ہوم بلاگ صفحہ 12261

کورونا وائرس : پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم کویت پہنچ گئی

0
پاکستانی ٹیم کویت

کویت سٹی : کورونا وائرس کے سدباب اور مریضوں کے علاج کیلئے پاکستان اور کویتی حکومت کے مابین ہونے والے ایک معاہدے کے تحت پاکستانی طبی عملہ کویت روانہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پاکستان سے196 افراد پر مشتمل طبی عملہ کورونا کے انسداد کے لیے کویت پہنچ گیا ہے۔

کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستانی طبی عملے میں 41 ڈاکٹر، 131 نرس اور 24 ٹیکنیکلز ہیں جو کویت کے مختلف اسپتالوں میں خدمات انجام دیں گے۔

پاکستان میں کویت کے سفیر نصار المطیری نے طبی عملہ بھیجنے پر کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کویت اور پاکستان کے تعلقات انتہائی مستحکم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کویت کورونا وائرس کے انسداد کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر طرح سے تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ کویتی وزارت صحت نے پاکستانی وزارت صحت کے ساتھ چار جولائی کو صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ دستخط کیا تھا۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان طبی عملے کا تبادلہ اور صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

فہیم اشرف کی طرف تھرو کرنا کیوی فاسٹ بولر کو مہنگا پڑ گیا

0

ترنگا: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں فہیم اشرف کی جانب تیز تھرو کرنا کیوی فاسٹ بولر کو مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کیوی فاسٹ بولر کائل جیمی سن پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز جیمی سن نے فہیم اشرف کی طرف تیز تھرو کی جبکہ بیٹسمین رن نہیں لے رہے تھے۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت کائل جیمی سن لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس کے باعث ان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ پڑھیں: پہلا ٹیسٹ : پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

واضح رہے کہ ترنگا ٹیسٹ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے ، 373 رنز کے تعاقب میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی اوپنرز نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اوپنر شان مسعود اور عابد علی صفر پر پویلین لوٹے جبکہ حارث سہیل صرف 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے مزید 302 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

سونے کی قیمت میں‌ معمولی اضافہ

0

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کےمطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت مستحکم رہی اور ڈالر 1878 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کرتی رہی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیچکررز ایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بروز منگل مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 29 دسمبر کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 113,600روپے

دس گرام قیمت: -/ 97,393 روپے

اسی طرح دس گرام کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 97 ہزار 393 روپے تک پہنچ گئی۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا  تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 450 روپے ہوگئی تھی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے اضافے سے 97 ہزار 265 روپے ہوگئی تھی۔

اسمارٹ فون کی اسکرین کے اسکریچز ٹھیک ہونا ممکن

0

اسمارٹ فون کی اسکرین پر اسکریچز آجانا جہاں ایک طرف تو فون کو جلد خراب کرنے کا سبب بنتا ہے، تو دوسری طرف اس کی مرمت پر بھی خطیر رقم خرچ ہوسکتی ہے۔

تاہم اب جنوبی کوریا کے ماہرین نے ایسی تحقیق پیش کی ہے جس کے ذریعے اس اسکریچز کی مرمت کی جاسکتی ہے۔

کوریا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے السی کے تیل سے محلول تیار کیا ہے جو فون کے اسکریچز کی مرمت کرسکتا ہے۔

السی کا تیل کرکٹ بیٹس اور مصوری کے فن پاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بے رنگ ہوتا ہے۔

ماہرین نے لیبارٹری میں کیے جانے والے تجربے میں دیکھا کہ جب موبائل فون کی اسکرین کے اسکریچز پر یہ محلول ڈالا گیا تو کچھ وقت کے بعد اسکرین سے اسکریچز غائب ہوگئیں۔

ماہرین کے مطابق یہ محلول 20 منٹ کے اندر اسکریچز کو 95 فیصد تک درست کردیتا ہے۔

وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر کی مدت ملازمت میں توسیع کردی

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نےچیئرمین ایف بی آر کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی معاشی اور داخلی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کئی وفاقی وزرا شریک ہوئے جبکہ بعض وفاقی وزرا ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نےچیئر مین ایف بی آر کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی، موجودہ چیئر مین ایف بی آر جاوید غنی مزید تین ماہ کیلئے عہدہ سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے ہائیڈوکاربن ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کےڈی جی کی تقرری کی منظوری دی ساتھ ہی اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کو بھی منظور کیا گیا اور فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی، وفاقی کابینہ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کے چوبیس دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی، معاون خصوصی ندیم بابر نے وزیراعظم اور کابینہ کوتازہ صورتحال پربریفنگ دی، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر شبلی فراز ، معاون خصوصی ندیم بابر اہم پریس کانفرنس کرینگے۔

آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نےنیب، امریکی ادارےاور ایف بی آئی میں مفاہمتی یاداشت کی منظوری دی جبکہ اقتصادی امور ڈویژن کی غیر ملکی فنڈز کے استعمال پربریفنگ مؤخرکردی، اجلاس میں وزارت داخلہ ، سی ڈی اے کو مارگلہ روڈ تجاوزات کےخاتمے پرٹائم فریم دیا گیا جبکہ گلگت بلتستان میں تین سال کے لیے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری دیدی گئی۔

وفاقی کابینہ میں پیمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو کامعاملہ مؤخر کردیا گیا۔

کرائے پر گاڑی لینے والوں کیلیے سعودی حکومت کی اہم وضاحت

0
کرائے پر گاڑی

ریاض : سعودی حکومت نے کرائے پر گاڑی لینے والے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے مکمل کوائف کے ساتھ کوئی بھی گاڑی کرائے پر حاصل کرسکتے ہیں، اعتراض کرنے والی کمپنی کیخلاف شکایت پر کارروائی بھی کی جائے گی۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ میں سعودی عرب کی نقل و حمل کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کرائے پر گاڑی حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، مقررہ شرائط پوری کرنے والے کو گاڑی کرائے پر دینے میں کوئی امر مانع نہیں ہوگا۔

کمیٹی کی جانب سے یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا کے ایک پلیٹ فام پر کچھ صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ قانون کے مطابق رینٹ اے کار کمپنی والوں کی جانب سے عمر سے متعلق اعتراض عائد کرنا مناسب نہیں۔

صارفین کا کہنا تھا کہ اگر کار کرائے پر حاصل کرنے والے شخص کے پاس کارآمد ڈرائیونگ لائسنس اور اقامہ بھی ہے تو کوئی امر مانع نہیں کہ اسے کرائے پرگاڑی نہ دی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی اس بحث کا نوٹس لیتے ہوئے نقل و حمل کی کمیٹی نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں رینٹ اے کار کمپنی کے بارے میں صارفین کو کسی قسم کی شکایت ہو تو ٹول فری نمبر938پر شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔

پٹاخے جلانے والے شخص کے ساتھ خوفناک حادثہ

0

کینبرا: آسٹریلیا میں ایک شخص کرسمس کی خوشی میں پٹاخے جلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا، اس کا چہرہ پٹاخوں کی زد میں آگیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کیمرے میں ریکارڈ ہوجانے والے اس واقعے میں دو افراد سڑک کے بیچوں بیچ پٹاخے جلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس دوران پیچھے سے ایک راہ گیر چلاتا ہے کہ اپنا چہرہ پیچھے کرلو۔ تب تک مذکورہ شخص پٹاخوں کو آگ دکھا چکا ہوتا ہے۔

پٹاخے جلانے والا خطرناک حد تک نیچے جھکا ہوا ہوتا ہے جس کے باعث پٹاخے جلتے ہی اس کا چہرہ بھی چنگاریوں کی زد میں آجاتا ہے، قریب کھڑا دوسرا شخص بھی زخمی ہوتا ہے۔

دونوں افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چہرہ جلانے والا شخص روبصحت ہے۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان افراد کے لیے ایک بروقت انتباہ ہے جو نئے سال کی خوشی میں پٹاخے جلانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر گھر کے قریب آتش بازی کرنے پر 27 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد ہے۔

مولانا شیرانی کا اعلانِ‌ لاتعلقی، جے یو آئی پاکستان بحال کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے فضل الرحمان گروپ سے علیحدگی اختیار کر کے جے یو آئی پاکستان کو متحرک کرنے کا  اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی پاکستان کےآئندہ کےلائحہ عمل کیلئے3جہاد ہوں گے، ہمارا کوئی بھی ساتھی قرآن وسنت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائےگا، اسلام کی دعوت کاکام جماعتی ساتھیوں کے ساتھ جاری رکھا جائے  گا۔

انہوں نے کہا کہ ’کسی ساتھی کو کام پر مجبور کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی دباؤ ڈالا جائے گا، جے یو آئی کے ارکان اور شرکا نے تمام معاملہ سامنے رکھا، جس پر یہ بات سامنے آئی کہ مولانافضل الرحمان نے جےیو آئی ف کے نام سے اپنا گروپ تشکیل دیا ہوا ہے جبکہ ہمیں جمعیت علما اسلام پاکستان اکابرین سے وراثت میں ملی‘۔

مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’نبی ﷺ فرماتے ہیں جھوٹ انسانوں کو تباہی گڑھے میں دھکیل دیتا ہے، اس لیے ہم کسی جھوٹ کا ساتھ نہیں دے سکتے، اپنے ساتھیوں کو ترغیب دلائیں گے کہ جماعت کے ساتھ رابطے نہ توڑیں، متحرک ہوں اور جمعیت علما اسلام پاکستان کے لیے کام کریں‘۔

مزید پڑھیں: ‘مولانا شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا’

مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ ’ہم دستور کے مطابق جےیوآئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے، اب جو کچھ ہورہا ہے وہ صداقت اور دیانت سے خالی ہے، جمعیت علما پاکستان کی دعوت کا محور  سچ بولو اورسچ کا ساتھ دو ہے‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’ہمارا تیسرا نقطہ ہوگا کہ حق چھپانے کیلئےحق کو باطل کے ساتھ نہ ملایا جائے، ہم کبھی بھی جےیوآئی ف یا فضل الرحمان گروپ کاحصہ نہیں رہے اور مستقبل میں بھی نہیں رہیں گے‘۔ انہوں نے بتایا کہ فضل الرحمان گروپ کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرے والےہمارے رکن نہیں رہے۔

مولانا شیرانی کا کہنا تھاکہ ’جےیوآئی پاکستان کو مستحکم رکھنے کیلئے ساتھیوں سے مشاورت کی جائے گی، حق صاف گوئی کے ساتھ بیان کیا جائے تاکہ  کسی قسم کا ابہام نہ رہے‘۔

قبل ازیں جمعیت علما اسلام کے ناراض رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں حافظ حسین احمد، مولانا شجاع الملک سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

حافظ حسین احمد نے جے یو آئی کے ناراض ارکان کےاجلاس سے بذریعہ ویڈیولنک خطاب کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نےجماعت چھوڑی ہے نہ علیحدگی اختیار کی، فضل الرحمن کےمقابلے مولانا خان شیرانی کا نام پیش کیاگیا تھا، جس کے بعد تین دن تک جے یو آئی نے اجلاس طلب نہیں کیا، فضل الرحمن نے ارکان کو مجبور کیا کہ مولانا شیرانی دستبردار ہوجائیں، کوشش کی گئی فضل الرحمن کوجماعت کا تا حیات امیرمنتخب کیاجائے‘۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ ’جب بعض ارکان نے دستور کا حوالہ تو ان کی بات نہ سنی گئی، آزادی مارچ کے 13دن کے اندر مسلم لیگ ن نے اپنی ڈیل طے کر لی اور نوازشریف صحت کے بہانے کو بنیاد بنا کر باقاعدہ این آراو سے لندن گئے جہاں وہ آج بھی بیٹھے ہیں، مریم اور اُن کے والد نے پراسرار خاموشی اختیار کی، ہم نے کارکنان کو جواب دینے کے لیے اس خاموشی اور لندن کا پوچھا تو کوئی جواب نہیں دیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا اختر شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو بے نقاب کردیا

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نہ کوئی گروپ بنانا چاہتےہیں نہ بنائیں گے ، ہم پارٹی آئین پر عمل درآمد چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں نیب بلاتی  ہے تو سب کو نیب میں پیش کریں گے، بتایا جائے پوری پی ڈی ایم مولانا کے ساتھ نیب کیوں نہیں جا سکتی، خود نواز شریف پی ڈی ایم کو لے نیب میں پیش کیوں نہیں ہوتے، مریم نواز اور احسن اقبال اکیلے نیب میں پیش ہو سکتے تو مولانا اکیلے کیوں نہیں ہوسکتے؟‘۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ’مولانافضل الرحمان نے کہا میری جماعت میری جاگیرہے، پی ڈی ایم والے اپنی جماعت کوساتھ لیکر نیب کے سامنے پیش کیوں نہیں ہوتے؟‘۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی نے مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’مولانا نے پارٹی کو ذاتی جاگیر بنالیا ہے‘۔

مولانا شجاع الملک نے لطف الرحمان، طلحہ محمود پر سینیٹ میں پارٹی ووٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’پارٹی ٹکٹ پیسوں کے عوض بیچے جاتے ہیں‘۔

سپرہٹ اور شاہ کار پاکستانی فلم امراؤ جان ادا کی نمائش

0

پاکستان کی کلاسک فلم ‘امراؤ جان ادا’ 1972ء میں‌ آج ہی کے دن نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ یہ اردو کے نام ور ناول نگار مرزا ہادی رسوا کے ناول کی کہانی پر مبنی تھی۔ فلم کے ہدایت کار حسن طارق تھے۔ اس فلم کی ایک خوبی ہدایت کار کا ناول کی اصل کہانی کو خاصی حد تک برقرار رکھنا تھا۔

اس فلم کی کام یابی کو دیکھ کر بعد میں اسی ناول پر بھارت میں ہدایت کار مظفر علی اور ہدایت کار جے پی دتہ نے بھی فلمیں بنائی تھیں۔ پاکستانی فلم کے مصنف اور نغمہ نگار سیف الدین سیف تھے جب کہ اس کی موسیقی نثار بزمی کی تھی۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارہ رانی، شاہد، طالش، رنگیلا، طلعت صدیقی، ناہید صدیقی، نیّر سلطانہ شامل تھیں۔ امراؤ جان ادا کے گیت اس زمانے میں‌ بہت مقبول ہوئے جن میں ‘جو بچا تھا وہ لٹانے کے لیے آئے ہیں’ اور ‘کاٹے نہ کٹے رے رتیاں’ شامل ہیں۔

اسے پاکستانی فلمی صنعت کی سپرہٹ اور شاہ کار فلم شمار کیا جاتا ہے۔