اتوار, جون 8, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 12

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

0
سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

ریاض : سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت بعض یورپی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کردی گئی، جس میں ہزروں افراد نے نماز عید ادا کی۔

مسجدالحرام میں امام مسجدِ حرم الشیخ ماہر المعیقلی نے نماز عید کی امامت کی اور خطبہ دیا، مسجد اقصی میں بھی عید کی نماز کا اجتماع ہوا، لبنان اور مصر میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، نماز کے بعد قربانی کی گئی۔

دمشق کی جامع مسجد میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، عبوری صدر احمد الشراع بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب مزدلفہ سے حجاج منی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے، حجاج کرام قربانی کے بعد طواف زیارت اور سعی کرینگے۔

اس کے علاوہ یورپ، امریکا سمیت کئی ممالک میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی، امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے بعض افراد اتوار اور دیگر پیر کو عید منائیں گے۔

متحدہ عرب امارات، دبئی، ابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید ادا کردی گئی جبکہ پاکستان میں بوہری  برادری بھی آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے۔

کراچی میں بوہری برادری کی مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی، صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں اجتماعات ہوئے۔

رافیل بنانے والی کمپنی نے ہزیمت کے باوجود بھارت پر پھر بھروسہ کرلیا

0

فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن بھارتی کمپنی ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ سے بھارت میں رافیل لڑاکا طیاروں کے درمیانی ڈھانچے (فوسلیج) بنائے گی۔

ڈسالٹ ایوی ایشن اور ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ نے بھارت میں رافیل لڑاکا طیاروں کے درمیانی ڈھانچے (فوسلیج) بنانے کے لیے پیداوار کی منتقلی کے چار معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، یہ سہولت بھارت کے ایرواسپیس انفرااسٹرکچر میں ایک اہم سرمایہ کاری ہوگی۔

اسے بھارت کی ایرواسپیس مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور عالمی سپلائی چینز کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

شراکت داری کے دائرہ کار کے تحت، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم حیدرآباد میں رافیل کے کلیدی ساختی حصوں کی تیاری کے لیے ایک جدید ترین پیداواری مرکز قائم کرے گا۔

بھارت میں رافیل کے جن حصوں کو تیار کیا جائے گا ان میں ایئرکرافٹ کے پچھلے حصے کے پس منظر کے خول، مکمل عقبی حصے، سنٹرل فیوزیلج، اور سامنے والے حصے شامل ہیں۔

توقع ہے کہ بھارت میں تیار ہونے والے رافیل کے پہلے فوسیلج (درمیانی ڈھانچے) سیکشنز مالی سال 2028 میں اسمبلی لائن سے باہر ہو جائیں گے، ہر ماہ دو مکمل فیوزیلیجز کی فراہمی متوقع ہے۔

ڈسالٹ ایوی ایشن کے چیئرمین اور سی ای او ایرک ٹریپیئر نے کہا کہ پہلی بار رافیل فوسلیج فرانس سے باہر تیار کیے جائیں گے، یہ بھارت میں ہماری سپلائی چین کو مضبوط کرنے کے لیے ایک فیصلہ کن قدم ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے مقامی شراکت داروں کی توسیع کا شکریہ، بشمول ٹی اے ایس ایل جو کہ بھارتی ایرواسپیس انڈسٹری میں کافی اہمیت رکھتا ہے، یہ سپلائی چین رافیل کے کامیابی سے مکمل ہونے میں حصہ ڈالے گا۔

فرانسیسی فوج کا رافیل طیاروں کی تباہی پر پہلا ردِعمل

قربانی کرنے والے مسلمانوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے، بھارتی انتہا پسند رہنما زہر اگلنے لگے

0

بھارتی انتہا پسند رہنما اور وشو ہندو پریشد کے رکن نے زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کرنے والے مسلمانوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے وشو ہندو پریشد کے رکن ڈاکٹر راج کمل گپتا نے عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے، وہ مسلمانوں کو انتباہ کرنے والے انداز میں کہتے نظر آئے کہ مسلمان جانوروں کی قربانی نہ کریں۔

