منصوبہ کی گئی ہے۔

سعودی عرب کا پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

0

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبا اسکالر شپ حاصل کرسکیں گے۔

بلال اکبر نے کہا کہ اسکالر شپ 75 فیصد پاکستان، 25 فیصد سعودیہ میں زیر تعلیم طلبا کے لیے ہوگی، پاکستانی طلبا ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز، پی ایچ ڈی کے اہل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی درآمد پر کام کررہے ہیں، پاکستانی مارکیٹ میں بھی سعودی مصنوعات کو فروغ دے رہے ہیں۔

بلال اکبر نے مزید کہا کہ سعودی تاجر جلد سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آئیں گے، کمیونٹی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر سعودی حکومت کے مشکور ہیں۔

تھائی لینڈ جانے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

0

بینکاک: تھائی حکومت نے ملک میں داخلے کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم فروری سے تھائی لینڈ میں داخلے پر قرنطینہ کی شرط ختم ہوجائے گی۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم فروری کے بعد سے ‘ٹیسٹ اینڈ گو’ اسکیم کا آغاز ہوجائے گیا یعنی تھائی لینڈ میں داخلے کے بعد کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا اور رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی نہیں ہوگی۔

تھائی لینڈ آنے کے پانچ دن بعد پھر سے کورونا ٹیسٹ ہوگا۔ رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں قرنطینہ کی شرط عائد کی جائے گی۔

مسافروں کو تھائی لینڈ میں کورونا سے متعلق بنائی گئی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گی جس میں تمام ایس او پیز موجود ہوں گے۔ تھائی حکومت دوسری مرتبہ قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے جارہی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی قرنطینہ کی پابندی ختم کی گئی تھی لیکن اومیکرون کے باعث دوبارہ لگائی گئی۔

دوست کا واٹس ایپ ’اسٹیٹس‘ دیکھیں اور اسے پتا بھی نہ چلے؟

0

پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اکثر صارفین اسٹیٹس شیئر کرتے ہیں جنہیں اگر آپ دیکھیں تو دوست کو علم ہوجاتا ہے کہ فلاں شخص نے اسٹیٹس دیکھا ہے۔

ایسا ایک فیچر ہے جس کے ذریعے آپ خفیہ رہ سکتے ہیں اور کسی دوست کا واٹس ایپ اسٹیٹس بھی دیکھ سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ دوست کا واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ بھی خواہش رکھتے ہیں کہ دوست کو اس کا علم نہ ہو تو سب سے پہلے اپنے فون میں واٹس ایپ کو ’اپ ڈیٹ‘ کریں اور پھر اینڈرائیڈ یا آئی فون میں اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو کھولیں۔

ایپلی کیشن میں سیٹنگز یا کنفیگر میں جا کر اکاﺅنٹنگ اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جائیں اور ’ریڈ کنفرمیشنز‘ کے آپشن کو ’ڈس ایبل‘ کر دیں۔

اب آپ جس شخص کا اسٹیٹس بھی دیکھیں گے، اسے پتا نہیں چلے گا تاہم یہ کام کرنے سے آپ چیٹنگ میں ڈبل بلیو ٹکس بھی نہیں دیکھ سکیں گے جن سے پتا چلتا ہے کہ صارف نے آپ کا میسج پڑھ لیا ہے۔

اگر آپ ان بلیو ٹکس کو واپس لانے کے لیے دوبارہ ریڈ کنفرمیشنز کو ’ان ایبل‘ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اسٹیٹس دیکھنے کے بعد 24گھنٹے انتظار کرنا ہو گا۔

اگر آپ 24گھنٹے سے پہلے اس آپشن کو ’ان ایبل‘ کر دیں گے تو جس کا اسٹیٹس آپ نے دیکھا ہے اسے علم ہو جائے گا کہ آپ اس کا اسٹیٹس دیکھ چکے ہیں۔

لاہور دھماکا: ’ابصار گود میں تڑپٹا رہا، آخر میں لاش تھمادی‘

0

لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں 9 سالہ بچہ ابصار بھی زندگی کی بازی ہار گیا، ماموں اسپتال انتظامیہ کی نااہلی پر آبدیدہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بچے ابصار کے ماموں نے روتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں بھانجا شدید زخمی تھا، وہ میری گود میں سانسیں لے رہا تھا میں اپنے بچے کو بچا نہیں سکا، اسپتال انتظامیہ نے کہا ادھر لے جاؤ پھر کہا گیا دوسری طرف لے جاؤ۔

ماموں نے بتایا کہ بروقت امداد ہوتی تو میرا بچہ بچ جاتا یہاں بے حس لوگ موجود ہیں، کسی نے مدد نہیں کی میں اپنے بچے کو اٹھا کر بھاگتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ میں کراچی سے آیا تھا مجھے تو یہاں اسپتالوں کا بھی معلوم نہیں تھا کسی طرح اسپتال پہنچا تو انہوں نے کہا بچہ وارڈ میں لے کر جائیں پھر کہا گیا دوسری طرف لے کر جائیں اسی اثنا میں بھانجے نے میری گود میں تڑپٹا رہا اور آخر میں اس کی لاش تھما دی گئی۔

متوفی کے نانا نے بتایا کہ ابصار کی والدہ کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی تھیں شادی کے بعد مظفر آباد منتقل ہوئی تھیں، ابصار نانا نانی سے ملنے کے لیے کراچی آرہا تھا میں نے اس کے لیے سائیکل خریدی تھی۔

نانی نے بھی نواسے کی موت پر شدت غم سے نڈھال ہیں انہوں نے کہا کہ ہنستا کھیلتا بچہ چلا گیا میری بیٹی کیسے صبر کرے گی۔

واضح رہے کہ لاہور کی انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں 9 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