ہوم بلاگ صفحہ 12262

پٹاخہ ہاتھ میں‌ پھٹنے سے نوجوان معذور ہوگیا، ہولناک ویڈیو وائرل

0

واشنگٹن : ریس سے قبل خطرناک اسٹنٹ کرنا لڑکوں کو بھاری پڑگیا، نتیجے میں دونوں نوجوان زندگی بھر کے لئے دوسروں کے محتاج ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں گاڑیوں کی دوڑ کا مقابلہ منقعد ہوا جس سے قبل 18 سالہ نوجوان اپنے ساتھی کے ہمراہ خطرناک پٹاخہ پھوڑنا چاہتا تھا لیکن غلطی سے وہ بم لڑکے کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔

بم پھٹنے کے باعث 18 سالہ لڑکے کے دونوں ہاتھ بیکار ہوگئے جبکہ ایک ہاتھ کی تین انگلیاں کٹ کر وہیں گر گئی جبکہ دوسرے لڑکے کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے، ڈاکٹرز کہنا ہے کہ نوجوان کی آنکھیں بھی ضائع ہوسکتی ہیں۔

بم پھٹنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان کے ہاتھوں کو ضائع ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاور سیکٹر کےلئے بڑی خوش خبری، گنے کے پھوک والی آئی پی پیز بھی ٹیرف کم کرنے پر تیار

0

اسلام آباد: پاور سیکٹر کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری ہے کہ شمسی توانائی آئی پی پیز کے بعد گنے کے پھوک والی آئی پی پیز بھی ٹیرف کم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم اور گنے کے پھوک والی آئی پی پیز میں راضی نامہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے تحت گنے کے پھوک والی آٹھ آئی پی پیز اپنا ٹیرف کم کریں گی، دونوں پارٹیاں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدے پر دستخط کریں گی، آئی پی پیز ٹیرف کی کمی سے مستقبل میں صارفین کو سستی بجلی کے ساتھ حکومت کے گردشی قرضوں میں کمی آئیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے  کے لئے  آئی پی پیز کے اپنے بورڈز کی جانب سے بھی اس کی منظوری ضروری ہے۔

ماہر معاشیات نے معاہدے کو تاریخی قرار دے دیا

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے حکومتی مذاکراتی ٹیم اور گنے کے پھوک والی آئی پی پیز میں ہونے والے معاہدے کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پھوک والی آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کا معاہدہ حکومت کی اہم کامیابی ہوگی، اس کامیابی کے نتیجے میں حکومت ساڑھے800 ارب روپےبچائےگی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت سالانہ ٹیکس 4000ارب روپے جمع کرتی ہے،ان میں سے 2300ارب روپے گردشی قرضوں کی ادائیگی میں چلا جائے تو ملک کیسے چل سکتاہے، نئے معاہدے کے بعد بجلی گھروں کو زیادہ ادائیگی کے بجائے یہ پیسہ عوام پر خرچ ہوگا اس کے علاوہ ملک میں دو ڈیمز بھی بن رہےہیں حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات ہونگے تو عوام کو سستی بجلی بھی ملےگی۔

ماہر معاشیات خرم شہزاد نے بھی معاہدے کو بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آ ئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی حکومت کا اچھا اقدام ہے، دنیا بھی اب کوئلے اور تیل سے بجلی بنانے سے نکل رہی ہے، حکومت کےایسے اقدامات سے آئندہ سالوں میں عوام کو فائدہ ہوگا۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے مہنگی بجلی بننے اور سستی بیچنے سے ہوتےہیں، میرے خیال میں ایسے اقدامات سے گردشی قرضے کم ہوسکتےہیں۔

حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان معاہدے طے پاگیا

گذشتہ روز حکومتی مذاکراتی ٹیم اور شمسی توانائی پر مشتمل آئی پی پیز نے ٹیرف کم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔

حکومتی ٹیم اور آئی پی پیز میں معاہدے کےاہم نکات

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین ملک کے وسیع تر مفاد میں کمپنیز کنٹریکٹ میں ترمیم پر رضامند ہوئے۔

کمپنیز پاور سیکٹر کے استحکام کیلئےکنٹریکٹ میں ترمیم پر راضی ہوئیں، ذرائع

حکومت کمپنیز کی قرض خواہوں سے ازسر نومفاہمت کرائےگی، ذرائع

حکومت کمپنیز کو موجودہ سولر سائٹس پر اضافی پیداوار میں مدد کرے گی، ذرائع

سعودی عرب: ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے اہم وضاحت

0

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ فیلڈ اہلکار کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیے جانے پر ڈرائیونگ لائسنس کارڈ دکھایا جائے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اگر فیلڈ اہلکار کسی سعودی یا مقیم غیر ملکی سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کریں تو ڈیجیٹل کے بجائے ڈرائیونگ لائسنس کارڈ دکھایا جائے۔