انہتاپسند رہنما راج کمل گپتا نے کہا کہ جانوروں کا قتل کرنا ایک گناہ ہے اور اس ملک میں جانوروں کا قتل نہیں ہونا چاہیے اور ایسا کرنے والے سبھی مسلمانوں کے خلاف حکومت کاروائی کرے اور سب کو اٹھا کر جیل میں ڈال دینا چاہیے۔

راج کمل کے اس بیان کو علما سیاسی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں، مرکزی جمعیت اہل سنت مرادآباد کے نائب صدر مفتی دانش القادری نے جانوروں کو ذبح کرنے سے متعلق بتایا کہ مذہب اسلام میں جانوروں کو ذبح کرتے وقت اس طرح سے چھری چلائی جاتی ہے کہ ان کا دماغ سن ہو جاتا ہے۔

مفتی دانش القادری نے کہا کہ دماغ سن ہونے کے باعث جانوروں کو تکلیف کا احساس نہیں ہوتا ان کا چھٹپٹانا جسم سے خون نکلنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر ہی اس طرح کی بیان بازی کیوں کی جاتی ہے، پورے سال سبھی مذہب کے ماننے والے لوگ نان ویج کا استعمال کرتے ہیں تو یقینا جانوروں کو ذبح بھی کیا جاتا ہوگا، اس طرح کی بیان بازی قابل مذمت ہے،

مفتی دانش القادری نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ ایسے لوگوں کے بیانات پر زیادہ توجہ نہیں دیں، کسی کے بھی مذہبی معاملات میں مداخلت کرنا درست نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ کبھی مسلمان مندروں میں دی جانے والی بلی کا نہ تو ذکر کرتے ہیں اور نہ ہی اس کی مخالفت کرتے ہیں تو پھر عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی بیان بازی کیوں کی جاتی ہے۔

بھارت کے آئین نے سبھی کو اپنے مذہب کے مطابق عمل کرنے کی آزادی دی ہے اس لیے ہمیں ایسے لوگوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلم نوجوان کا لرزہ خیز قتل

رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف 11 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج

0

آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کےک جشن میں بھگدڑ سے لوگوں کی ہلاکت کا مقدمہ فرنچائز اور دیگر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

بنگلورو میں بھگدڑ کے حوالے سے مجرمانہ غفلت پر کیوبن پارک پولیس اسٹیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)، ایونٹ مینیجر ڈی این اے، کے ایس سی اے انتظامی کمیٹی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، 11 افراد کی موت کے سلسلے میں انھیں مجرمانہ غفلت کا ذمہ دار کہا جارہا ہے۔

مکمل طور پر ٹوٹ گیا ہوں، کہنے کے لیے الفاظ نہیں، کوہلی

کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ بھگدڑ کیس کو کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

آر سی بی کے آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب 2.5 لاکھ سے زیادہ لوگ جیت کا جشن منانے جمع ہوئے تھے۔

بنگلورو سٹی پولیس کے 1,380 اہلکاروں کے ساتھ ساتھ 13 کے ایس آر پی پلاٹون (325 اہلکار) کو بھی تعینات کیا گیا تھا تاہم شدید بھیر کے باعث بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 56 افراد زخمی ہوئے تھے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن میں بھگدڑ سے 11 افراد ہلاک

بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کی عمارت میں قدم نہیں رکھا ہم نے حقیقت بیان کی، حنا ربانی کھر

