صوفیہ ملک نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ ان کے بیٹے فیروز اور سجل علی تعلق میں تھے لیکن یہ ان کے نصیب میں نہیں تھا جس کے بعد دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔
صوفیہ ملک نے مزید کہا کہ سجل ایک بہت پیاری بچی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن دونوں کے درمیان بات آگے نہیں بڑھ سکی تو انہوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
فیروز خان کی والدہ نے اپنی سابقہ بہو علیزہ سلطان کے الزامات پر کہا کہ میرے بیٹے کی طلاق کے وقت ’عورت کارڈ‘ کا استعمال کیا گیا، جس سے فیروز کو نشانہ بنایا گیا، اور کسی نے ان کے حق میں بات نہیں کی، اس دوران میرے خاندان نے کافی مشکلات کا سامنا کیا۔
واضح رہے کہ ماضی میں فیروز خان اور سجل علی کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا، دونوں نے متعدد ڈرامہ سمیت ایک ٹیلی فلم میں بھی کام کیا۔
کراچی : 21 جنور ی کو نیوسبزی منڈی سے اغوا ہونے والے شہری کو بازیاب کرالیا گیا، اغواء کاروں میں مغوی کا بہنوئی سلمان اور اْس کا دوست اسلام الدین شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر سکندر گوٹھ گلزار ہجری میں مشترکہ چھاپہ مارا اور دوران سرچ آپریشن خالی گھر سے مغوی کو بازیاب کرالیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ مغوی کو 21 جنور ی کو نیوسبزی منڈی سے اغوا کیا گیا تھا، 6 نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر شہری منصور علی کو اپنے ہمراء لے گئے تھے۔
اغواء کی ایف آئی آر سائٹ سپر ہائی وے میں درج ہے، بازیاب مغوی منصور علی نے بازیابی کے بعد انکشاف کیا اغوا کاروں نے مغوی کو 2 سے 3 مقامات پر منتقل کیا اور دوران حراست ملزمان نے مغوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 2 پلاٹس اراضی ڈاکومنٹس پر دستخط بھی کروائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مغوی نے اغوا میں ملوث 2 افراد کی شناخت کرلی، اغواء کاروں میں مغوی کا بہنوئی سلمان اور اْس کا دوست اسلام الدین شامل ہیں۔
بازیاب مغوی منصور علی کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مغوی کی نشاندہی پہ ملزمان کے گرفتاری کے لئے مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
کوئٹہ : قرآن پاک کے 120 قدیم نسخوں کی چوری کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، 2 ماہ میں چوری کایہ دوسراواقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر واقع جبلِ نور القرآن سے نایاب اور تاریخی قرآن مجید کے قدیم نسخے چوری کر لیے گئے ہیں، ان مقدس نسخوں کی عمر تقریباً پانچ سو سے آٹھ سو سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
قرآن پاک کے120قدیم نسخوں کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ نایاب اور تاریخی نسخے جلد از جلد برآمد کرائے جا سکیں۔
جبلِ نور القرآن 1992 میں قائم کیا گیا تھا، جہاں قرآن پاک کے قدیم اور نایاب نسخوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تقریباً چالیس سرنگیں بنائی گئی تھیں۔
یہ مقام اپنی تاریخی اور مذہبی اہمیت کے باعث روزانہ بڑی تعداد میں زائرین اور عقیدت مندوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا تھا۔
20 اور 21 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے شوکیس کے تالے توڑ کر نایاب نسخے چرا لیے۔
جبل نور القرآن پر چوری کی یہ پہلی واردات نہیں ہے اس سے پہلے بھی 19 دسمبر کو چور قدیم نسخے چرا کر کے گئے تھے۔
دوماہ میں قرآن مجید کے قدیم نسخوں کی چوری کا دوسرا واقع ہے، سیکورٹی خدشات خدشات پہلے بھی موجود تھے مگر موجودہ صورتحال نے اسے مزید سنگین بنا دیا ہے۔
کراچی : 7سالہ صارم قتل کیس میں واقعاتی شواہد اور ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بہت کم مماثلت سامنے آئی ، ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نکات غیر تسلی بخش ہونے کا شبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پرسرارطور پر 7سالہ صارم کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
واقعاتی شواہد اور ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بہت کم مماثلت سامنے آئی ، خصوصی تفتیشی ٹیم کو ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نکات غیر تسلی بخش ہونے کا شبہ ہے۔
تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل لیگل آفیسر کو سوالا نامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، سوالنامہ ڈی این اے،کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد بھیج دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم کو ٹینک سے صارم کی مدرسہ کی ٹوپی اورگیند بھی مل گئی، ٹیم کو ملنے والے اہم شواہد کوصارم کے والدین نےبھی شناخت کرلیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ تحقیقاتی ٹیم نے ڈاکٹروں کا خصوصی میڈیکل بورڈ بنانے کیلئے اعلیٰ حکام کو مشورہ دیا۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی تھی۔
گذشتہ روز نارتھ کراچی میں 7 سالہ صارم کے قتل کے بعد ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایک مرتبہ پھر کرائم سین پر پہنچی تھی، ٹیم کی جانب سے اپارٹمنٹ میں کرائم سین ری بلٹ کرنے کے بعد ری اینیکمنٹ کیا گیا۔
تحقیقاتی ٹیم نے بتایا تھا کہ وقوعے کے روز پولیس پہنچی تو کرائم سین خراب ہو چکا تھا، اس لیے یہ ایکسرسائز کی جارہی ہے ، مقتول کے لاپتہ ہونے کے روز کی طرح معاملات دہرائے گئے، سات جنوری کی طرح کرائم سین ری کریٹ کیا۔
تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ اس موقع پر عینی شاہدین کے علاوہ وال مین کی مدد بھی لی گئی، جو 7 جنوری کو موقع پر موجود تھے، ٹیم کے ہمراہ صارم کی فیملی اور دیگر افراد بھی تھے۔
تحقیقاتی ٹیم نے سوال کیا تھا کہ 18 تاریخ کو جب لاش ملی تو کس طریقے سے نکالی گئی سب سے پہلے کس نے بدبو محسوس کی اور دیکھا، اس شخص کی مدد بھی لی گئی۔
ٹیم کے مطابق کرائم سین پر باقاعدہ کوئی ڈھکن نہیں لگا ہوا تھا، اسے 18 جنوری والی کرائم سین کی پوزیشن پر ری بلٹ کیا گیا۔
خصوصی ٹیم نے دونوں کرائم سین ری بلٹ کرنے کے بعد گواہوں کی موجودگی میں فلم بنائی اور فوٹوگرافی کی، تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ کرائم سین یونٹ بھی موجود تھی۔
ٹیم کا کہنا تھا کہ پوری تفتیش کا دارومدار اب صرف ڈی این اور فارنزک پر ہے، آئی جی سندھ کی جانب سے روزانہ فالو اپ لیا جاتا ہے، آئی جی اور ڈی آئی جی لیبارٹری سے مسلسل رابطے میں ہیں ڈی این اے موصول ہوتے ہیں کیس جلد ہونے کا امکان ہے۔
کوئٹہ: محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کی جانب سے سرکاری محکموں میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات پر مشتمل سرکاری دستاویز اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ کی سربراہی میں سب سے زیادہ 2024 میں بدعنوانی کی شکایات پر انکوائریاں کی گئیں اور مقدمات بنائے گئے۔
محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کے دستاویز کے مطابق محکمے نے 2024 میں بدعنوانی کی شکایات پر 36 انکوائریاں کیں، 2019 میں 14، جب کہ 2020 میں 17، 2021 میں سب سے کم صرف 5، 2022 میں 14، سال 2023 میں 23 انکوائریاں کی گئیں، جب کہ 2024 میں سب سے زیادہ بدعنوانی کے 19 مقدمات درج کر کے کیس فائل کیے گئے۔
نمایاں مقدمات میں سابق چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ بلوچستان عارف شاہ کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ شامل ہے، سابق وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ اور محسن پراچہ کے خلاف بھی بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا، محکمہ پولیس کے عبدالحئ و دیگر افسران کے خلاف بھی بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
بولان میڈیکل کالج کے اہلکار طارق جاوید اور محکمہ بہبود آبادی کے اسسٹنٹ عبداللہ جان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف آرٹیٹک و دیگر کے خلاف بھی بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی جی عبدالواحد کاکڑ کے مطابق بدعنوانی کے تدارک کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن حکومت بلوچستان بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے منفرد انداز میں اپنی شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔
مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں مومل مرزا، شہزاد شیخ اور ان کی اہلیہ، ہمایوں سعید سمیت دیگر فنکاروں کو دلچسپ انداز میں ’میرے یار کی شادی‘ پر تبصرے کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ۔۔
