اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1539

ریلوے اسٹیشن کی گرنے والی چھت نے کس وزیراعظم کا دھڑن تختہ کر دیا؟

0

دنیا میں مختلف حادثات پر متعلقہ وزرا کے تو استعفے سامنے آتے رہتے ہیں لیکن ایک ملک کے وزیراعظم ریلوے اسٹیشن کی چھت منہدم ہونے پر مستعفی ہوگئے۔

کسی بھی حادثے کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے وزیر کا مستعفی ہونا ترقی یافتہ ممالک میں عام بات ہے لیکن سربیا وہ ملک بن گیا ہے جہاں صرف ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے پر اس کے وزیراعظم ملوس ووسیویک نے استعفیٰ دے دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ملوس ووسیویک، تصویر&nbsp;@milos_vucevic</p></div>

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں سربیا کے نووی ساد ریلوے اسٹیشن کی چھت کا اسٹینڈ گر گیا تھا اور اس حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس جان لیوا حادثے کے بعد سربیائی عوام سڑکوں پر نکل آئی اور حادثہ کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتے ہوئے مسلسل تین ماہ تک احتجاج کیا۔

ان کا یہ احتجاج بالآخر رنگ لایا اور گزشتہ شب سربیا کے وزیراعطم الیگزینڈر ملوس ووسیوک نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے 10 روز میں یہ طے کریں گے کہ نئے پارلیمانی انتخابات کرائے جائیں یا موجودہ پارلیمنٹ سے ہی نئی حکومت تشکیل دی جائے۔

تاہم اس احتجاج کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس طویل احتجاج کی سربیا کے طلبہ نے قیادت کی تھی اور دسمبر میں مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراچ شامل ہوئے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ سال بنگلہ دیش میں طلبہ احتجاج کے نتیجے میں وزیراعظم حسینہ واجد اپنا 16 سالہ اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہوئی تھیں اور وہ اس وقت بھارت میں پناہ گزین ہیں۔

کنِ سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا؟ فہرست تیار

0
سرکاری ملازمین رائٹ سائزنگ

پشاور : خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں 9 ہزار 762 بھرتی ملازمین کی فہرست سامنے آگئی،  بھرتی سرکاری ملازمین کو سروس سےفارغ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی فہرست تیار کرلی گئی ، نگراں حکومت دورمیں 9ہزار 762 بھرتیاں ہوئیں۔

بھرتیاں 23 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک کی گئیں، نگراں دورمیں سب سےزیادہ 4ہزار19بھرتیاں پولیس میں ، محکمہ بلدیات 192، محکمہ جیل خانہ جات میں 159بھرتیاں کی گئیں۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم 702، محکمہ صحت میں 693 افراد اور محکمہ ایلمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن میں2 ہزار323  افراد بھرتی کئے گئے جبکہ محکمہ محنت،محکمہ داخلہ و دیگر اداروں میں بھی بھرتیاں کی گئیں۔

یاد رہے کےپی اسمبلی میں خیبرپختونخوا ملازمین 2025 بل منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو سروس سےفارغ کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں : سرکاری ملازمین کو سروس سے فارغ کرنے کا بل منظور

بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کی بھرتیوں پر ہو گا تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ، کمیشن کے ذریعے ہونے والی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے کمیٹی تشکیل دی جائےگی، 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے اور تمام ادارے نگراں دور کی بھرتیوں پر 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔

وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

0

سابق قومی کپتان وسیم اکرم تو اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں اب ان کے بیٹے اکبر نے بھی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

سوئنگ کے سلطان سے مشہور پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم جہاں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کمنٹری اور ٹی وی پر تجزیے کرتے دکھائی دیتے ہیں وہیں وہ مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

والد کی دیکھا دیکھی اب ان کے بیٹے اکبر نے بھی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور یہ خوشخبری خود وسیم اکرم نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔

انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے وسیم اکرم نے اپنے چھوٹے بیٹے اکبر کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میرے بیٹے، جس شاندار انسان میں تم تبدیل ہوئے ہو اور جس سمت میں تم آگے بڑھ رہے ہو مجھے تم پر بے حد فخر ہے۔‘‘

وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ ’’میں تمہاری 24 ویں سالگرہ پر تمہارے پہلے ماڈلنگ پراجیکٹ کی ایک جھلک شیئر کر رہا ہوں۔‘
ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے بیٹے کی پوری شوٹ کی لانچ کا انتظار کرنے کا کہہ کر شائقین کا شوق دید بڑھا دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

اکبر نے اپنی پہلی ماڈلنگ شوٹ عالمی شہرت یافتہ فیشن برانڈ ’راستہ آفیشل‘ کیلیے کی ہے۔ اسی مناسبت سے وسیم اکرم نے بھی اپنی پوسٹ میں اکبر کو ’راستہ‘ کی شرٹ زیب تن کیے دکھایا ہے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کے اپنی پہلی اہلیہ ہما وسیم سے دو بیٹے تیمور وسیم اور اکبر وسیم ہیں۔ ہما وسیم کے 2009 میں انتقال کے بعد سابق فاسٹ بولر نے آسٹریلوی شہری شنیزا سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی آیلا ہے۔

15 سالہ ٹک ٹاکر لڑکی کا قتل ، قاتل کون نکلا؟

0
ٹک ٹاک لڑکی قتل

کوئٹہ : سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے پر 15 سال کی لڑکی کو قتل کردیا گیا، حرا کے قتل کا منصوبہ اس کے والد اور ماموں نے ملکر بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں منع کرنے کے باوجود ویڈیو بنانے پر15 سالہ لڑکی حرا کو باپ اور ماموں نے قتل کردیا، بلوچی اسٹریٹ کے رہائشی انوار الحق نے بیٹی کو ماموں سےفائرنگ کرواکر قتل کیا۔

پولیس نے لڑکی کے باپ اور ماموں کو گرفتار کرلیا اور دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس سیریس کرائم انویسٹگیشن وونگ کے حوالے کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ انوار الحق اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ امریکہ شفٹ ہو گیا تھاچند روز قبل کوئٹہ آیا تھا، باپ نے اپنے سالے طیب علی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم اپنی بیٹی حرا کو گھر کے باہر لے گیا اور خود گھر کے اندر آیا، جس کے بعد لڑکی کے ماموں اور باپ نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا،

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے بیٹی کو سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے اور طرززندگی پرطیش میں آکرقتل کیا، 15سالہ مقتولہ حرا دوہری شہریت رکھتی تھی جبکہ مقتولہ کی والدہ اور 2 بہنیں امریکا میں مقیم ہیں۔

طلبا کے لیے خوشخبری ! مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

0
پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم

لاہور : مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا لیکن آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جس کے بعد طلباء کو جدید ڈیوائس کا بے تابی سے انتظار ہیں تاہم اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

حکومت ہونہار طلباء میں 50,000 جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

چیف منسٹر کے لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کے کور 7 آئی لیپ ٹاپ ملیں گے، اقلیتی طلبہ اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی لیپ ٹاپ سے نوازا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن اپلائی نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا۔

لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے تفصیلات

یونیورسٹی کے 20,000 طلباء، 14,000 کالج کے طلباء، 4,000 ٹیکنیکل اور زرعی کالج کے طلباء اور 2000 میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

اسکیم کے لئے کمپیوٹر سائنس، میڈیسن، انجینئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئجز، ویٹرنری میڈیسن اور ایگریکلچر میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء اہل ہیں۔

لیپ ٹاپ اسکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ

وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔

تصدیق شدہ ڈیٹا ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پنجاب کو جمع کرایا جائے گا، جو منتخب طلباء کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بڑا سنگ میل عبور کر لیا

0

آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔

آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 10 ہزار ٹیسٹ رنز کرکٹرز کا کلب جوائن کر لیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے یہ سنگ میل سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں 10 ہزار رنز کی تکمیل کے لیے صرف ایک رن ہی درکار تھا۔ وہ پہلا رن بناتے ہی 10 ہزار رنز بنانے والے ٹیسٹ کرکٹرز کلب کے 15 ویں ممبر بن گئے ہیں۔

 