0

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کی عمارت میں قدم نہیں رکھا ہم نے سب کے پاس جاکر حقیقت بیان کی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ جب آپ کچھ ٹھیک کرتے ہیں تو دنیا آپ کے پیچھے کھڑے ہوجاتی ہے، بھارتی وفد نے نیویارک میں ہوتے ہوئے بھی اقوام متحدہ کی عمارت میں قدم تک نہیں رکھا ہم سیکریٹری جنرل سے لے کر ہر شخص کے پاس گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی بیانیہ نہیں بیچنا حقیقت بیان کرنا ہے، دنیا کو بتایا کہ ایک ایٹمی ملک کی فوجی طاقت کا بت گر گیا اب تو مغرب بھی ڈرتا ہے بھارت اپنی حفاظت خود نہیں کرسکتا۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا سے کہہ رہا ہے کہ اسے ملک سے باہر حملے کی اجازت دی جائے، بھارت جب چاہے کہہ دیتا ہے کہ کشمیر کوئی مسئلہ ہی نہیں اور بھارت کے بقول سلامتی کونسل کی قراردادیں بھاڑ میں جائیں۔

اسٹارلنک کی پاکستان میں سروس کیوں شروع نہیں ہوسکی؟

0
پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کر دیا

اسٹارلنک کی پاکستان میں سروس شروع نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ریگولیٹری قوانین اور سیکیورٹی تحفظات اسٹارلنک کی راہ میں رکاوٹ ہیں جب کہ اسٹارلنک مقامی کرنسی میں بلنگ پر رضامند نہیں جس سے ڈالر میں سبسکرپشن کی ادائیگی سے زرمبادلہ ذخائر دباؤ میں آسکتے ہیں۔

اسٹارلنک کے ذریعے بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی ممکن ہے تاہم غیرملکی انفراسٹرکچر پر انحصار سیکیورٹی خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ڈیٹا تحفظ اور سائبر سیکیورٹی پر واضح پالیسی بنانی ہو گی کیونکہ اسٹارلنک مقامی اور قومی انٹرنیٹ گیٹ ویز سے آزاد ہو کر کام کرتا ہے۔

پاکستانیوں کو اسٹار لنک کب ملے گا؟ وزیر آئی ٹی نے خوشخبری سنا دی

ماہرین نے کہا کہ صارفین قابل اعتراض ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اسٹارلنک ریاستی فلٹرز، فائروال، نگرانی کے نظام کو بائی پاس کر سکتا ہے۔

پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس فراہم کرنے والی ایلون مسک کے زیرِ ملکیت امریکی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کیا تھا۔

پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کیلیے تیار ہے اور اس کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کر لیے، وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد بورڈ نے اسے این او سی جاری کیا۔

امریکی کمپنی نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے 3 مراحل مکمل کر لیے، اس نے ایس ای سی پی اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹریشن اور اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ سے رجسٹریشن حاصل کر لی۔

آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رجسٹریشن حاصل کرنا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد کمپنی سروسز کا آغاز کر سکے گی، پی ٹی اے اسٹار لنک کی جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی، پاکستان نے 2023 میں نیشنل سیٹلائٹ پالیسی متعارف کروائی، 2024 میں پاکستان اسپیس کمیونیکشن کو مضبوط بنانے کیلیے اسپیس ایکٹیویٹیز رولز متعارف کروائے گئے۔

’بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی سے ریٹنگ کم ہوگی لیکن ہمیں فرق نہیں پڑتا‘

0
فرحان سعید

اداکار فرحان سعید نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی سے ریٹنگ کم ہوگی لیکن ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔

حالیہ انٹرویو میں اداکار فرحان سعید نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم پچیس چھبیس کروڑ لوگ ہیں اور ہمارے ڈرامے اس لیے نہیں بننا شروع ہوئے تھے کہ کسی اور ملک میں دیکھے جائیں گے، ہم اپنے ملک کے شہریوں کے لیے ڈرامے بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں پر پابندی سے بھارت کا ہی نقصان ہے کہ وہ اچھا کانٹینٹ دیکھنے سے محروم رہیں گے۔

