ہوم بلاگ صفحہ 12260

‘کوشش ہے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل جائے’

0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 6 کیلیے کوشش کررہےہیں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانےکی اجازت مل جائے۔

لاہور میں پی ایس ایل 6کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل 6کی ڈرافٹنگ پربےحد خوش ہوں، لیگ کو4 کے بجائے 2 وینیوز تک مجبوری میں محدود کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 400 غیر ملکی کھلاڑی لیگ میں رجسٹرڈہوئےہیں کوشش کررہےہیں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانےکی اجازت مل جائے۔

تقریب سے خطاب میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کو سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں امید ہے ڈرافٹ اچھا ثابت ہوگا۔

اس موقع پر صدر کراچی کنگز وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈین جونز کا نہ ہونا ہمارے لیےمایوس کن تھا، نیا سیزن ہے اچھا کامبی نیشن بنانےکی کوشش کریں گے، ایسا لگ رہا ہےابھی جیتے ہیں اورفوری ڈرافٹ ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر ،عامر ، عماد پہلے سیزن سے کراچی کنگز کے ساتھ ہیں، کراچی کنگزکی ٹیم ان کھلاڑیوں کیلئےگھرکی طرح ہیں نئے کھلاڑیوں کوٹیم کے ساتھ ملاناہے۔

کویت: محکمہ ٹریفک کی بڑی کارروائی

0

کویت سٹی: کویت میں گاڑیوں سے سائلنسر تبدیل کرنے کے جرم میں گیراج مالکان قانون کی گرفت میں آگئے، سینکڑوں گیراج مالکان کو چالان جاری کردیے گئے۔

کویتی ویب سائٹ کے مطابق گیراجوں اور گاڑیوں کے آلات بیچنے والی دکانوں پر آواز تبدیل کرنے والے سائلنسر فروخت کرنے کے جرم میں مالکان کے خلاف قانونی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔

سیکریٹری برائے داخلہ لیفٹننٹ جنرل عسام النہم کی ہدایت پر دکانوں اور گیراجوں کے مالکان کو صوتی آلات نصب کرنے کے جرم میں 57 چالان جاری کیے گئے۔ یہ چالان وزارت داخلہ نے وزارت تجارت و صنعت کے تعاون سے جاری کیے ہیں۔

ان صوتی آلات کی تنصیب کے نتیجے میں گاڑیوں سے دوران ڈرائیونگ تیز آواز نکلتی ہے جو دوسروں کو اذیت پہنچاتی ہے۔

محکمہ ٹریفک کے جنرل محکمہ نے کہا ہے کہ محکمہ اس غیر معمولی رجحان کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور لاپرواہ ڈرائیورز کے خلاف قانونی اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

جی ڈی ٹی کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے اور انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔

ترک اداکار کی کراچی آمد، تھیلیسیمیا کے متاثرہ بچوں سے ملاقات

0

کراچی: مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مشہور کردار عبدالرحمان غازی نے کراچی میں تھیلیسیما سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ترک اداکار جلال عل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، کراچی میں تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کو خون بھی عطیہ کروں گا۔

جلال عل نے کہا کہ ملاقاتوں سے ترکی و پاکستان کے بھائی چارے میں بہتری آئے گی، میری ملاقات وزیراعظم عمران خان سے بھی ہوئی، ایک نئے پراجیکٹ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

ترک اداکار جلال عل نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ کراچی کے نجی ادارے کی دعوت پر مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں عبد الرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار جلال عل اور ڈرامے کے پروڈیوسر کمال تیکدن نے کراچی کا دورہ کیا۔

اس سے قبل اداکار جلال عل نے پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو زبان میں لکھا کہ زندہ باد ہلالی پرچم والے برادر ممالک، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔

دورہ جنوبی افریقا؛ خواتین کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کلیئر قرار

0

جنوبی افریقا روانگی سے قبل قومی خواتین اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

جنوبی افریقا روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سترہ کھلاڑیوں سمیت 24 رکنی اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کلیئر قرار دیئے گئے ہیں.

قومی خواتین کرکٹ ٹیم گیارہ جنوری کو جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن روانہ ہوگی.

قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورے کے دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی. ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔

وزیراعظم کا وعدہ مکمل، 50 فائر ٹینڈراور2باؤزر مقامی انتظامیہ کے حوالے

0

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کے شہریوں کیلئے نیا سال کا تحفہ، ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے جدید 50فائر ٹینڈراور2باؤزر کے ایم سی کے حوالے کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لئے فائر ٹینڈرز اور باؤزر حوالگی کی تقریب ہوئی، تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 50 فائرٹینڈرز اور 2 باوزر کے ایم سی کے حوالے کیے،جس کی شمولیت سے شعبہ فائربریگیڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا کراچی کے لیے ایک اور وعدہ پورا ہوا، فائرٹینڈرز اور باؤزرز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی والوں کے لئے تحفہ ہیں، فائر ٹینڈر اور باؤذرز ایک ارب 46 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدے گئے، اتنی بڑی تعداد میں کبھی فائر ٹینڈرز نہیں خریدے گئے۔SAMAA - Centre purchases 50 new fire trucks for Karachiگورنر سندھ نے بتایا کہ نو صنعتی ایسوسی ایشنز کو بھی 2/2 فائر ٹینڈرز دیں گے، سیلانی اور چھیپا کو بھی فائر ٹینڈرز دیں گے، فائر ٹینڈرز کی تین سال وفاقی حکومت دیکھ بھال کرے گی، اس کے بعد جن اداروں کو ٹینڈرز سپرد کیے جائیں گے وہ دیکھ بھال کے ذمے دار ہوں گے۔

تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ وفاق نے جو وعدہ کیا وہ پورا کررہے ہیں، شہر کے ترقیاتی کاموں میں رخنہ اندازی برداشت نہیں ہوگی، ٹائم لائن کے ساتھ تمام منصوبے مکمل کیے جائیں گے، گرین لائن بس کیلئے ٹینڈر کردیا گیا ہے، منصوبے کیلئے بسیں جون 2021 تک پہنچ جائیں گی، جون2021 میں گرین لائن منصوبہ سرجانی ٹاؤن سے نمائش تک شروع ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں پہلی بار جولائی 2021 میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام چلتا ہوا نظر آئے گا، محمود آباد نالے سے تجاوزات ہٹانے کا کام این ڈی ایم اےاس ہفتے سےشروع کردے گی، پپری تک متبادل ریلوے لائن ڈالی جائے گی،

اسدعمر کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کوکئی دہائیوں ان کا حق نہیں ملا، بلاول بھٹو 49 سال بعد بھی کہہ رہے ہیں ہمیں کام کیلئے وقت چاہیے، یہ وہ لوگ ہیں جو دو سال سےعمران خان سے پوچھ رہے تھے کہ کیا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جوائنٹ وینچر ہونے جا رہا ہے، جناح برج کے پی ٹی نے ستائیس سال پہلے بنا کر کراچی کو تحفہ دیا تھا، مراد علی شاہ سے درخواست ہے جناح برج کی مرمت کا کام کرائیں۔

اسلام آباد کے پارک میں اپنا کنسرٹ منعقد کرنے والا باصلاحیت گلوکار

0

خوبصورت آواز اور سر بغیر کسی ٹیکنالوجی اور آلات موسیقی کے کسی کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کرسکتے ہیں، اسلام آباد کا ایک گمنام گلوکار بھی اپنے سروں سے مقامی افراد کو مسحور کردیتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی حق نواز کو خدا نے نہایت خوبصورت آواز سے نوازا ہے، 36 سالہ یہ گلوکار 30 سال سے گلوکاری کر رہا ہے۔

حق نواز اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لائیو کنسرٹ منعقد کرتا ہے جسے ہر خاص و عام بغیر کسی ٹکٹ کے سن سکتا ہے، سننے والے حق نواز کی خوبصورت آواز کے سحر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ روز اس باصلاحیت گلوکار کا کنسرٹ سنتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسے بہتر مواقع ملیں کہ تاکہ وہ اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لاسکے۔

مزیدار چکن چیز کباب بنانے کی ترکیب

0

کباب کو مختلف طریقوں سے بنایا جاسکتا ہے جو کھانے یا چائے کا لطف دوبالا کرسکتے ہیں، اج ہم آپ کو چکن چیز کباب بنانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔

اس کے لیے آپ کومندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت پڑے گی۔

اجزا

چکن: آدھا کلو

سفید زیرہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

ہری مرچ کا پیسٹ: 1 چائے کا جمچ

نمک: 1 چائے کا چمچ

ہرا دھنیا: تھوڑا سا

بیسن: 2 چائے کے چمچ

تیل: 2 چمچ

موزریلا چیز: حسب ضرورت

بریڈ کرمبز

ترکیب

چکن کو ابال کر چیز کے علاوہ تمام اشیا کو ملائیں۔

آمیزے میں تیل بھی شامل کردیں۔

کباب بنا کر اس پر موزریلا چیز رکھیں اور دوبارہ سے کباب بنا لیں۔

گرم آنچ پر فرائی میں تیل گرم کریں۔

کباب کو سنہرے ہونے تک تل لیں۔

گرما گرم چکن چیز کباب ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

سعودی عرب سے قطر جانے کیلئے قوائد وضوابط کیا ہوں گے؟

0

ریاض: سعودی عرب اور اتحادی ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سفری پابندیاں بھی ختم ہوچکی ہیں البتہ مملکت سے قطر جانے کے لیے کچھ قوائد وضوابط ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قطر جانے کے لیے سعودی شہریوں کو ابشر ویب سائٹ سے اجازت نامہ لینا ہوگا جبکہ غیر ملکیوں کو قطر جانے کے لیے خروج و عودہ ( ایگزٹ ری انٹری) ویزہ درکار ہوگا۔

جبکہ سعودی عرب سے قطر جانے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سفر سے 72 گھنٹہ پہلے پی سی آر(کوروناٹیسٹ اور اس کی رپورٹ) کرانا ہوگا۔

قطر کا پہلا مسافر زمینی راستے سے سعودی عرب پہنچ گیا

علاوہ ازیں قطر پہنچنے سے پہلے ’ڈیسکور قطر‘ ایپ پر پیشگی ہوٹل بک کرانا بھی لازمی ہے۔ اسی دوران ملک میں داخل ہونے کے دو گھنٹے کے اندر ہوٹل میں 7 دن قرنطینہ کے طور پر گزارنا ہوگا۔

دوسری جانب قطری حکام نے وضاحت کی کہ سعویوں سمیت جی سی سی ممالک کے شہری اپنے پاسپورٹ پر قطر آ سکتے ہیں تاہم کورونا کے پیش نظر ہرصورت احتیاطی تدابیر اپنائی جائے گی۔

نواب شاہ کے تعلقہ اسپتال میں مریض کے اہلخانہ کی توڑپھوڑ، ڈاکٹروں احتجاج

0
File Photo

نواب شاہ : مریض کے اہل خانہ کی جانب سے توڑ پھوڑ پر میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے مظاہرہ شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ کے تعلقہ سکرنڈ میں مریض کے اہل خانہ کی جانب سے توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا، جس میں رشتہ داروں نے ڈاکٹروں سے بدکلامی کی۔

مریض کے رشتے داروں کی جانب سے ڈاکٹروں سے بدکلامی اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کے خلاف میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے احتجاج شروع کردیا۔

ایم ایس تعلقہ اسپتال سکرنڈ کا کہنا ہے کہ ایک شخص اپنی بیٹی کو چیک اپ کےلیے لایا تھا، بچی کو ادویات دی گئیں لیکن پھر اہل خانہ کی جانب سے بھی اسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری تک تعلقہ اسپتال میں احتجاج جاری رہے گا۔

دھند اور خراب موسم نے ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار

0

کراچی : شدید دھند اور خراب موسم کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں کئی گھنٹوں کی تاخیر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، موسم سرما میں دھند کا راج بھی برقرار ہے جس کے باعث فضائی آپریشن کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہورہی ہے۔

ترجمان محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ کراچی سے پاک بزنس ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کی روانگی منسوخ ہوگئی، مسافروں کو اسی ٹکٹ پر دوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر 100 فیصد ٹکٹ کا ریفنڈ بھی لے سکتے ہیں، جبکہ آن لائن ٹکٹ والے مسافر گھر بیٹھے 100 فیصد ریفنڈ لے سکتے ہیں۔