اسٹیو اسمتھ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 35 ویں سنچری مکمل کرتے ہوئے نا قابل شکست 104 رنز بنا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے ریکارڈ ساز سابق کپتان یونس خان کے کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

آسٹریلوی بیٹر نے 115 ویں ٹیسٹ اور 205 ویں اننگ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ان سے قبل دنیائے کرکٹ کے 14 کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ رکی پونٹنگ کے بعد یہ سنگ میل حاصل کرنے والے دوسرے تیز ترین آسٹریلوی کھلاڑی اور دنیا کے پانچویں تیز ترین بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل ٹنڈولکر، برائن لارا اور کمارا سنگاکارا نے یہ اعزاز 195 جب کہ رکی پونٹنگ نے 196 ویں اننگ میں انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے 10 ہزار کلب میں یونس خان واحد پاکستانی بیٹر ہیں۔ انہوں نے 10099 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی: حتمی پاکستانی اسکواڈ سے کن کھلاڑیوں کے ڈراپ ہونے کا امکان؟

امریکی لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ، ویڈیو سامنے آگئی

0

امریکی فضائیہ کے زیر استعمال جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ ہو گیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ایف 35 لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ائیر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوا تاہم ایک نشست والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

امریکی لڑاکا طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ قلابازیاں کھاتا ہوا نیچے کی طرف آرہا ہے اور زمین پر گر کر تباہ ہوجاتا ہے، جس کے بعد آگ بھڑک اُٹھتی ہے۔

امریکی فضائیہ کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے جوان ہیں اور ہم اپنے اہلکاروں کی سیفٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

@abcnews Video circulating online shows the moment an F-35 fighter jet crashed Tuesday during a training exercise at Eielson Air Force Base in Alaska. The pilot experienced an “inflight malfunction” but was able to safely eject from the aircraft, officials said. #news #f35 #airforce #abcnews ♬ original sound – ABC News

امریکی فضائیہ کے حکام کا طیارے کی تحقیقات کے حوالے سے کہنا تھا امریکی فضائیہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنائے گی تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات نہ ہوں۔

واضح رہے کہ ایف 35 امریکا کا جدید ترین جنگی طیارہ ہے جسے ایف 16 فائٹنگ فیلکنز اور اے 10 تھنڈر بولٹ ٹو کی جگہ امریکی فوج کے سپرد کیا گیا تھا۔

امریکا جانے والی مسافر پرواز کو زبردست جھٹکا، طیارہ 185 فٹ نیچے آ گیا، ہولناک ویڈیو

جدید ترین لڑاکا ایف 35 طیارے کی مالیت 81 ملین ڈالر ہے اور اس وقت الاسکا کی ائیر فورس بیس پر 54 ایف 54 طیارے موجود ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی: حتمی پاکستانی اسکواڈ سے کن کھلاڑیوں کے ڈراپ ہونے کا امکان؟

0

چیمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے اور اسکواڈ سے تین بڑے کھلاڑیوں کے باہر ہونے کا امکان ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے اور دفاعی چیمپئن گرین شرٹس نے اپنا افتتاحی میچ اسی روز کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنا ہے۔

اس سے قبل 8 فروری سے پاکستان کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے اشتراک سے سنگل لیگ کی بنیاد پر سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ بھی کھیلنی ہے۔

تاہم پی سی بی میگا ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کے برعکس اب تک چیمپئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان نہیں کر سکا ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کو اسکواڈ کے اعلان کے لیے لندن میں زیر علاج نوجوان اوپنر صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے، تاہم اب ذرائع یہ قوی امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ صائم چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کے بعد گزشتہ ہفتہ ہی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کی فہرست تیار کر لی تھی۔ یہ فہرست چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے سامنے پیش کی جائے گی اور حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا جلد اعلان متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حتمی اسکواڈ میں زخمی اوپنر صائم ایوب کے علاوہ عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا اسکواڈ ہی چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 20 کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھیجے تھے اور اس میں اوپنر صائم ایوب کا نام بھی شامل تھا۔

چیمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ان کھلاڑیوں میں سے کیا جا سکتا ہے۔

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ابرار احمد، کامران غلام، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی ڈیڈ لائن کے مطابق ہر بورڈ نے اپنی ٹیم کا 11 فروری رات 12 بجے سے قبل اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے۔ اس کے بعد اسکواڈ میں کسی بھی تبدیلی کے بورڈز کو آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت درکار ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئی سی سی کے قوانین کے تحت 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان کا مجاز ہوگا بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائٹ کریش کر گئی!