ایک مقامی شہری کے سوال پر کہ اگر فیلڈ اہلکار ڈرائیونگ لائسنس طلب کریں تو آیا ڈیجیٹل لنک دکھانا کافی ہوگا یا باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ پیش کرنا ہوگا، محکمہ ٹریفک کا کہنا تھا کہ اگر فیلڈ اہلکار ڈرائیونگ لائسنس یا رخصۃ السیر (وہیکل رجسٹریشن) طلب کریں تو ایسی صورت میں مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ یا وہیکل رجسٹریشن کارڈ پیش کریں۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا تھا کہ فیلڈ الکار کو توکلنا ایپ میں موجود لنک دکھانا کافی نہیں ہوگا۔

محکمے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے فیس کی ادائیگی، خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی ادائیگی اور طبی معائنہ کروانا ہوگا۔ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید ابشر کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

کورونا کے حوالے سے ایک اور ہوشربا تحقیق

0

کوروناوائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماری کووڈ19 کے حوالے سے نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وبائی مریضوں کو دماغی مسائل کا بہت زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق کوروناوائرس کے بہت زیادہ بیمار ہوکر آئی سی یو میں زیرعلاج رہنے والے مریضوں میں دماغی افعال کی محرومی کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے جن میں دماغی ہذیان، کوما اور طویل المعیاد بنیادوں پر ڈیمنشیا سمیت دیگر مسائل شامل ہیں۔

امریکا کی وینڈربلٹ میڈیکل یونیورسٹی کی یہ تحقیق طبی جریدے دی لانسیٹ ریسیپٹری میڈیسین میں شائع ہوئی ہے۔ اس ریسرچ میں اسپین کے ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ یہ دماغی مسائل کے حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے جس میں 28 اپریل 2020 سے قبل 14 ممالک کے 2088 مریضوں پر مشاہدہ کیا گیا۔

تحقیق میں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرعلاج کووڈ کے 2088 مریضوں میں دماغی ہذیان اور کوما کا جائزہ لیا گیا، جس سے پتا چلا کہ 82 فیصد مریضوں کے کوما میں رہنے کا اوسط دورانیہ 10 دن تک تھا۔

جوڑوں کے مرض کی ادویات سے اب کورونامریضوں کا علاج

جبکہ 55 فیصد میں ہذیان کی کیفیت اوسطاً 3 دن تک برقرار رہی۔ دریں اثنا دائمی دماغی ڈس فکنشن (کوما یا ہذیان) کا اوسط دورانیہ ان مریضوں میں 12 دن تھا۔ ریسرچ میں شامل ماہرین نے بتایا کہ یہ دورانیہ کورونا کی نسبت کسی اور مرض کے باعث آئی سی یو میں زیرعلاج رہنے والے مریضوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہے۔

محققین نے بتایا کہ ان اثرات کا دو گنا اضافہ کورونا کے باعث ہوتا ہے۔ ماہرین نے ایک پرانی آئی سی یو میں مریضوں پر ہونے والی تحقیق کا حوالہ بھی دیا جس میں دیگر امراض میں دائمی دماغی ڈس فنکشن کا اوسط دورانیہ 5 دن(4 دن کوما اور ایک دن ہذیان) تک قرار دیا گیا تھا۔ کورونا مریضوں میں یہ مسئلہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

تاہم ماہرین نے امید دلائی کہ طبی مراکز ان مسائل پر قابو پاسکتے ہیں جس کے لیے روایتی نگہداشت کے طریقوں بشمول ڈیپ سیڈیشن اور مرکزی اعصابی نظام کے لیے benzodiazepine کا استعمال ضروری ہے۔ اس کے علاوہ امبولائزیشن اور آئسولیشن سے مریضوں کو مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔

"ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن ہیں” ،وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس دہندگان کو پاکستان کا محسن قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، شبلی فراز، حماداظہر،ڈاکٹروقار مسعود سمیت ڈاکٹر عشرت حسین،چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی ومتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ٹیکس نظام میں متعدد اہم اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 2205 ارب روپے سے زائدٹیکس جمع ہوا۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید خود کار بنایا جارہا ہے، نئے ڈیجیٹل نظام سےشفافیت نمایاں، کرپشن، ٹیکس چوری کم ہوگی، چھوٹے،درمیانے کاروبار کیلئےٹیکس فارم کو صرف ایک صفحہ پر مشتمل کردیاگیا ہے اور ٹیکس دہندگان کو ٹیکس دینےپر مراعات اور سہولتیں دی جارہی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مجموعی طور پر ٹیکس نظام میں اصلاحات لانے والے حکام کو سراہا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس دہندگان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن ہیں، اجلاس میں وزیراعظم نے حکام کو ہدایت دی کہ ایسے اقدامات کئےجائیں جس سےٹیکس دہندگان کی پذیرائی ہو۔

کرونا رپورٹ منفی ہے تو خوش آمدید! جاپان داخلے کی نئی کرونا پالیسی جاری کردی گئی

0

ٹوکیو : جاپان میں داخل ہونے والے افراد کی منفی کرونا ٹیسٹ رپورٹ 72 گھنٹے دورانیے کے اندر کی ہونی چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ جو لوگ جاپان میں داخل ہونا چاہتے ہیں انہیں چاہیے اڑان سے 72 گھنٹے قبل اپنا کرونا ٹیسٹ کرائیں جس کی رپورٹ منفی ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ہنگامی حالت کے نفاذ تک جاری رہنے کا امکان ہے، ساتھی ہی حکومت نے ایئرپورٹس پر جاپان میں داخل ہونے والے افراد کا کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

آمد کے موقع پر خواہ ٹیسٹ کے نتیجے سے یہ تصدیق بھی ہوجائے کہ انہیں انفیکشن نہیں ہے پھر بھی حکام ان افراد سے عہد لیں گے کہ وہ کانٹیکٹ ٹریسنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی نقل و حرکت کا ریکارڈ رکھیں اور خود کو 14 روز تک لازمی قرنطینہ میں رکھنا ہوگا چاہے رپورٹ منفی ہو یا مثبت۔

اس وقت جاپان میں داخل ہونے والے بعض افراد خود کو قرنطینہ میں رکھنے سے انکار کر دیتے ہیں اور انہیں قانونی طور پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ہے۔

پی ایس ایل چھٹےایڈیشن کی پلیئر ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہوگی

0

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب آج لاہور میں ہوگی، ڈرافٹنگ میں پہلےکھلاڑی کی پک اسلام آباد یونائیٹڈ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب آج لاہور میں ہوگی، جہاں چھ فرنچائز پلاٹینئیم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگری سے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

ڈرافٹنگ میں پہلےکھلاڑی کی پک اسلام آباد یونائیٹڈ کرے گی، آسٹریلیا انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں سمیت چار سو سے زائد کرکٹرز نے پی ایس ایل سکس کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔

پی ایس ایل6: کراچی کنگز میں کون سے کھلاڑی برقرار رہینگے؟

گذشتہ روز پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لئے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی تھی، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، بابراعظم، محمد عامر کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ شرجیل خان، عامریامین، وقاص مقصود، ارشداقبال بھی کراچی کنگزکا حصہ رہیں گے۔

کراچی کنگز نے ایلکس ہیلز کی جگہ کولن انگرام کو ٹیم میں شامل کیا، کولن انگرام کو ایلکس ہیلز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ سےٹریڈ کیا گیا تھا۔کراچی کنگز کےبابراعظم اور محمدعامرپلاٹینئم کیٹگری میں برقرار ہیں، کپتان کراچی کنگز عماد وسیم ڈائمنڈ ، عامر یامین اور شرجیل خان گولڈکیٹگری میں برقرار ہیں، وقاص مقصود سلور اور ارشد اقبال ایمرجنگ کیٹگری میں موجود رہینگے۔

پی ایس ایل 6 کا شیڈول

پاکستان سپرلیگ کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا، سیزن 6 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے، جن کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

پہلے راؤنڈ کے تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جن میں سے پہلا 20 فروری بروز ہفتہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ مجموعی طور پر کراچی میں 20 اور لاہور میں فائنل سمیت 13 میچز کھیلے جائیں گے۔

کراچی میں اکیس فروری کو دن اور رات میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا دن میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا رات میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ تیسرا 28 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف ہوگا، تین مارچ کو دن میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی جبکہ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین رات کے وقت میچ کھیلا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کا پہلا میچ دس مارچ کو پشاور زلمی سے ہوگا، 13 مارچ کو کنگز گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے اور 14 مارچ کو روایتی حریت لاہور قلندرز سے ٹاکرا ہوگا۔