فرحان سعید نے کہا ہمارے ڈراموں کو کوئی بھی پیچھے نہیں چھوڑ سکتا اسی لیے وہ دیکھتے ہیں، اچھی چیز اپنی جگہ بناتی ہے اور ہمارے ڈراموں نے بنائی بھی ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں بھارتی اداکاروں سے مایوس نہیں ہوں، میں ان سے مایوس ہوں جو اپنے ملک کے لیے آواز نہیں اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں پاکستان زندہ باد کہتا ہوں اور کسی انڈین کو برا لگتا ہے تو مجھے اس پر ترس آتا ہے کہ وہ کیا سمجھتا ہے کہ میں اپنے ملک سے پیار نہیں کروں گا، میں انڈیا مردہ باد نہیں کہتا ہوں میرے لیے پاکستان زندہ باد ہے۔

فرحان سعید نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والے انڈینز نہیں ’مودینز‘ ہیں اور دونوں میں فرق ہے، مجھے ان کے اداکاروں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے جیسے ہمارے اداکار پاکستان کے لیے کھڑے ہوتے ہیں وہ اپنے ملک کے لیے بات کررہے ہیں۔

فرانسیسی بندرگاہ پر مزدوروں کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل سے انکار

0

فرانسیسی بندرگاہ پر مزدوروں نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل سے انکار کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی مارسی بندرگاہ پر مزدوروں نے اسرائیل کیلئے فوجی سامان لوڈ کرنے سے انکار کر دیا۔

مزدور یونین نے اعلان کیا کہ ہم فلسطین پرجنگ کےخلاف ہیں اسرائیلی نسل کشی کاحصہ نہیں بنیں گے۔

مشین گن گولہ بارود کی بیلٹ بنانےوالی کمپنی کا ہتھیار اسرائیل کےلیے تیار کیا گیا تھا۔

اسپین نے بھی اسرائیلی کمپنی رافیل کے لائسنس منسوخ کر دیئے میزائل کی تیاری روک دی۔ نے اسرائیلی اسلحہ کمپنی سے 15 ملین گولیاں خریدنے کا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا۔

یورپ میں اسرائیل کوفوجی سامان کی فراہمی کےخلاف مظاہروں میں تیزی آرہی ہے۔ فلسطین کےحق میں یورپی مزدور تنظیموں کا عالمی سطح پر ردعمل بڑھنے لگا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچ گئے

0

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود ہیں، وہ وفد کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی دورے کےدوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں تجارت،سرمایہ کاری،مسلم اُمہ کی فلاح پر گفتگو ہوگی۔

وزیر اعظم پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں سعودی کردار پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی وژن2030کےساتھ تعاون کے نئے راستے کھولےگا۔

یوکرین کی مدد کیلیے اتحاد میں مزید 5 ممالک شامل ہو گئے

0

یوکرین کی مدد کیلئے الیکٹرانک وارفیئر اتحاد میں مزید 5 ممالک شامل ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم، سویڈن، اٹلی، ترکیہ اور اسٹونیا نے اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی۔ سویڈن نے جرمنی کے ساتھ اتحاد کی مشترکہ قیادت سنبھالی ہے۔

الیکٹرانک وارفیئر اتحاد اپریل میں یوکرین اور جرمنی نے مشترکہ قائم کیا تھا۔ جرمنی نے یوکرین کیلئے الیکٹرانک وارفیئر آلات خریدنے کا نظام تشکیل دیا۔

اتحاد کا مقصد یوکرین کو فوری طور پر جدید الیکٹرانک آلات کی فراہمی ہے۔

جرمنی نے روس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر اپنی افواج کو الرٹ کر دیا ہے۔

جرمن فوج کو الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیت اپنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جرمنی میں لازمی فوجی سروس دوبارہ متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے سویڈن ماڈل اپنانےکی تیاری کی جارہی ہے۔

جرمنی نے یوکرین کو ایک ہزار کلومیٹر رینج کے ٹارس میزائل دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

روس نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین نے جرمن لانگ رینج میزائل ٹارس کااستعمال کیا تو جوابی کارروائی کریں گے، جرمن میزائل یوکرین کےذریعے استعمال ہوئے تو جرمنی بھی نشانہ بنےگا۔