کیا امریکا نے غزہ میں مانع حمل اشیا بھیجی ہیں؟

0
غزہ

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ کو مانع حمل اشیا بھیجی ہیں، تاہم یو ایس ایڈ نے اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بغیر کوئی ثبوت فراہم کیے صحافیوں کو بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نئے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی نے پتا چلایا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے تقریباً 50 ملین ڈالرز کی فنڈنگ سے غزہ میں مانع حمل اشیا بھیجی گئی ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے یہ دعویٰ منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کیا، جو کہ دنیا بھر میں امدادی پروگراموں کے لیے امریکی فنڈنگ ​​کو روکے جانے کے حق میں کی گئی تھی، انھوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی فنڈنگ ​​میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔

تاہم، دوسری طرف امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کی ’مانع حمل فنڈنگ‘ سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 2023 کے لیے پورے مشرق وسطیٰ میں کوئی ’کنڈوم فنڈ‘ جاری نہیں کیا۔

یو ایس ایڈ کی جانب سے ستمبر 2024 کی ایک میڈیا ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے لیے 336 ملین ڈالر کی انسانی امداد کیسے خرچ کی جائے گی، اور اس میں مانع حمل یا خاندانی منصوبہ بندی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

یو ایس ایڈ کے مطابق مذکورہ فنڈنگ ​​میں ’جان بچانے والی انسانی امداد، بشمول اہم خوراک، ایمرجنسی دیکھ بھال، غذائیت، نفسیاتی سماجی خدمات، اور پینے کا صاف پانی، حفظان صحت کی مصنوعات، اور صفائی کی سروسز تک رسائی میں اضافہ‘ شامل ہے۔

راتوں رات کالے قوانین بنا کر زباں بندی شروع کردیں گے تو پورا میڈیا ہی بند کردیں ، لالہ اسد پٹھان

0
لالہ اسد پٹھان

اسلام آباد : پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسد پٹھان کا کہنا ہے کہ راتوں رات کالے قوانین بنا کر زباں بندی شروع کردیں گے تو پورا میڈیا ہی بند کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسد پٹھان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘دی رپورٹرز’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کالا قانون ہے کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، کہا گیا تھا کہ متنازع ایکٹ پر صحافی برادری سے مشاورت ہوگی لیکن صحافی برادری سے مشاورت کیے بغیر متنازع قانون پیش کردیا گیا۔

لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ ہم کسی قانون کیخلاف نہیں لیکن مشاورت سے بننے چاہئیں، متنازع پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے ہیں تو ایک ہی آ رڈر کرکے میڈیا بند کردیں ، متنازع ایکٹ کے ذریعے کل کسی بھی صحافی کو 3 سال کیلئے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں کچھ وقت تو دیں کہ متنازع ایکٹ پر بحث کریں، راتوں رات متنازع ایکٹ منظور کرنے کی منطق سمجھ نہیں آتی۔

پیپلزپارٹی کے حوالے سے رہنما پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی توہمیشہ سے آزادی اظہار رائے پر آواز اٹھاتی رہی ہے، پیپلزپارٹی کےرہنما اور کارکنان متنازع ایکٹ کی مخالفت کرتے ہیں، معلوم نہیں پیپلزپارٹی قیادت کو متنازع پیکا ایکٹ کالا قانون نہیں لگتا، صدر آصف زرداری اب بھی متنازع پیکا ایکٹ پر اعتراض لگا سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپوزیشن میں تھے تو ہمارے ساتھ آواز اٹھاتے تھے، معلوم نہیں اقتدار میں آکریہ لوگ خود ایسے کالے قوانین بناتے ہیں، اپوزیشن میں تو یہ ایسی باتیں کرتے تھے کہ آزادی صحافت کے یہ داعی ہیں، اقتدار میں آکر ان کے رویے ہی تبدیل ہو جاتے ہیں۔