سابقہ حکومتوں میں جنریشن پر کام کیا گیا مگر ترسیلات پر نہیں، شبلی فراز

0

اسلام اباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ترسیلی نظام میں زیادہ سے زیادہ 24 ہزار میگاواٹ برداشت کرنے کی گنجائش ہے، حکومت بجلی کی پیداوار کے ترسیلاتی نظام پر کام کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بریک ڈاون کے 45 منٹ کے اندر تصدیق کرکے میڈیا کو آگاہ کردیا تھا، بجلی کی پیداوار کے بعد سب سے اہم ترسیلات ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلیک آؤٹ کی وجہ سے بجلی کی ترسیل میں تعطل پیدا ہوا، بجلی کا سیکٹر ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، بدقسمتی سے توانائی سیکٹر پر خاص ڈائریکٹرشن میں کام ہوا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں جنریشن پر کام کیا گیا مگر ترسیلات پر نہیں، ماضی میں ترسیلات اور ڈسٹریبیوشن پر توجہ نہیں دی گئی۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاور پلانٹ کی تکمیل دو سے 3 سال میں ہوجاتی ہے، بجلی بنتی ہے تو ایسا ترسیلاتی نظام چاہیے ہوتا ہے ، ٹیکنالوجی کی استعداد بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 36 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیداوار کی صلاحیت ہے، ترسیلی نظام میں زیادہ سے زیادہ 24 ہزار میگاواٹ برداشت کرنے کی گنجائش ہے۔

سعودی ایئر لائن کا بڑا اعلان

0

ریاض: سعودی عرب کی ایئر لائن السعودیہ نے کل سے جدہ اور ریاض سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، قطر کے ساتھ تمام بری اور بحری سرحدیں پہلے ہی کھولی جاچکی ہیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عربین ایئر لائن (السعودیہ) نے پیر 11 جنوری سے جدہ اور ریاض سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

السعودیہ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کیے گئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دوحہ کے لیے پروازوں کی بکنگ اوپن ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے قطر کے ساتھ تمام بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سلوی چوکی کو بھی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے کہا تھا کہ قطری مسافروں کی سعودی عرب آمد کے لیے پی سی آر سرٹیفکیٹ، 3 روزہ ہاؤس آئسولیشن یا 7 روزہ ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ضروری ہوگی۔

پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونے کی صورت میں ہی قطری باشندوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے گی، سعودی وزارت صحت نے قطر سے ملنے والی سرحدی چیک پوسٹ سلوی پر میڈیکل عملہ تعینات کردیا ہے۔

قطر ایئر ویز نے بھی پیر 11 جنوری سے سعودی عرب کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر ایئر ویز نے ٹویٹ کیا ہے کہ پیر 11 جنوری سے ریاض کے لیے پروازیں بحال ہوں گی، اس کے بعد جمعرات 14 جنوری کو جدہ اور سنیچر 16 جنوری کو دمام کے لیے پروازیں شروع ہوں گی۔

ریاض اور دمام سے روزانہ جبکہ جدہ سے ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔

کراچی میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کا پیسہ کہاں جاتا ہے؟رپورٹ تیار، اہم انکشافات

0

کراچی: شہرقائد میں چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے یکم جنوری کو تشکیل دی جانے والی3رکنی کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے ذرایع کا کہناہے کہ چیئرمین تحقیقاتی کمیٹی بلال منظر کل ایڈمنسٹریٹرکراچی کو رپورٹ پیش کریں گے، رپورٹ میں شہر میں قائم162چارجڈپارکنگ غیرقانونی نکلنے کا انکشاف ہوا ہے، صرف34مقامات پرپارکنگ بلدیہ عظمی کراچی کےتحت چلائی جارہی ہے۔

ذرایع تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ 162 مقامات پر سے پارکنگ کاپیسہ کے ایم سی کو نہیں ملتا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کےایم سی کے ماتحت لینڈکنٹرول پرچارجڈپارکنگ کا غیرقانونی کام جاری ہے، ڈی ایم سیزچارجڈپارکنگ،کاروبار اور پیسہ کمانے میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے ذرایع تحقیقاتی کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ کے ایم سی کے ماتحت شہر میں109سڑکیں ہیں، 34چارجڈ پارکنگ کے ایم سی جبکہ 162غیرقانونی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے تمام چارجڈپارکنگ سائٹس کو دوبارہ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کارروائی کے ذریعے ختم کی جائیں گے۔

رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایڈمنسٹریٹر احکامات جاری کریں گے۔