ویڈیو کے آخر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان ایک جیسی ہوڈی میں ملبوس مزاحیہ انداز میں بتاتے ہیں کہ ہم وہی ہیں جن کی شادی ہورہی ہے جس پر کبریٰ خان شرما جاتی ہیں اور گوہر رشید ان کو گلے لگا لیتے ہیں۔
اس سے قبل بھی پاکستانی معروف اداکار گوہر رشید نے سوشل میڈیا پرویڈیو پوسٹ کر کے 2025 میں کسی نئے باب کے آغاز کی جانب اشارہ دیا تھا۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، ویڈیو میں کبریٰ سمیت شوبز انڈسٹری کے معروف ناموں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
گوہر رشید کی جانب سے شیئر ہونے والی ویڈیو میں ہدایت کارہ و پروڈیوسر شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، عاشر وجاہت، اذان سمیع خان، مومل شیخ اور دیگر شخصیات موجود تھے۔
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے بعد دیدار اور نرگس نے بھی راکھی ساونت کو چیلنج کا جواب دیدیا۔
گزشتہ دنوں بھارت کی معرود اداکارہ راکھی ساونت نے ایک پاکستانی یوٹیوبر کو انٹرویو دیا تھا جس میں راکھی نے ہانیہ عامر، ڈانسر نرگس اور دیدار کو پاکستانی گانوں پر ڈانس کے مقابلے کا چیلنج دیا تھا۔
راکھی ساونت نے کہا تھا کہ میں ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو ڈانس کا چیلنج کرتی ہوں، کوئی بھی پاکستانی اداکارائیں مجھ جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔
راکھی ساونت نے کہا تھا کہ میں مسلسل 24 گھنٹے تک ڈانس کر سکتی ہوں اور میں میں چیلنج کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ کوئی بھی میرے سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا۔
ان کے ڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر نے پہلے ہی دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا تھا اور اب دیدار اور نرگس نے بھی اپنا رد عمل دے دیا اور دونوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئی۔
اداکارہ دیدار نے اپنے ٹک ٹاک پر راکھی ساونت کے انٹرویو کی آڈیو کلپ پر اپنی ویڈیو شیئر کی، دیدار نے راکھی ساونت کی آواز پر لپسنگ کی۔
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نےعلی امین گنڈا پور کی جگہ کِسے بطور صدر پی ٹی آئی کے پی نامزد کیا؟ نام سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کر دیا۔
سلمان اکرم راجہ نے جنیداکبر کی بطور صدر پی ٹی آئی کے پی نامزدگی کی تصدیق کر دی، جنید اکبراور عاطف خان کی آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنیداکبرکابطورصدرپی ٹی آئی کےپی تعیناتی کانوٹیفکیشن جلدجاری ہوگا۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب کیا گیا تھا۔
طارق فضل چوہدری کی جانب سے جنید اکبر خان کا نام تجویز کیا گیا تھا، سینیٹر افنان اللہ، نارا قاسم، ریاض فتیانہ، وجیہہ قمر، جنید انوار اور سردار یوسف نے نام کی تائید کی جبکہ عمر ایوب، شبلی فراز، ڈاکٹر شاہ منصب علی نے بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی اے سی کے انتخاب میں ایک سال لگا اس کی ذمہ دار حکومت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کو چیئرمین بنایا گیا تو کوئی پینل نہیں مانگا گیا تھا۔
اسرائیل،حزب اللہ تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے یکم فروری سے بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ ایئر لائن یکم فروری سے بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔
امارات کی فضائی کمپنی نے اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ستمبر کے آخر میں کئی علاقائی ایئرلائنز کی طرح لبنان کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔
واضح رہے کہ امارات کی فضائی کمپنی نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑا کارگو بزنس حب بنانے کا اعلان کردیا ہے اور کراچی ایئرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار فٹ کی جگہ مانگ لی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظرایمریٹس اپنا کارگو حب بنانے کا فیصلہ کیا، اس وقت کراچی سے سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ایئر کا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے 2024 میں سب سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ایئرلائن نے اٹھایا تاہم پی آئی اے عدم توجہ،درست منصوبہ بندی نہ ہونے پر صرف 2 ہزار ٹن کارگوبزنس لے سکی۔